Tag: Baby birth

  • چنیوٹ: لیڈی ڈاکٹر کی فرض شناسی، خاتون نے رکشے میں بچی کو جنم دے دیا

    چنیوٹ: لیڈی ڈاکٹر کی فرض شناسی، خاتون نے رکشے میں بچی کو جنم دے دیا

    چنیوٹ : لیڈی ڈاکٹر نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بر وقت پہنچ کر رکشے میں زچگی کا مرحلہ مکمل کرکے حاملہ خاتون اور بچے کی جان بچالی۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے بنیادی مرکز صحت رجوعہ سادات سے چند گز کے فاصلے پر رکشے میں بچے کی پیدائش کا واقعہ پیش آیا ہے، رجوعہ سادات آنے والی حاملہ خاتون کی حالت رکشے میں بگڑ گئی۔

    مرکز صحت کی لیڈی ڈاکٹر نے فرض کی ادائیگی کی مثال قائم کردی، مقامی مدرسے کی ملازمہ مریم کو اس کا شوہر غلام نبی رکشے میں لے کر آرہا تھا کہ مرکز سے کچھ فاصلے پر ہی خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: سکھر، خاتون نے رکشا میں بچی کوجنم دے دیا، آکسیجن نہ ہونے پر نومولود جاں‌ بحق

    خاتون کا شوہر  بھاگ کر مرکز پہنچا اور ڈاکٹر کو مطلع کیا، لیڈی ڈاکٹر یاسمین اطلاع ملتے ہی بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ہنگامی طور پر رکشے کو چادر سے ڈھانپ کر زچگی کے عمل کو مکمل کرکے دو قیمتی جانیں بچالیں، زچگی کے بعد زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

  • اسپین: 11 سالہ لڑکی بچے کی ماں بن گئی، بھائی ذمہ دار قرار

    اسپین: 11 سالہ لڑکی بچے کی ماں بن گئی، بھائی ذمہ دار قرار

    میڈریڈ: اسپین میں افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب اسپتال میں داخل ہونے والی 11 سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دیا، ماں بننے والی لڑکی نے اپنے ہی سگے بھائی کو نومولود کا باپ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین میں رہائش پذیر 11 سالہ بچی کے پیٹ میں درد ہوا تو اُس کے والدین نے ایمبولینس طلب کر کے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اُسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا۔

    والدین کا کہنا ہے کہ اُن کی بچی نے متعدد بار پیٹ میں درد کی شکایت کی جس پر انہوں نے ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کروایا اور معمول کے مطابق ادویات دے کر اسے عام بیماری قرار دیا۔

    مزید پڑھیں: موت کے 10 روز بعد حاملہ خاتون کے ہاں‌ بچے کی پیدائش

    اطلاع کے مطابق تین روز قبل لڑکی کے پیٹ میں دوبارہ شدید درد اٹھا تو ایمبولینس طلب کر کے اُسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے بیماری کی تشخیص کے لیے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کیے تو یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ لڑکی حاملہ ہے اور وہ ماں بننے والی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ نے ٹیسٹ کے بعد آنے والی رپورٹ کی روشنی میں مذکورہ مریضہ کو آپریشن تھیڑ منتقل کیا جس کے بعد اُس نے نارمل ڈلیوری کے بعد بچے کو جنم دیا، ڈاکٹرز کے مطابق بچے اور ماں دونوں کی طبیعت بہتر ہے جس کے بعد انہیں عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: زیادتی کا شکار طالبہ کو مردہ بچے کی پیدائش پر 30 سال قید

    اسے بھی پڑھیں: ملتان میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

    وزیرصحت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا، تفتیشی ٹیم نے مذکورہ لڑکی کے 14 سالہ بھائی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کا عمل شروع کردیا تاہم اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد بچے کے باپ کے بارے میں حتمی بات کہہ جاسکتی ہے۔

    حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شفاف انداز میں جاری ہے، ہم تمام تر حقائق جاننے کے بعد اس کا فیصلہ کریں گے اور اگر لڑکی کا بھائی اس واقعے کا مجرم قرار پایا تو اُس کے باپ کو بھی سزا دی جائے گی اور اگر  وہ ملوث نہیں بھی ہوا تب بھی باپ کو غفلت برتنے پر جیل جانا پڑ سکتا ہے۔

    دوسری جانب والد نے واقعی پر لاعلمی کا اظہار کیا جس کی بنیاد پر پولیس نے اُس پر بھی شک ظاہر کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مارک زکربرگ دوسری باربیٹی کے باپ بن گئے

    مارک زکربرگ دوسری باربیٹی کے باپ بن گئے

    سان فرانسسکو : فیس بک کے بانی کے گھر دوسری بار رحمت اتر آئی، مارک زکربرگ کی اہلیہ پریسلا نے ایک اور بیٹی کو جنم دیا ہے، بیٹی کا نام اس کی پیدائش کے مہینے پراگست رکھ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ دوسری بار ایک پیاری سی بیٹی کے باپ بن گئے، ان کی اہلیہ پریسلا نے مقامی اسپتال میں ایک اور بچی کو جنم دے دیا، گھر میں بیٹی کی آمد پر دونوں بے حد خوش ہیں۔

    مارک زکربرگ نے اگست میں پیدا ہونے والی بیٹی کا نام بھی اگست ہی رکھ دیا ہےاور انہوں نے یہ خوشخبری فیس بک کے ذریعے دی۔

    انہوں نے لکھا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ پریسلا کو دوسری بیٹی کی آمد سے بے انتہا خوشی ہوئی ہے، مارک نے اگست کے نام خط میں لکھا کہ آپ اور آپ کی بہن ایسی دنیا میں بڑی ہونگی جہاں بہتر تعلیم اور مساوات ہوگی۔


    مزید پڑھیں: فیس بک کے بانی مارک زكر برگ بیٹی کے باپ بننے والے ہیں


    انہوں نے خط میں لکھا کہ مجھے امید ہے کہ تم کمرے اور آنگن میں خوب دوڑو گی، میں چاہتا ہوں کہ تم اچھی نیند لو اور یہ محسوس کرو کہ ہم تمہیں کتنا چاہتے ہیں۔


    مزید پڑھیں: دہشت گردوں کے خلاف فیس بک بانی بھی میدان میں آگئے


     اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ  مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