Tag: bacha bazyab

  • ملتان پولیس کی بروقت کارروائی، اغوا کے 4 گھنٹے بعد بچہ بازیاب

    ملتان پولیس کی بروقت کارروائی، اغوا کے 4 گھنٹے بعد بچہ بازیاب

    ملتان : پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اغوا کے 4 گھنٹے بعد بچہ بازیاب کرالیا، تاوان کی رقم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

      تفصیلات کے مطابق فیصل کالونی پیراں غائب روڈ کا رہائشی 4 سالہ ایان علی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے غائب ہو گیا۔

    بچے کے والد نے مقامی پولیس کو اطلاع دی کہ بچے کی بازیابی کے لیئے 2 لاکھ روپے کا تاوان طلب کیا گیا ہے جس پر ایس ایس پی آپریشنز نے ایس پی گلگشت کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان جمشید اکرام ایس ایچ او سیتل ماڑی خالد حسین اور ہومی سائیڈ سیل پر مبنی خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

    پولیس ٹیم نے جدید خطوط پر تحقیات کرتے ہوئے 4 گھنٹے کے بعد 4 سالہ ایان علی کو بازیاب کروالیا۔ جبکہ 2 اغوا کاروں کو تاوان کی رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ایک اغوا کار اسد مغوی بچے کا چچازاد بھائی ہے۔

  • پشاور : مغوی بچہ بازیاب:ملزمان فرار

    پشاور : مغوی بچہ بازیاب:ملزمان فرار

    پشاور : دو کروڑ روپے تاوان کےلئے اغواء کیا جانے والا چار سالہ بچہ بازیاب کرالیا گیا ، واردات میں ملوث اسکول ٹیچر سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئےچھاپے مارے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل پشاور سے اغوا کیا گیا چار سالہ بچہ بازیاب کرالیا گیا بچے کی بازیابی کیلئے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اے ایس پی فرقان بلال کے مطابق پولیس نے ملزمان کی کال ریکارڈ کرکے ان کا ٹھکانہ معلوم کیا اور چھاپہ مار کر بچے کو بغیر تاوان کے بازیاب کرایا۔

    اے ایس پی کا کہنا تھا کہ بچے کے اغوا میں سیمی نامی خاتون ٹیچر بھی شامل ہے۔ بچے کے والد کے دوست نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بچے کو پندرہ دسمبر کو اغوا کیا گیا تھااور تاوان مانگاگیا تھا۔

    انہوں نے بچے کی بازیابی پر پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔پولیس کے مطابق سیمی نامی خاتون اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