Tag: Baby girl

  • اداکار سعد قریشی نے مداحوں کو خوشی کی خبر سنا دی

    اداکار سعد قریشی نے مداحوں کو خوشی کی خبر سنا دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعد قریشی اور ان کی اہلیہ میشا چوہدری نے اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا ہے۔

    اداکار سعد قریشی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خوشی کی خبر کا اعلان کیا ہے انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کی ننھی پری نے ان کے ہاتھ کی ایک انگلی پکڑی ہوئی ہے۔

    اداکار نے اپنی نومولود بیٹی کی پہلی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ دنیا میں خوش آمدید میری چھوٹی شہزادی،  تاہم اداکار نے اپنی بیٹی کے نام یا تاریخ پیدائش کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saad Qureshi (@saadqrshi)

    سوشل میڈیا بیٹی کی پیدائش کے اعلان کے بعد اداکار اور اہلِ خانہ کے لیے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار سعد قریشی نے اپنی منگنی کے ایک سال بعد دسمبر 2019 میں ڈینٹل سرجن میشا چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

    دریں اثنا، کام کے محاذ پر سعد اس وقت اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ‘اے دل’ میں نظر آرہے ہیں، اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ  کومل میر، حنا چوہدری، اذان سمیع خان اور گوہر رشید ہیں۔

    اس سے قبل ڈرامہ سیریل بسمل میں سعد قریشی نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اس ڈرامے میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے مرکزی کردار نبھایا تھا دیگر اداکاروں میں نعمان اعجاز، سویرا ندیم، شاہین خان شامل تھے۔

    بسمل کی ہدایت کاری کے فرائض احسن تالش نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی اس ڈرامے کی کہانی ایک مڈل کلاس لڑکی کے گرد بنائی گئی تھی جو شارٹ کٹ کے ذریعے امیر بننا چاہتی تھی اور اس کے بعد اس کا زوال شروع ہوجاتا ہے۔

  • منفرد اور انوکھے لمحوں میں پیدا ہونے والی بچی

    منفرد اور انوکھے لمحوں میں پیدا ہونے والی بچی

    رواں برس دوسرے مہینے کی 22 تاریخ ایک انفرادیت کی حامل تھی، کیونکہ اس دن تمام ہندسے ایک جیسے تھے، تاہم اس دن پیدا ہونے والی ایک بچی کی پیدائش کا وقت بھی 2 کے ہندسوں پر مشتمل تھا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق اس بچی کی پیدائش ایسی تاریخ اور وقت پر ہوئی جو اس کے لیے زندگی بھر کے لیے یادگار ثابت ہوگی۔ جوڈا گریس اسپئر نامی بچی کی پیدائش 22 فروری 2022 کو رات 2 بج کر 22 منٹ پر ہوئی۔

    امریکی ریاست نارتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والے جوڑے ایبریل اور ہینک اسپیئر کی کی یہ پہلی اولاد تھی۔

    والدہ کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے شوہر سے پوچھا کہ وہ کس وقت پیدا ہوئی، تو انہوں نے کہا کہ 2 بج کر 22 منٹ پر، اور یہ اس لیے عجیب تھا کیونکہ اس وقت ہم کمرا نمبر 2 میں تھے اور بچی کا وزن 122 اونس تھا۔

    27 سالہ ایبریل بیٹی کی پیدائش کو ایک اور وجہ سے کرشماتی قرار دیتی ہیں کیونکہ ان میں 2014 میں کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی تھی اور انہیں بتایا گیا کہ شاید وہ کبھی ماں نہیں بن سکیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تشخیص کے وقت مجھے بتایا گیا کہ اگر شادی ہوتی ہے اور ہم خاندان کے آغاز کی خواہش کرتے ہیں تو یہ لگ بھگ ناممکن ہوگا، بچے کی پیدائش کے دیگر طریقے بہت مہنگے تھے تو ہم ان کو بھی اپنا نہیں سکتے تھے۔

    بعد ازاں ان کی کیمو تھراپی ہوئی، اس سے بھی بچے کو پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، سنہ 2020 میں انہیں کینسر فری قرار دیا گیا۔ مگر پھر حمل ٹھہرگیا اور 20 فروری کو وہ اسپتال میں بچی کی پیدائش کے لیے گئیں اور 26 گھنٹے بعد بچی کی پیدائش ہوئی۔

    امریکا کی نیشنل ویدر سروس کے مطابق ہندسوں کے اس طرح کے حیرت انگیز امتزاج والی پیدائش اب آئندہ 400 برس تک نہیں ہوگی اور اگلی بار ایسا 2422 کو ہوسکے گا۔

