ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان کا پیار اُن سے بچھڑ گیا جس کی وجہ سے دبنگ خان افسردہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کے لیے ابوظہبی میں موجود ہیں، اسی دوران انہیں ایک ایسی خبر ملی جس کی وجہ سے وہ افسردہ ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سلمان خان نے بذریعہ ٹویٹ مداحوں کو مطلع کیا کہ ’میرا سب سے خوبصورت پیار آج گزر (چل بسا) گیا، خدا اس کی روح کو اطمینان بخشے‘۔ دبنگ خان کے ٹویٹ پر اُن کے مداحوں نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔
My most beautiful my love gone today. God bless her soul. pic.twitter.com/a7Xdag3Xye
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) October 18, 2018
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے پاس مذکورہ کتا گزشتہ کئی سالوں سے موجود تھا اور وہ فارغ اوقات میں اس کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے تھے، دونوں ایک دوسرے سے اس قدر مانوس تھے کہ اکثر اوقات دبنگ خان اسے اپنے ساتھ لے آتے تھے۔
یادگار تصاویر
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے اکثر اداکاروں کے پالتو جانور ہیں جن میں بالخصوص کتے اور بلیاں شامل ہیں، حال ہی میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے پالتو کتے کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آئی ڈی بنائی تھی جس کے بعد وہ سیلبرٹی بن گیا تھا۔