Tag: bachi halak

  • نوابشاہ: آتشزدگی سے 5 گھرجل کرخاکستر، ایک بچی جھلس کرجاں بحق

    نوابشاہ: آتشزدگی سے 5 گھرجل کرخاکستر، ایک بچی جھلس کرجاں بحق

    نوابشاہ : آتشزدگی سے پانچ گھر جل کر خاکستر، ایک بچی جھلس کا جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے علاقے میں گاؤں اللہ بخش زرداری میں اچانک آگ لگ گئی، جس سےپانچ گھر خاکستر ہوگئے اور ایک بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی ، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ گھروں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث گھروں میں لاکھوں روپے کا قمیتی سامان جل گیا،آگ سے ایک چودہ سالہ بچی نصیباں زرداری جھلس کر جاں بحق ہوگئی ہے۔

    اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا،جو تاحال آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے، متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مالی مدد کی جائے۔

  • خشک سالی نے ایک اور بچی کی جان لے لی،تعداد 144ہوگئی

    خشک سالی نے ایک اور بچی کی جان لے لی،تعداد 144ہوگئی

    مٹھی: بھوکے پیاسے تھر میں ایک اور بچی موت کی وادی میں جا پہنچی ۔ گزشتہ دو ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چوالیس تک پہنچ گئی  ۔بھوک ، پیاس ، تھر کے بچوں کی موت کا سندیسہ لئے کھڑی ہے ۔

    بد حال تھر واسی پریشان ہیں کہ نہ جانے کب موت ان کے دروازے پر دستک دے جائےاور صحرا میں موجود ان کے گلشن کو اجاڑ جائے۔ بھوک وپیاس سے بلکتے بچے مٹھی کے سول ہسپتال میں جان دے رہے ہیں۔

    سول اسپتال میں ساٹھ بچےموت و زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ایک بچی تشویش ناک حالت میں حیدر آباد منتقل کردی گئی ۔ حکومتی عہدیداران اپنے وعدوں پر وفا کرتے نظر نہیں آرہے اس کا منہ بولتا ثبوت بچوں کی اموات پر کئے جانے والے ناکافی اقدامات اور ہسپتالوں اور طبی مراکز میں سہولیات کا فقدان ہے ۔

  • مٹھی میں غذائی قلت : اسلام کوٹ میں ایک سالہ بچی چل بسی

    مٹھی میں غذائی قلت : اسلام کوٹ میں ایک سالہ بچی چل بسی

    مٹھی : غذائی قلت کےباعث اسلام کوٹ کےنواحی گاؤں میں ایک سالہ بچی دم توڑ گئی۔تھرپارکر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ غذائی قلت اور قحط کے باعث اب تک جاں بحق ہو نے والے بچوں کی تعداد ایک سو چالیس ہو گئی۔

    سرکاری اور غير سرکاری اداروں کی جانب سے کیے گئے جائزوں میں بھی اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ بچوں اور حاملہ خواتین میں غذائی قلت موجود ہےجس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    حکومت نےزچہ و بچہ کیلیےخصوصی اضافی خوراک فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن کئی علاقے اب بھی اس مدد سے محروم ہیں۔