  • پالتو کتوں نے 10 ماہ کی بچی کو بھنبھوڑ ڈالا

    پالتو کتوں نے 10 ماہ کی بچی کو بھنبھوڑ ڈالا

    امریکا میں 2 پالتو کتوں نے 10 ماہ کی بچی پر حملہ کردیا، بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ پولیس نے کتوں کے اپنے قبضے میں لے لیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست شمالی کیرولینا میں پیش آیا، بچی کا باپ صرف چند لمحے کے لیے کمرے میں بچی اور کتوں کو اکیلا چھوڑ کر نکلا تھا کہ گھر میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

    وہ الٹے قدموں واپس دوڑا تو بچی کو خون میں لت پت بے حس و حرکت پایا۔ جب پولیس وہاں پہنچی تو باپ بچی کو طبی امداد دے کر اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔

    پولیس کے مطابق بچی اسپتال جانے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔

    پالتو کتوں کو اینیمل کنٹرول ادارے نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے، مالک کے مطابق اس سے قبل کتوں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا تھا۔

  • امریکا: سفاک باپ نے شیر خوار بیٹی کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا

    امریکا: سفاک باپ نے شیر خوار بیٹی کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا

    امریکا میں ایک سفاک باپ نے اپنی شیر خوار بیٹی کو دوسری منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا جس سے شیر خوار کی موت واقع ہوگئی۔

    یہ اندوہناک واقعہ امریکی شہر لاس ویگس میں پیش آیا جہاں والد نے 2 ماہ کی بچی کو بالکونی سے نیچے پھینکا، بعد ازاں اپارٹمنٹ کو آگ لگائی اور فرار ہونے کی کوشش میں 2 گاڑیوں سے تصادم کا سبب بنا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کی رات صبح 4 بجے کے قریب بچی کی ماں نے 911 کو فون کیا اور کہا کہ اس کی شیر خوار بیٹی کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا گیا ہے۔

    پولیس موقع پر پہنچی تو ماں، بچی کو اپنی گود میں لیے ہوش میں لانے کی کوشش کر رہی تھی، اسپتال لے جائے جانے پر بچی کی موت کی تصدیق ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جوڑے کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران باپ نے بیوی کی گود سے بیٹی کو چھینا اور دوسری منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔

    اس کے بعد جب ماں نیچے بچی کو ہوش میں لانے کی کوشش کر رہی تھی تب ملزم نے اپارٹمنٹ کو آگ لگائی اور فرار ہونے کے لیے گاڑی میں سوار ہوا۔

    اس نے گھر کے قریب ایک گاڑی کو ٹرک ماری، بعد ازاں وہ ایئرپورٹ پہنچا اور ایئرپورٹ کے قریب ایک اور گاڑی کو ٹکر ماری، تاہم ایئر پورٹ میں داخل ہوتے ہی اسے گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے خاصا نقصان ہوا ہے جبکہ پالتو کتا بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس نے ملزم پر قتل کی دفعات عائد کی ہیں۔

  • قومی کرکٹر سرفراز احمد کے ہاں ننھی پری کی آمد

    قومی کرکٹر سرفراز احمد کے ہاں ننھی پری کی آمد

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، سرفراز احمد نے بیٹی کی پیدائش کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد کے بیٹے اپنی بہن کو گود میں اٹھائے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    سرفراز احمد نے بیٹی کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کیپشن میں الحمد للہ اور ماشا اللہ لکھا۔

    سرفراز احمد کو بیٹی کی پیدائش پر مداحوں کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹرز کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

    ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے لکھا کہ ’واہ واہ بہت مبارک ہو بھائی۔‘

    ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم، فیصل اقبال، عتیق الزمان صدیقی، محمد حفیظ نے بھی مبارک باد پیش کی۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد کے یہاں یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہے اس سے قبل ان کا ایک بیٹا عبداللہ ہے جس کے ساتھ ان کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوچکی ہیں۔

  • معروف ماڈل آمنہ بابر کے گھر بیٹی کی پیدائش

    معروف ماڈل آمنہ بابر کے گھر بیٹی کی پیدائش

    معروف ماڈل آمنہ بابر کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، آمنہ رواں برس فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    26 سالہ ماڈل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی پیدائش کے بارے میں بتایا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ بیٹی کا نام ناز آفرین رکھا گیا ہے۔

