راولپنڈی: پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کرکے عسکری میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی۔ 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کوآبدوزسے داغا گیا.
پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ ایک اور میرین لانچڈ کروز میزائل (ایس ایل سی ایم) بابر کا کامیاب تجربہ کیا ہے. اس کی رینج 450 کلومیٹر ہے، میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا.
تفصیلات کے مطابق بابر میزائل روایتی اورنیوکلئیرہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے میزائل مکمل طورپرپاکستانی ساختہ ہے، تجربے کے دوران زیر آب پلیٹ فارم سے داغے گئے بابر میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا.
Pakistan conducted another successful test fire of indigenously developed Submarine Launched Cruise Missile (SLCM) BABUR having a range of 450 KMs. BABUR is capable of delivering various types of payloads. pic.twitter.com/lAEmbHOYg6
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 29, 2018
آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل بابر نے پاکستان کو قابل بھروسا سیکنڈ اسٹرایئک کی صلاحیت فراہم کی، پاکستان کی عسکری و دفاعی قوت میں اضافہ کرنے والا یہ کروزمیزائل مکمل طور پر پاکستانی ساختہ ہے.
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اس کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرزکو مبارکباد پیش کی ہے. مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے بھی پاکستانی سائنس دانوں اورانجینئرز کو سراہا گیا۔
صدر پاکستان ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی سائنس دانوں اورانجینئرزکی کاوشوں کی تعریف کی ہے.
وسیع رینج والے نصرمیزائل کا کامیاب تجربہ، آرمی چیف کی مبارک با