Tag: baby is dead

  • لاہور : کمبل میں آگ لگنے سے تین ماہ کی بچی جھلس کر جاں بحق

    لاہور : کمبل میں آگ لگنے سے تین ماہ کی بچی جھلس کر جاں بحق

    لاہور : ہیٹر میں آگ لگنے سے تین ماہ بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی، متوفیہ ایس ایچ او کاہنہ کی بیٹی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایس ایچ او تھانہ لوئرمال کے گھر میں آگ لگنے سے اس کی 3 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او عاصم ادریس کی 3ماہ کی بیٹی ہیٹر کے پاس سورہی تھی کہ اچانک ہیٹر میں لگنے والی آگ نے بچی کے کمبل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں معصوم بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

    مزید پڑھیں : سانگھڑ میں گھر میں آگ لگنے سے 3 کم سن بچیاں جھلس کر جاں بحق

    یاد رہے کہ سندھ کے شہر سانگھڑ کے علاقے کنڈیاری میں بھی گھر میں آگ لگنے سے 3 کم سن بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئی تھیں، گھر میں آگ لگنے کے وقت تینوں بچیاں سو رہی تھیں، جاں بحق ہونے والی تینوں بچیوں کی شناخت 8 سالہ چندنی، 4 سالہ گوری اور دو سالہ ریونہ کے ناموں سے ہوئی۔

  • کنوئیں سے چار دن بعد زندہ نکالی جانے والی بچی دوران علاج دم توڑ گئی

    کنوئیں سے چار دن بعد زندہ نکالی جانے والی بچی دوران علاج دم توڑ گئی

    مانسہرہ : کنوئیں سے چار دن بعد زندہ نکالی جانے والی بچی دوران علاج دم توڑ گئی، دو سالہ جنت بی بی 4روز قبل علاقہ دربان سے لاپتہ ہوئی تھی۔

    تفصییلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے دربند کی رہائشی دو سالہ جنت بی بی چار دن سے لاپتا تھی، بچی کو بہت تلاش کیا گیا لیکن وہ نہیں ملی، بعد ازاں ایک کنوئیں سے آوازیں سن کر بچی کو آج صبح زندہ نکالا گیا تھا۔

    بچی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زندہ نکالے جانے کے بعد بچی کچھ دیر بعد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

    یاد رہے کہ دربند میں دو سال کی لا پتا بچی چار دن بعد کنوئیں سے زندہ ملی تھی، کنوئیں سے بچی کے رونے کی آوازیں آنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی تھی جس پر دربند پولیس نے اہل علاقہ کی مدد سے بچی کو کنوئیں سے نکال لیا۔

    مزید پڑھیں: جسے اللہ رکھے، 2 سالہ بچی 4 دن بعد کنوئیں سے زندہ مل گئی

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بچی معجزاتی طور پر چار دن کنوئیں میں زندہ رہی، دو سالہ معصوم بچی نے نوّے سے زائد گھنٹے اندھیرے کنوئیں میں بغیر کچھ کھائے پیے بھوک اور پیاس میں گزارے لیکن اللہ نے اسے زندہ رکھنا تھا، سو، اسے زندہ نکال لیا گیا۔