    آمنہ نے اپنی اور بچی کی خیریت کی اطلاع بھی دی جبکہ انہوں نے جلد ہی بیٹی کی تصویر جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

    آمنہ کی پوسٹ کے بعد انڈسٹری کے دیگر افراد اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کا جوڑے نے جواب بھی دیا۔

    خیال رہے کہ آمنہ بابر نے سنہ 2010 میں ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا۔ ماڈلنگ میں اپنا نام بنانے اور کئی ایوارڈز جیتنے کے بعد رواں برس فروری میں انہوں نے اچانک شادی کرلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Love,laughter and happily ever after. 👰🏻🤵#Married

    A post shared by Amna Babar (@amnababer) on

    فی الوقت آمنہ شوبز انڈسٹری سے دور ہیں اور اپنی گھریلو مصروفیات میں مشغول ہیں۔

  • امریکا میں گاڑی میں‌ بند ہوجانے سے شیرخوار بچی ہلاک، غفلت برتنے پر ماں کو 10 برس قید

    امریکا میں گاڑی میں‌ بند ہوجانے سے شیرخوار بچی ہلاک، غفلت برتنے پر ماں کو 10 برس قید

    واشنگٹن : امریکی ریاست نیویارک میں شدید گرمی کے باعث شیر خوار گاڑی میں بند ہوجانے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متاثرہ بچے کی ماں کی غفلت کا نشانہ بننے والے شیرخوار بچے کو اس کی ماں ڈھائی گھنٹے کے لیے گاڑی میں بھول گئی تھی اور گاڑی کے اندر گرمی کی شدت 43 سینٹی گریڈ تھی جس کے باعث بچہ ہلاک ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے غفلت برتنے پر بچے کی ماں چھایا شکرن کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا، نیو جرسی کی عدالت نے 25 سالہ ماں پر قتل کی فرد جرم عائد کرکے 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

    بچی کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے باہر نکلی تو دیکھا کہ بچہ گاڑی میں بے سُد پڑا ہے جس کے بعد میں نے شور مچانا شروع کیا بچی کی ماں کو اطلاع دی۔

    خاتون نے بتایا کہ میں نے ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے کو اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے بچی کو سی پی آر فراہم کیا اور قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم گرمی کی شدت کے باعث متاثرہ بچی راستے میں ہی جان کی بازی ہار گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت کے باعث گاڑی کے اندر کا درجہ حرارت 43 سیلسیس ہوگیا تھا جو بچی کی موت کا باعث بنا۔

    پڑوسی نے بتایا کہ میں ملازمت پر جانے کی غرض سے باہر نکلا تو دیکھا ایک خاتون بچے کو گود لیے بیھٹی رو رہی ہے، میں نے متاثرہ بچی کو فوری طور پر سی پی آر فراہم کیا تاہم چند لمحوں بعد ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ عدالت نے پیر کے روز 25 سالہ خاتون کو بچی کے لیے دوسرے درجے کا خطرہ بننے کے جرم میں 10 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

  • کراچی: فائزہ کے اغوا کا ڈراپ سین، ماں نے اپنی مرضی سے بچی رشتے داروں‌ کوسونپی تھی

    کراچی: فائزہ کے اغوا کا ڈراپ سین، ماں نے اپنی مرضی سے بچی رشتے داروں‌ کوسونپی تھی

    کراچی:‌ نیپئر روڈ سے اغوا ہونے والی آٹھ ماہ کی بچی کے کیس کا معمہ حل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے ننھی فائزہ کو ماچکو کے قریب یوسف گوٹھ سے بازیاب کرا لیا، اس کارروائی میں ایک ملزم گرفتار کیا گیا ہے.

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ والدہ نے اپنی مرضی سے بچی کو جاننے والوں کوسونپا تھا.

    یاد رہے کہ 14 ستمبر کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شہر قائد کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں نامعلوم خاتون ماں سے 8 ماہ کی بچی کو چھین کر فرار ہوگئی۔ یہ واقعہ نیپیئر تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا.

    پولیس نے واقعے کو ابتدا ہی میں مشکوک قرار دے دیا. بچے کے والدین بھی اپنے بیانات مسلسل بدلتے رہے. ماں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بچی کو جنات لے گئے ہیں.

    البتہ اب ننھی فائزہ کو بازیاب کروا لیا گیا ہے.

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت کوئی بچہ اسکول سے اغوانہیں ہوا، لاپتا ہونےوالےایک سو چھیالیس میں سےایک سو بیس بچےمل گئےہیں، افواہوں سےسوسائٹی پریشان ہوتی ہے.