Tag: bad weather

  • آج کون سی فلائٹس منسوخ اور منتقل کی گئی ہیں؟ تفصیل جانیے

    آج کون سی فلائٹس منسوخ اور منتقل کی گئی ہیں؟ تفصیل جانیے

    کراچی: موسم کی خرابی کے باعث ملک میں فلائٹ شیڈول پھر متاثر ہو گیا ہے، آج 11 پروازیں منسوخ اور دو منتقل کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سال کے پہلے مہینے میں موسم کی خرابی کی وجہ سے فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری میں دھند کے باعث 770 پروازیں منسوخ، اور 200 منتقل کی جا چکی ہیں۔

    آج نجی ایئر لائن کی مسقط لاہور پرواز پی ایف 737 سیالکوٹ منتقل کر دی گئی، ریاض لاہور کی پرواز کی منزل بھی تبدیل ہو گئی ہے، پی کے 726 اب 5:35 پر اسلام آباد اترے گی۔

    اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 منسوخ ہو گئی ہیں، اسلام آباد سے اسکردو کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 451، اور 452 بھی منسوخ ہو گئیں، کراچی سے کوئٹہ پی کے 310، 311 اور اسلام آباد پی اے 208 منسوخ ہو گئی۔

    پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 322 اور پی کے 323 بھی منسوخ ہو گئیں، پشاور دوحہ کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جب کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان کی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

  • موسم کی خرابی : متعدد پروازوں کے رُخ تبدیل

    موسم کی خرابی : متعدد پروازوں کے رُخ تبدیل

    کراچی : موسم کی خرابی اور تیز ہواؤں کے سبب پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز نے متعدد پروازوں کے رخ تبدیل  کردیے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے اسلام آباد اور لاہور آنے والی پروازوں کا رخ ملتان کی جانب موڑ دیا گیا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز کو اسلام آباد جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا۔

    اس کے علاوہ ابوظبی سے اسلام آباد آنے والی پروازوں کا رخ بھی ملتان کی جانب موڑ دیا گیا، لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز3گھنٹے 20منٹ تاخیرکا شکار ہے۔

    پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے ابوظبی جانے والی پرواز3 گھنٹے تاخیر، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز2 گھنٹے 25منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز35 منٹ تاخیر کا شکار ہے جبکہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں پیش آنے والا یہ پہلا یا دوسرا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ ملکی وغیرملکی پروازیں موسم کی خرابی اور تیزہواؤں کے باعث اپنا رخ اور مقررہ مقام تبدیل کرچکی ہیں۔

    یاد رہے کہ کے پی ٹی نے سمندری طوفان کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق 25 ناٹیکل میل سے تیزہواؤں کی صورت میں شپنگ سرگرمیاں معطل رہیں گی جب کہ 35ناٹیکل میل ہوا کی رفتار کی صورت میں کارگو جہازوں کے آپریشن روک دیے جائیں۔

  • کراچی سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں منسوخ

    کراچی سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں منسوخ

    کراچی : موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی 20 پروازیں منسوخ کردی گئیں، ان پروازوں کا تعلق مختلف ایئرلائنز سے ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے جانے والی مختلف ایئرلائنز کی 20پروازوں میں جدہ ، مدینہ اور نجف جانے والی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ کراچی سے ابوظہبی جانے والی پرواز اور کراچی سے اسلام آباد اوردبئی جانے والی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے دمشق دوطرفہ پروازیں منسوخ جبکہ کراچی سے کوئٹہ، ملتان اور رحیم یارخان کی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور اور پشاور کی پروازیں بھی خراب موسم کے باعث منسوخ کردی گئیں، اس کے علاوہ خراب موسم اور لوڈ نہ ہونے کے باعث پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

  • موسم نے اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ ملتوی کرادیا

    موسم نے اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ ملتوی کرادیا

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں موسم کی خرابی کے باعث مسلم لیگ ن کا آج ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں موسم کی خرابی کے باعث ن لیگ کا آج ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے جلسے سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خطاب کرنا تھا۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں آج ہونے والے جلسے کے لیے 80 فٹ لمبا اور 30فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا تھا، ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی تھیں اور ساؤنڈ سسٹم، لائٹنگ کے انتظامات بھی مکمل تھے۔

    تاہم جلسے کی تیاریوں کے دوران ہی وقفے وقفے سے جاری بارش سے جلسہ گاہ میں پانی جمع ہوگیا اور بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوتی رہی۔

    مزید پڑھیں: ن لیگ کا اوکاڑہ میں پاور شو، جلسہ گاہ میں لگے متعدد درختوں کو کاٹ دیا گیا

    مسلم لیگ ن کے جلسے کے انتظامات کیلیے کلین اینڈ گرین مہم کی دھجیاں اڑا دی گئی تھیں اور جلسہ گاہ میں اسٹیج کے سامنے لگے ہوئے درختوں سمیت دیگر درختوں کو بیدردی سے کاٹ دیا گیا تھا۔

