Tag: Badminton Match

  • انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو شکست دے دی

    انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو شکست دے دی

    بنگلورو: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ایک بیڈمنٹن میچ میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کو شکست سے دوچار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلورو میں ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے انوشکا اور کوہلی ایک دفتر پہنچے تو وہاں انھوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلا، دونوں میاں بیوی نے آپس میں بھی ایک میچ کھیل کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

    اس تقریب کی کئی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق انوشکا اور ویرات کو کچھ تصاویر میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

    اس موقع پر انوشکا نے شارٹس کے ساتھ سیاہ ٹی شرٹ پہنی تھی جب کہ کرکٹر ویرات کوہلی نے سیاہ ٹریک پینٹ کے ساتھ سفید اور نیلی دھاری والی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ انوشکا کھیلتے ہوئے بہت پُر جوش نظر آئیں۔

    انوشکا اور ویرات کوہلی نے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں، اس موقع کی ایک اور ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے، جس میں انوشکا شرما کو ’فلپ دا کپ‘ گیم میں پرجوش دیکھا جا سکتا ہے۔

  • خلا میں بیڈ منٹن میچ

    خلا میں بیڈ منٹن میچ

    خلا میں تحقیقی مقاصد کے لیے وقت گزارنے والے خلا باز وقتاً فوقتاً اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

    کبھی وہ خلا میں دانت برش کر کے دکھاتے ہیں، کبھی وہ فلم دیکھتے ہیں، حال ہی میں ان کی جانب سے بھیجی گئی ایک ویڈیو میں خلا باز بیڈ منٹن کا میچ کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    عالمی خلائی اسٹیشن پر رہائش پذیر ان خلا بازوں نے زمین کی کشش ثقل کے بغیر خلا میں پہلا بیڈ منٹن میچ کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

    کشش ثقل نہ ہونے کے باعث گو کہ یہ مختلف طریقے سے کھیل رہے ہیں تاہم یہ میچ خلابازوں اور زمین پر دیکھنے والوں کے ایک دلچسپ تفریح ثابت ہوا۔

    آئیں آپ بھی اس میچ سے لطف اٹھائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