Tag: bad health

  • یاسین ملک کی بھوک ہڑتال کا پانچواں روز، طبیعت خراب

    یاسین ملک کی بھوک ہڑتال کا پانچواں روز، طبیعت خراب

    سری نگر : سینئر کشمیری حریت رہنما اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال آج پانچویں دن بھی جاری ہے جس کی وجہ سے ان کی طبیعت مزید بگڑ رہی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد یاسین ملک پانچ دن سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہیں اور انہیں علاج معالجے کی سہولت سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔

    یاسین ملک نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری نظربندوں کی طویل غیر قانونی قید کے خلاف احتجاج کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

    یاسین ملک جیل میں اپنی طبیعت خراب ہونے کے باوجود اپنے مطالبات پر قائم ہیں جن میں تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کا خاتمہ شامل ہے۔

    ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے ایک بیان میں بھارتی حکومت سے یاسین ملک سمیت غیر قانونی طورپر نظربند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ہے۔

  • نئے گورنر سندھ کی خراب صحت، وفاقی حکومت پریشان

    نئے گورنر سندھ کی خراب صحت، وفاقی حکومت پریشان

    اسلام آباد: نئے گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزماں کی صحت کے متعلق سوالات اٹھنا شروع ہوگئے، وفاق نے بھی پریشانی ظاہر کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید الزماں صدیقی کی بطور گورنر سندھ تعیناتی سے قبل وفاقی حکومت ان کی صحت سے متعلق لاعلم رہی اور انہیں گورنر سندھ تعینات کردیا تاہم ان کی حالیہ فوٹیجز کے منظر عام اور اپوزیشن ارکان کے بیانات سامنے آنے کے بعد حکومتی حلقے پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

    یہ پڑھیں: سندھ کے نامزد گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے

    ذرائع کے مطابق حکومتی حلقوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے کہ کیا نئے گورنر اس خراب صحت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرسکیں گے؟

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے تعیناتی تک بھی وفاقی حکومت کو سعید الزماں کی صحت کے متعلق معلومات حاصل نہ ہوسکیں تھیں ورنہ وفاقی حکومت انہیں گورنر سندھ تعینات نہ کرتی۔

    یہ بھی پڑھیں: جسٹس(ر) سعید الزماں‌ صدیقی گورنر سندھ تعینات

    واضح رہے کہ گورنر سندھ کو نامزد کیے جانے کے بعد ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، سعید الزماں صدیقی کو آج اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھانا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی۔