Tag: bacha aghwa

  • پمزاسپتال کے ڈاکٹرشاہد نواز پرقاتلانہ حملہ ،حالت تشویشناک

    پمزاسپتال کے ڈاکٹرشاہد نواز پرقاتلانہ حملہ ،حالت تشویشناک

    اسلام آباد: پمز اسپتال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ماہر امراض قلب شدید زخمی ہوگئے۔

    پمز اسپتال میں تعینات ماہر امراض قلب ڈاکٹر شاہد نواز مریضوں کے معائنے کے بعد عمارت سے باہر ہی نکلے تھے کہ ایک شخص ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔

     ڈاکٹر شاہد نواز کو فوری طور پر سرجیکل وارڈ کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں منتقل کرکے علاج شروع کردیا گیا۔

    ترجمان پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد نواز کو سینے اور سر کے بائیں جانب گولیاں لگی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے تاہم ان کی زندگی بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

    واقعے کے بعد رینجرز نے اسپتال کے تمام دروازے بند کرکے سیکیورٹی کو سخت کردیا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے ہیں۔

  • پمزاسپتال سے بچہ اغواء، لواحقین کا شدید احتجاج

    پمزاسپتال سے بچہ اغواء، لواحقین کا شدید احتجاج

    اسلام آباد : پاکستان انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے زچہ و بچہ وارڈ سے اغوا ہونے والے نو مولود کے لواحقین نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا ہے۔

    اسلام آباد کے علاقے علی پور فراش کے رہائشی ضیاء اللہ کے ہاں گزشتہ شب جنم لینے والے نو مولود کو علی الصبح نامعلوم افراد نے پمز کے زچہ بچہ وارڈ سے اغوا کر لیا۔

    لواحقین نے بچے کے اغوا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فیصل ایونیو بلاک کیا اورمطالبہ کیا کہ بچے کو بازیاب کروانے کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    مسلم لیگ ن کے ایم این ا ے طارق فضل چوہدری نے انتظامیہ اور لواحقین کے ساتھ مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کروایا،ان کاکہناتھاکہ واقعہ کے حوالے سے محکمانہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    پروفیسر ڈاکٹرعابد فاروقی کی سربراہی میں چھ رکنی ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کردیا  ہے اور بہتر گھنٹوں میں رپورٹ پیش کی جائے گی واقعہ کی ایف آئی آر بھی تھانہ مارگلہ میں درج کر لی گئی ہے۔

  • ایبٹ آباد :سرکاری اسپتال سے نو مو لود بچہ اغواء

    ایبٹ آباد :سرکاری اسپتال سے نو مو لود بچہ اغواء

    ایبٹ آباد : سرکاری اسپتال سے دو روز کا نو مو لود بچہ اغواء، پولیس نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق وومن اینڈ چلڈرن اسپتال میں بگنو ترکی رہائشی خاتون ارم کے ہاں دو روز قبل بچے کی پیدائش ہوئی، جسے گائنی وارڈ میں منتقل کیا گیا ۔

    ارم بی بی کے مطابق آج صبح ایک خاتون اس کے پاس آئی اور بچہ کے رونے پر اسے اٹھا یا ،اور دیکھتے ہی دیکھتے اسے لے کر فرار ہو گئی، یہ خاتون گزشتہ چار روز سے مسلسل وارڈ کے اندر آتی جاتی رہی ہے ،خاتون کے شوہرکے مطابق اس نے اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا تاہم اس وقت نہ تو اسپتال میں کوئی سیکو رٹی پر مامورعملہ موجود تھااور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمرے۔

    پولیس نے خاتون کے خاوند کے بیان پر بچہ کے اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو اس معاملہ پر اپنامؤقف دینے سے انکارکردیا