  • کراچی میں خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ،  پروازیں تاخیر کا شکار

    کراچی میں خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ، پروازیں تاخیر کا شکار

    کراچی : شہر قائد میں خراب موسم کے باعث پی آئی اے سمیت مختلف ایئرلائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہے ، ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی درستگی کے بعد فلائٹ آپریشن مکمل بحال ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کےباعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا اور طیاروں کو لینڈنگ،ٹیک آف میں مشکلات کا سامنا ہے ، اندرون اوربیرون ممالک جانے والی پروازیں 2 سے4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی درستگی کے بعد فلائٹ آپریشن مکمل بحال ہوگا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے ایئرپورٹس کے لئے الرٹ جاری کر دیا ہے ، جس میںپی آئی اےسمیت نجی اورغیرملکی ایئرلائنز کوبھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ، جس میں کہا ہے کہ ایئر لائنز اپنے طیارے محفوظ پارکنگ میں کھڑے کریں۔

    خیال رہے کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے ، نارتھ کراچی،سرجانی ٹاؤن،نارتھ ناظم آباد ، صدر،کلفٹن،منگھوپیر،شاہ فیصل کالونی ، ائیرپورٹ،ملیر ،ماڈل کالونی اور اطراف میں بارش ہورہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر میں مون سون تھنڈر سیل ایکٹیو ہیں ، جس کے باعث وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

  • سعودی عرب : موسم کے مطابق پروازوں کی روانگی کا شیڈول کیا ہوگا؟

    سعودی عرب : موسم کے مطابق پروازوں کی روانگی کا شیڈول کیا ہوگا؟

    مکہ المکرمہ : سعودی سول ایوی ایشن نے مملکت میں موسم کی خراب صورتحال کے باوجود جدہ ایئر پورٹ پر کوئی بھی پرواز مؤخر یا منسوخ نہیں کی ہے، فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

    اس حوالے سے سعودی عرب میں مکہ گورنریٹ نے کہا ہے کہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ سے پروازوں کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری ہے اور پروازیں مؤخر نہیں کی گئی ہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ گورنریٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موسمی حالات کی وجہ سے ایئرپورٹ پر پروازوں کا سلسلہ متاثر نہیں ہوا اور کوئی بھی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔

    یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے گذشتہ روز شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ بدھ کے روز بھی جدہ میں گردو غبار کا طوفان جاری رہے گا اور حد نظر انتہائی محدود ہوجائے گی۔

    محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کا یہ بھی کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کا زور نہیں ٹوٹا اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • موسم کی خرابی : ملکی و غیر ملکی پروازوں کے نئے اوقات کار جاری

    موسم کی خرابی : ملکی و غیر ملکی پروازوں کے نئے اوقات کار جاری

    کراچی : پی آئی اے پروازوں کا شیڈول موسم کی وجہ سے متاثر ہوگیا جس کے باعث اندرون ملک پروازیں حد نگاہ بہتر ہونے کی رپورٹ کے بعد چلائی جائیں گی۔

    اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے غیر ملکی پروازیں حد نگاہ کم ہونے کے باعث متبادل ایئر پورٹس پر اتاری جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق پرواز پی آئی اے کی پرواز پی کے210 شارجہ سے سیالکوٹ کے بجائے لاہور آپریٹ کرے گی جبکہ پی کے 281سیالکوٹ تا مسقط ، لاہور تا مسقط آپریٹ ہوگی جو رات12 بجے روانہ ہوگی۔

    اس کے علاوہ پی کے282 مسقط تا سیالکوٹ مقررہ وقت کے مطابق صبح سوا7بجے سیالکوٹ پہنچے گی جبکہ پی کے9747 لاہور تا مدینہ آج7گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق منگل کے روز پی کے9715 ملتان تا مدینہ5گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہ منگل کو پی کے 9716 مدینہ تا ملتان 7گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی اور منگل کو پی کے 9748 مدینہ تا لاہور 5 گھنٹے30 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے تمام مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق پی آئی اے کال سینٹر سے معلومات حاصل کرلیں۔

  • موسم کی خرابی : پی آئی اے کا شیڈول متاثر، متعدد پروازیں منسوخ

    موسم کی خرابی : پی آئی اے کا شیڈول متاثر، متعدد پروازیں منسوخ

    کراچی : موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا شیڈول شدید متاثر ہوگیا قومی ایئرلائن کی اسلام آباد کیلئے دوطرفہ11پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ شمالی علاقہ جات کی پروازیں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کی گئیں ہیں جبکہ چند پروازوں کو مسافروں کی کمی کی وجہ سے دیگر پروازوں کے ساتھ ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے جانے اور آنے والی قومی ایئرلائین کی 11پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں، اسلام آباد سے گلگت کی دوطرفہ تین پروازیں پی کے605،606اور607،اسلام آباد سے ژوب کی دوطرفہ پروازیں پی کے689اور690منسوخ کی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد آنے والی دو پروازیں پی کے368اور372منسوخ کی گئیں ہیں جبکہ سکھر سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے692منسوخ کردی گئی۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں طوفانی بارش کا امکان

