Tag: BabyMirzaMalik

  • شعیب ملک نے بیٹے کا نام رکھ دیا

    شعیب ملک نے بیٹے کا نام رکھ دیا

    دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے پیدا ہونے والے بچے کا نام رکھ دیا۔

    شعیب ملک نے اپنی اور اہلیہ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں اور ساتھیوں کا نیک خواہشات اور دعاؤں میں یاد رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ نے بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام ’اذہان‘ رکھا ہے۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں اپنے اور ثانیہ کے اہل خانہ کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    یاد رہے کہ شعیب ملک نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’الحمد اللہ، بیٹے کی ولادت پر خوش ہوں اور اللہ کے شکر سے ثانیہ مرزا کی طبیعت بھی بالکل ٹھیک ہے‘۔

    مزید پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت

    اسٹار کرکٹر کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تو کھلاڑیوں سمیت پاکستانی و بھارتی عوام نے مبارک باد دی، ٹویٹر پر دیکھتے ہی دیکھتے  ٹاپ ٹرینڈ بند گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے شعیب ملک کو والد بننے پر مبارک باد پیش کی، اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی مبارک باد پیش کی۔

    اے آر وائی کے سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے سابق کپتان کو والد بننے پر مبارک باد پیش کی جس پر شعیب ملک نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

    سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی دونوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعائیں دیں جس پر شعیب ملک نے انہیں خصوصی طور پر جواب دیتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا۔

    علاوہ ازیں بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن، نیہا دھوپیا، سریشن کندر سمیت دیگر نامور شخصیات نے مبارک باد پیش کی جبکہ کنگ آف سوئنگ وسیم اکرم کی اہلیہ شرینا اکرم نے بھی دونوں کو مبارک باد پیش کی۔

    علاوہ ازیں دیگر پاکستانی اداکاروں، کھلاڑیوں اور نامور شخصیات نے بھی شعیب ملک کو والد بننے پر مبارک باد پیش کی جبکہ سابق کپتان کی والدہ یعنی اذہان کی دادی بھی خوش ہیں اور وہ پوتے کو جلد سے جلد دیکھنے کی خواہش مند ہیں۔

  • شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت

    دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی بیوی ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے بیٹے کی پیدائش پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے فینز کواس خبر کی اطلاع دی۔

    قومی کرکٹرشعیب ملک نے کہا کہ الحمداللہ، بیٹے کی ولادت پر بہت خوش ہوں، اہلیہ ثانیہ مرزا بھی خیریت سے ہیں۔

    اسٹارآل راؤنڈر نے بیٹے کی ولادت پرمبارکباد اور دعائیں دینے والوں سے اظہار تشکر کیا۔

    یاد رہے کہ 13 اور 14 اکتوبرکو سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی پیدائش کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئی تھیں۔

    بچے کی ولادت کے حوالے سے جھوٹی خبریں وائرل ہونے پرشعیب ملک نے ٹویٹ کے ذریعے خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

    قومی کرکٹر نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ جیسے ہی ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوگی وہ خود ہی اس کا اعلان کریں گے۔