Tag: Baby recovered

  • نومولود کی مردہ پیدائش کا ماں کا دعویٰ جھوٹا نکلا، بچہ بازیاب

    نومولود کی مردہ پیدائش کا ماں کا دعویٰ جھوٹا نکلا، بچہ بازیاب

    کراچی میں نومولود کی مردہ پیدائش کا ماں کا دعویٰ جھوٹا نکلا، پولیس نے بچہ بازیاب کرالیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیوپی سی ساؤتھ اور آرام باغ پولیس نے مشترکہ کارروائی میں بچےکو بازیاب کرایا، پولیس کا کہنا ہے کہ ماں نے مردہ پیدائش کا ڈرامہ کر کے نومولود کو اپنی بہن کے حوالے کردیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نومولودکی والدہ کے بہنوئی نے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور قبرستان کی رسیدیں بنوائیں تھی، نومولود بچے کی والدہ، خالہ اور بہنوئی اس معاملے میں ملوث ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ  بچے کی دادی کی درخواست پر کارروائی کی گئی جس پر بچے کی والدہ نے غلطی تسلیم کرلی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں معاملات کو تحریری ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی: قطراسپتال سے نومولود بچی اغوا، ایک گھنٹے میں بازیاب

    کراچی: قطراسپتال سے نومولود بچی اغوا، ایک گھنٹے میں بازیاب

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قطر اسپتال سے اغوا ہونے والی نومولود بچی کو بازیاب کرالیا، گرفتار ملزمان نے عباسی شہید اسپتال سے ایک اور نومولود بچی کو اغواء کرنے کا اعتراف کیا جس کے والدین کی تلاش کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ویسٹ زون پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قطر اسپتال سے اغوا ہونے والی نومولود بچی ایک گھنٹے میں بازیاب کرالی، بچی کے اغوا میں ملوث میاں بیوی گرفتار کرلیے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کار بچی کو قطراسپتال سے اغوا کے بعد اسے جناح اسپتال لے گئے تھے۔ بچی کو اغوا کے ایک گھنٹے بعد ہی بازیاب کرالیا گیا۔

    پولیس کے مطابق اسپتال کے گائنی وارڈ میں عامر صدیقی نامی شخص کی اہلیہ نے بچی کو جنم دیا، تاہم ولادت کے کچھ ہی دیر بعد ایک خاتون ڈاکٹر کے بھیس میں آئی اور نومولود بچی کا طبی معائنہ کرنے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئی۔

    واقعہ کے اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپتال کے گائنی وارڈ کی تلاشی لی جہاں سے ملزمہ کا پرس ملا جس میں موجود شناختی کارڈ کی مدد سے پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر ملزمہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

    ملزم نے بچی کے اغواء کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیوی بچی کو جناح اسپتال لے کرگئی ہے، پولیس نے اغواء کار خاتون کے شوہر کی نشاندہی پر جناح اسپتال میں چھاپہ مارکر ملزمہ نائلہ کو گرفتار کرلیا اور نولود بچی کو بازیاب کرکے والدین کے سپرد کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں : عباسی شہید اسپتال سے نومولود بچی اغواء ہو گئی

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے واردات سے ملنے والے شواہد اورسی سی ٹی وی سے اغوا کاروں تک پہنچنے میں مدد ملی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ انہوں نے عباسی شہید اسپتال سے ایک اور نومولود بچی کواغواء کیا تھا، جس کے والدین کی تلاش کی جارہی ہے۔