Tag: baby monkey

  • بندر کا بچہ موت کے منہ سے کیسے بچا؟ دردناک ویڈیو وائرل

    بندر کا بچہ موت کے منہ سے کیسے بچا؟ دردناک ویڈیو وائرل

    بندر کا ننھا سا بچہ جال میں پھنس کر تکلیف کی شدت سے تڑپ رہا تھا، جسے ایک دردمند شخص نے موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا، ویڈیو کو 70 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا۔

    ماہی گیروں کی جانب سے مچھلیوں کو پکڑنے کیلئے پھینکے جانے والے جال میں دیگر جانور بھی آجاتے ہیں، جس میں بری پھنس کر جانور دردناک انداز میں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

    ایک ایسے ہی واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کہ جس ایک دردمند انسان نے بندر کے بچے کی جان بچالی۔

    بندر کا چھوٹا سا بچہ جال میں پھنس کر زخمی ہوگیا تھا اور درد سے تڑپ رہا تھا، جسے بہت احتیاط سے جال سے نکالا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں، جنہیں دیکھنے کے بعد ہم بہت جذباتی ہو جاتے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک بہت ہی دل کو چھو لینے والی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

    اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر کا ایک چھوٹا بچہ جال میں پھنس گیا۔ وہ درد سے کراہ رہا تھا۔ ایسے میں ایک شخص اسے گود میں لے کر اسے بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    اس جذباتی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لوگوں نے بے حد پسند کیا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لوگ تبصرے کر رہے ہیں اور کمنٹس میں لکھ رہے ہیں کہ انسانیت ابھی زندہ ہے۔

    ٹوئٹر پر اس وائرل ویڈیو کو 70 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں، ساتھ ہی اس ویڈیو پر 1 لاکھ سے زیادہ لائکس ہیں۔ جبکہ وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو 14 ہزار سے زیادہ ری ٹویٹس مل چکے ہیں۔

    ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت پیاری ویڈیو۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ انسانیت کو بچا رہے ہیں۔ ایک طرف لوگ جانوروں کو یرغمال بنا کر پریشان کر رہے ہیں تو دوسری طرف کچھ لوگ شفقت سے ان کی دیکھ بھال بھی کر رہے ہیں۔

  • بندر کے بچے کی عقلمندی !! دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت، ویڈیو وائرل

    بندر کے بچے کی عقلمندی !! دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت، ویڈیو وائرل

    عام طور پر بندر کو بے وقوف جانور سے تشبیہہ دی جاتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں کیونکہ اس میں تھوڑی بہت عادتیں سمجھ داروں والی بھی ہوتی ہیں جنہیں باقاعدہ سکھایا جاتا ہے۔

    بندروں کی شرارتوں اور چالاکیوں سے بے شک ہر شخص واقف ہے اور یہ انسانوں کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کافی حد تک کامیاب رہتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بندر کا بچہ قید سے چھٹکارا پانے کیلئے اپنی بھرپور کوشش کرتا ہے۔

    اس کام کیلئے وہ ایسی حرکت کرتا ہے جسے دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ اس کا دماغ اتنا بھی سوچ سکتا ہے، اسی لیے اس کو ذہین جانور کہا جاسکتا ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چڑیا گھر سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والا بندر کا بچہ شیشہ نما پنجرے میں قید ہے اور باہر نکلنے کی تگ و دو میں لگا ہوا ہے۔

    کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ بندر پنجرے کی شیشے کی دیوار کے پاس کھڑا ہے اور وہاں سے نکلنے کیلئے اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک بڑا سا پتھر اٹھا کرشیشے پر مارتا ہے۔

    پہلی بار پتھر مارنے پر شیشہ نہیں ٹوٹتا لیکن جیسے ہی وہ پتھر کی دوسری ضرب شیشے پر مارتا ہے تو پورا شیشہ چٹخ جاتا ہے اور اس کی آواز سن کر بچہ خود ڈر کر واپس بھاگ جاتا ہے۔

    یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈسکور انیمل نامی پیج نے پوسٹ کی تھی، ویڈیو کو اب تک 794ہزار بار دیکھا جاچکا ہے، ویڈیو کو لوگوں نے بے حد پسند کیا اور بچے کی اس حرکت پر خوب محظوظ ہوئے۔

  • بندر کی جذباتی ویڈیو نے لوگوں کو رلادیا

    بندر کی جذباتی ویڈیو نے لوگوں کو رلادیا

    ممبئی: بھارت میں بندروں کی شرارتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، کھبی یہ کسی شہری کا موبائل چھین کر سیلفیاں بناتے ہیں تو کھبی کسی مکان یا دوکان پر حملہ کرتے ہوئے غذائی اشیا لوٹ کر رفو چکر ہوجاتے ہیں۔

    مگر آج ہم آپ کے پیش نظر بندروں کی شرارت کے بجائے ایک ایسا واقعہ بیان کررہے ہیں جسے پڑھ کر آپ کی آنکھوں میں بھی بے ساختہ آنسو نکل آئیں گے۔

    واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں پیش آیا، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تین دن قبل بندر کا بچہ درخت سے گر کر ہلاک ہوگیا، جب یہ بچہ درخت سے گرا تو اس کے ساتھی بندر بھی وہاں پہنچے، لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ اس کی موت واقع ہوگئی تو وہ کچھ دیر بعد وہاں سے چل دئیے۔

    مگر ہلاک بچے کی ماں کے طرز عمل نے وہاں موجود لوگوں کے دل دہلا دئیے، ایسے میں کسی شخص نے دلخراش ویڈیو بناڈالی، ویڈٰیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندریا اپنے ہلاک بچے کی لاش کے پاس بیٹھی ہے اور اسے جھنجھور کر دیکھ رہی ہے کہ شاید اس میں کچھ سانس باقی ہو۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکا میں عجیب الخلقت کچھوے کی پیدائش

    ماں کی مامتا کو پھر بھی قرار نہ آیا تو اس نے مخصوص آواز میں لوگوں سے مدد کی اپیل کی، مگر بے سود تھا کیونکہ بچے کی موت واقع ہوچکی تھی، شاید اسی آس میں کہ بچہ زندہ ہے وہ اسے اپنے ساتھ لئے گھومتی رہی، لوگوں کے مجمع لگانے پر وہ اپنے ہاتھوں میں اٹھائے ادھر اُدھر بھاگتی رہی، بندر کی تکلیف ناقابل بیان تھی وہ متواتر تین دن تک اپنے بچے کو لئے گھومتی رہی۔

    بعد ازاں وہ اسے نامعلوم مقام پر لی گئی، جس کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