Tag: Back pain

  • نماز جوڑوں اور کمر درد سے نجات میں معاون: امریکی تحقیق

    نماز جوڑوں اور کمر درد سے نجات میں معاون: امریکی تحقیق

    واشنگٹن: امریکی محقق اور یونیورسٹی کے پروفیسر محمد خاصاو نے کہا ہے کہ حالیہ تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ نماز کی ادائیگی نہ صرف کمر اور جوڑوں کے درد کو روکتی ہے بلکہ اسے دور کرنے میں معاون بھی ثابت ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی یونیورسٹی میں کمر درد سے متعلق محققین سرجوڑ کر بیٹھے اور اس کا علاج دریافت کرنے لگے تو اس دوران یہ بات ثابت ہوئی کہ خصوصاً کمر کے نچلے حصے میں ہونے والے درد کو دور بھگانے کے لیے سجدے کی حالت بہت موزوں ہے کیونکہ اس میں گھٹنے اور ہتھیلیاں زمین پر موجود ہوتی ہیں اور یہ زاویہ کمر درد کو دور بھگانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

    namaz3

    ماہرین نے کمر درد کی وجوہات معلوم کرنے اور اس کا طریقہ علاج دریافت کرنے کے لیے چند ماڈل تیار کر کے ان کی حرکات و سکنات کو نوٹ کیا تو معلوم ہوا کہ کمر کے مریضوں کو جھکتے وقت تکلیف اور دباؤ کا سامنا ہوتا ہے۔

    امریکی ماہرین نے جب رکوع اور سجدے کی حالت کو دیکھا تو وہ حیران رہ گئے اور کمر درد کا علاج دریافت کرلیا، انسٹی ٹیوٹ فارآکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے ماہرین نے ماڈلز دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا کہ نماز ادائیگی کے دوران انسانی جسم میں جو حرکت پیدا ہوتی ہے وہ کمر درد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بہت مؤثر ہے۔

    namaz2

    سروے رپورٹ شائع ہونے کے بعد بنگھٹمن یونیورسٹی کے پروفیسر محمد خاصاو نے کہا کہ رکوع ، سجدہ کرنے اور پیشانی زمین پر رکھنے کا عمل فزیو تھراپی کی طرح کام کرتا ہے اور دن میں متعدد بار یہ مشق کرنے سے متاثرہ شخص کمر درد سے چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے۔ ماہرین نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سجدے کی حالت کمر اور جوڑوں کی لچک بڑھاتی اور درد کو دور کرتی ہے۔

    namaz1

    امریکی محقق کا کہنا ہے کہ یوگا کی طرح نماز ادائیگی کے وقت انسانی جسم کے پٹھے اور ہڈیاں حرکت میں آتی ہیں جس کے باعث درد کی شدت میں نہ صرف کمی آتی ہے بلکہ یہ عمل ذہنی تناؤ اور بے چینی کو دور کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

    ماہرین نے ادائیگی نماز کے طریقے کو استعمال کرتے ہوئے کمر درد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے عمل کو طبی زبان میں ’’نیورو مسکولو اسکیلیٹل‘‘ کہا جاتا ہے۔

  • چادر میں لپیٹ کر کمر اور ہڈیوں کے درد کا علاج

    چادر میں لپیٹ کر کمر اور ہڈیوں کے درد کا علاج

    ٹوکیو: جاپان میں ہڈیوں کے درد کے لیے نیا طریقہ علاج دریافت کیا گیا ہے، جس کے تحت جسم میں پیدا ہونے والی سختی اور تکلیف کو دور کرنے کے لیے متاثرہ شخص کو ایک بڑی چادر میں لپیٹ کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے ماہرین نے سخت محنت کرنے والے افراد میں کمر درد اور ہڈیوں کے درد کی مسلسل شکایات کے بعد ایک طریقہ علاج ایجاد کیا جو بہت تیزی کے ساتھ مقبول ہورہا ہے۔

    جاپانی جو طویل اقات تک سخت محنت کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں اور وہ دورانِ ڈیوٹی طویل وقت تک اپنی نشست پر بیٹھے رہتے ہیں جس کے باعث انہیں جسم میں طرح طرح کی تکالیف جوڑوں کا دور، جسم میں سختی اور دیگر امراض کی شکایات ہوتی ہے۔

    japan-1

    ان شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاپانی ماہرین نے ایک ایسا علاج دریافت کیا کہ مریضوں کو ایک چادر کی گٹھڑی میں لپیٹ کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے، جس کے بعد متاثرہ شخص کی حالت ایسے ہوجاتی ہے جیسے ایک بچہ ماں کے پیٹ میں سکڑ کر سوتا ہے۔

    بالغ شخص کو چادر میں لپیٹنے کو (اڈلٹ باڈی) ریپنگ کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت متاثرہ شخص کے جسم پر ایک کپڑا لپیٹا جاتا ہے کہ مریض کو سانس لینے میں تکلیف نہ ہو  جبکہ یہ کپڑا 15 سے 20 منٹ تک باندھ کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔انوکھے طرز علاج سے متاثر ہوکر جاپانیوں کی بڑی تعداد اسے اپنا رہی ہے۔

    خیال رہے پرانے لوگ خاص طور پر بزرگ خواتین نومولود بچوں کو سکون دینے یا پیدائش کےوقت آنے والے نقائض دور کرنے کے لیے چادر میں لپیٹ کر ان کا علاج کرتی ہیں تاہم جاپان میں یہی طریقہ بالغ افراد پر اپنایا جارہا ہے۔