Tag: bad performance

  • آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹر کی بدترین کارکردگی، 11 میچز میں کتنے رنز بنائے؟

    آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹر کی بدترین کارکردگی، 11 میچز میں کتنے رنز بنائے؟

    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے مہنگے ترین کرکٹر رشبھ پنت ایونٹ میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے کے باوجود بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    لکھنوں سپر جائنٹس نے ان کی خدمات ریکارڈ 27 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کی تھیں، جبکہ کرکٹر نے اب تک 11 میچز میں صرف 128 رنز بنائے ہیں، جس میں ایک ففٹی شامل ہے، وہ 3 بار ہی ڈبل فیگر میں جاسکے۔

    رشبھ پنت نے رواں سیزن میں یہ رنز 12.80 کی اوسط اور 99.22 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔ پنت کو امباتی رائیڈو نے اپنی اپروچ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے پنت سے ہمدردی ہے مگر وہ بھی مسلسل ناکامی کے باوجود اپنے کھیلنے کے انداز میں تبدیلی نہیں لا رہے، انہیں اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل لیگ میں موجود کھلاڑیوں میں عدم برداشت کا عنصر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے، اس وجہ سے بھارتی اسٹیڈیمز کھیلوں کے میدان کم اور اکھاڑے زیادہ لگنے لگے ہیں۔

    تازہ واقعے میں آئی پی ایل کے ایک میچ کے دوران کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹر رنکو سنگھ کو دہلی کیپیٹلز کے کلدیپ یادیو نے میدان میں تھپڑ دے مارا۔

    بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کی اپنے ساتھی کرکٹر رنکو سنگھ کو میچ کے اختتام پر طمانچہ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

    میچ کے دوران دونوں کرکٹرز میں جھگڑا شروع ہوا تھا تاہم میدان میں کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے جھگڑا ختم کروادیا تھا جبکہ واقعہ میچ ریفری کو رپورٹ کردیا گیا۔

    بھارتی کرکٹر نے لگاتار 6 بالز پر چھکے جڑ دیے

    واضح رہے کہ آئی پی ایل 2008 کے پہلے سیزن میں سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی سری سانتھ کو زور دار تھپڑ جڑ دیا تھا۔

  • مریم اورنگزیب نے ن لیگی حکومت کی خراب کارکردگی کا خود اعتراف کرلیا

    مریم اورنگزیب نے ن لیگی حکومت کی خراب کارکردگی کا خود اعتراف کرلیا

    اسلام آباد : نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنی خراب کارکردگی کا اعتراف کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جہاں جائیں گے، ہماری کارکردگی پر ہی بھیک مانگیں گے۔

    سوال یہ اٹھتا ہے کون سی کارکردگی؟ وہ جو ملک کو بحرانوں میں چھوڑ کر گئی؟ یا وہ کارکردگی جو ہر پاکستانی کو قرض کے بھاری بوجھ تلے دبا گئی۔

    مریم اورنگزیب کی زبان پر سچ آہی گیا اور انہوں نے حقیقت بیان کر دی، اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم جہاں جائیں گے ان سے ہماری کارکردگی پر ہی بھیک مانگیں گے۔

    آج دوست ملکوں کی جانب مدد کے لیے دیکھا جارہا ہے تو اس کی وجہ کوئی اور انہیں یہی ن لیگی سرکار ہے اور اب یہ بات ن لیگ کی ترجمان بھی مان گئیں۔

    جو روک سکو تو روک لو کے نعرے لگاتے رہے وہ معیشت کی کشتی کو بیچ منجدھار چھوڑ گئے، ان کی قیادت اربوں روپے کے کرپشن کے مقدمات میں عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہے۔

    اورنج لائن اور میٹرو جیسے منصوبوں کے لیے اتنا قرضہ لیا کہ ملک آج دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔ شاید اسی کو کہتے ہیں آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ۔ پچھلی حکومت کے حکمران ملک کو تیس ہزار ارب قرضے کے بوجھ تلے چھوڑ کر گئے۔ سعودی پیکج نہ ملتا تو شاید ادائیگیوں کا توازن ملک کو کہیں کا کہیں لے جاتا۔

  • انگلینڈ سے ناکامی، یونس نے ناکامی کا سارا ملبہ سلیکٹرز پر ڈال دیا

    انگلینڈ سے ناکامی، یونس نے ناکامی کا سارا ملبہ سلیکٹرز پر ڈال دیا

    شارجہ : انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں ہار نے ہیڈ کوچ وقار یونس کو آپے سے باہر کردیا، وقار یونس نے ناکامی کا سارا ملبہ سلیکٹرز اور کھلاڑیوں پر ڈال دیا۔

    ہیڈ کوچ وقار یونس نے سلیکٹرز سے سوال کیا کہ ایسا چلے گا تو کیسے چلے گا، بار بار رن آؤٹ، کیچز ڈراپ، خراب فیلڈنگ یہ سب کیا ہے. تجربہ کار کھلاڑیوں کی مایوس کن پرفارمنس پر وقار یونس کا پارہ ہائی ہوگیا۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اب وہ بچے نہیں رہے، کھلاڑی سیریز میں ایسے رن آؤٹ ہوئے جیسے اسکول کے بچے ہوں۔

    وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیم منتخب کرنا ان کا نہیں سلیکٹرز کا کام ہے، دستیاب کھلاڑی ہی میدان میں اتارے جائیں گے، انگلینڈ سے سیریز نے بہت کچھ سکھادیا، اب آنکھیں کھل جانی چاہیں۔