    بین الاقوامی پروازوں میں اسلام آباد سے بارسلونا جانے والی پرواز پی کے769منسوخ کی گئی ہے، اسلام آباد سے چترال جانے والی والی پرواز پی کے660اور پشاور سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے661 منسوخ کی گئی ہیں۔

  • نیپال میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 7 مسافر ہلاک

    نیپال میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 7 مسافر ہلاک

    کٹھمنڈو : نیپال کے ضلع گورکھا سے اڑان بھرنے والا نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹر ضلع ڈادہنگ کے جنگل میں حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے باعث 7 مسافر ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وسطی نیپال کے پہاڑی سلسلے میں ہفتے کے روز مسافر بردار ہیلی کاپٹر حادثے کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے، حکام کا خیال ہے کہ ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر نے نیپال کے ضلع گورکھا سے 7 مسافروں کے ہمراہ اڑان بھری تھی جس کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے پائلٹ کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

    کٹھمنڈو ایئرپورٹ کے جنرل مینیجر راج کمار کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہیلی کاپٹر ضلع ڈادہنگ کے پہاڑی سلسلے کے جنگلات میں حادثے کا شکار ہوا ہے۔

    راج کمار کا کہنا ہے کہ ’سیکیورٹی ادارے اور ہنگامی خدمات انجام دینے والا عملہ آسمانی اور زمینی راست کے ذریعے جائے حادثہ پر پہنچنے کی کوشش کررہا ہے تاہم خراب موسم ریسکیو اہلکاروں کو آپریشن میں رکاٹوں کا سامنا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیپال میں بہت زیادہ پہاڑی سلسلوں کے باعث کئی شہروں اور علاقوں میں سڑکیں و شاہراہیں نہیں ہیں لہٰذا سیاحوں کی ملک میں آمد و رفت کے لیے اور سامان کی ترسیل کی وجہ نجی ہیلی کاپٹروں کا کاروبار عروج پر ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیپال میں ایئر سیفٹی نہ ہونے کے باعث دنیا بھر میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات نیپال میں ریکارڈ ہوئے ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ 2016 میں نیپال کے دارالحکومت سے 22 کلومیٹر کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • موسم کی خرابی: پیر13نومبر کو پی آئی اے کی پروازوں میں ردو بدل

    موسم کی خرابی: پیر13نومبر کو پی آئی اے کی پروازوں میں ردو بدل

    کراچی : ملک میں دھند اور اسموگ کی وجہ سے خراب موسمی صورتحال کے باعث13نومبر بروز پیر کو پی آئی اے کی چند پروازیں منسوخ اور کچھ کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ موسم کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پی آئی اے اپنے شیڈول میں تبدیلی کر رہی ہے ۔ترجمان نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ایئر پورٹ آنے سے پہلے پی آئی اے کے کال سینٹر کے نمبر111-787-786 سے اپنی مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

    پیر13نومبر کو کراچی سے فیصل آباد کی دوطرفہ پروازیں پی کے342 اورپی کے342 ، لاہور سے کراچی کی پروازپی کے313 ، کراچی سے رحیم یار خان کی دو طرفہ پروازیں پی کے582 اور پی کے583 ، لاہور سے ملتان کی دوطرفہ پروازیں پی کے683 اور پی کے684 موسم کی خرابی کو پیش نظر رکھتے ہوئے منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    پی آئی اے کی کراچی سے ملتان ، اسلام آباد اور واپسی کی پروازیں پی کے588 اورپی کے589 دو گھنٹے پینتالیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

    فیصل آباد سے جدہ کی پروازپی کے763 اب کراچی سے جدہ کے لئے روانہ ہو گی، ابوظہبی سے رحیم یار خان اور لاہور آنے والی پرواز پی کے296 اب براہ راست ابوظہبی سے لاہور آئے گی۔

    فیصل آباد اور کراچی کے درمیان دو طرفہ پروازیں پی کے340 اورپی کے341 اب کراچی اور لاہور کے درمیان چلائی جائیں گی، کراچی سے سکھر اور اسلام آباد کی پروازپی کے390 تین گھنٹے جبکہ اسلام آباد سے سکھر اور کراچی کی پروازپی کے391 دو گھنٹے تیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہو گی۔

    لاہور سے اسلام آباد کی پرواز پی کے650 چار گھنٹے جبکہ اسلام آباد سے لاہور کی پرواز پی کے651 تین گھنٹہ تیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہو گی اور لاہور سے سکھر کی دوطرفہ پروازیںپی کے594 اورپی کے595 کی روانگی میں بھی چار گھنٹے کی تاخیر ہو گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر پی آئی اے معذرت خواہ ہے۔