Tag: badla

  • ’بدلہ‘  کا پوسٹر ریلیز، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی دلچسپ نوک جھونک

    ’بدلہ‘ کا پوسٹر ریلیز، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی دلچسپ نوک جھونک

    ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی نئی فلم ’بدلہ‘ کا پہلا پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوجو گھوش کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’بدلہ‘ میں امتیابھ بچن اور تپسی پنو مرکزی کردار ادا کررہے ہیں یہ فلم 8 مارچ کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

    بالی ووڈ لیجنڈری اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بدلہ لینا ہر بار صحیح نہیں ہوتا لیکن معاف کردینا بھی ہر بار صحیح نہیں ہوتا‘۔

    ایک اور ٹویٹ میں بگ بی نے تپسی کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان اور اداکارہ کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’ہمارے پاس بھی آپ کے لیے ایک پوسٹر ہے‘۔

    قبل ازیں شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن کو مخاطب کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’آپ تیار رہیں!!! میں بدلہ لینے آرہا ہوں‘۔

    امیتابھ بچن نے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بدلہ لینے کا وقت تو گیا اور اب تو سب کو بدلہ دینے کا وقت ہے‘۔

    دوسری جانب تپسی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کنگ خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے غلط چیز مانگ لی، اب تو فلم بن گئی، پھر بھی اگر کچھ لینا ہے تو بدلہ کا پوسٹر لے لیں‘۔

    امیتابھ بچن، تپسی اور شاہ رخ خان نے مداحوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ فلم کا ٹریلر 12 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔

  • ریلی پر حملے کا بدلہ ضرور لیں گے۔ سراج الحق

    ریلی پر حملے کا بدلہ ضرور لیں گے۔ سراج الحق

    کراچی : این اےدوسو چھیالیس کے ضمنی الیکشن کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی، انتخاب سے زیادہ انتخابی مہم خطرناک ہوتی جا رہی ہے ۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ریلی پر حملہ کرنےوالوں نے بہت بڑاظلم کیا،اس کا بدلہ ضرورلیں گے، این اے دو سو چھیالیس کامحاذ کل کے بعد سے مزید گرم ہوگیا ۔

    ضمنی معرکے کی مہم بل بورڈز انتخابی کیمپ اور پوسٹرز سے نکل کر ہاتھا پائی تک جا پہنچی ہے، گزشتہ روز لیاقت آباد میں جماعت اسلامی کی ریلی پر نا معلوم افراد نے حملہ کر کے کئی کارکنان زخمی اور گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے تھے۔

    جس کا الزام جماعت اسلامی نے ایم کیو ایم کے کارکنان پر لگایا۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ترازو والے پتنگ والوں کے کیمپ کے آگے سے گزر رہے تھے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور نےالزام لگایا ہے کہ پہل دوسری طرف سے ہوئی تھی ، کراچی کے ضمنی انتخابات میں جناح گراؤنڈ سے شروع ہونے والی کشیدگی کریم آباد پر پی ٹی آئی کے کیمپ تک جا پہنچی تھی، ریلی پر حملے نے انتخاب سے زیادہ مہم خطرناک بنا دی۔