Tag: Badshah

  • بادشاہ اور تارا کی ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم

    بادشاہ اور تارا کی ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم

    بالی ووڈ اداکارہ تارا ستاریا کا آدر جین سے بریک اپ کے بعد بالی ووڈ کے معروف ریپر بادشاہ سے ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ تارا ستاریا اور ریپر بادشاہ کے درمیان ممکنہ تعلقات کی خبریں گردش کررہی ہیں، لیکن اس افواہ کی وجہ کیا ہے؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ستاریا اور بادشاہ کی ڈیٹنگ کی افواہیں نے اس وقت پھیلیں جب رئیلٹی شو کے دوران اداکارہ شلپا شیٹی نے ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں ایک خفیہ اشارہ دیا۔

    لارنس بشنوئی گینگ کا بادشاہ کے کلب پر بم سے حملہ

    شلپا شیٹی نے بادشاہ کو کہا کہ بادشاہ، میں نے سنا ہے کہ دن کے وقت بھی تم ستارا دیکھ رہے ہو،  ارے ہم 90 کی دہائی کا جشن منا رہے ہیں، مجھے خاص طور پر آپ کے لیے ایک گانا یاد آیا ’ٹن ٹانا ٹن ٹن تارا چلتی ہے کیا 9 سے 12؟ کہیں آج کل تم یہ گانا تو نہین گا رہے ہو؟

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلپا شیٹی کے اس تبصرے پر بادشاہ شرما گئے، جس پر ناظرین نے فوری ردعمل دیا اور سوشل میڈیا پر دونوں کے ممکنہ تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

    واضح رہے کہ تارا ستاریا اس سے قبل اداکار آدر جین کے ساتھ قریبی تعلقات میں تھیں، تاہم دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی اور جین نے کسی اور سے شادی کرلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

  • ہانیہ عامر سے متعلق بادشاہ کی وضاحت آ گئی

    ہانیہ عامر سے متعلق بادشاہ کی وضاحت آ گئی

    بھارتی پنجابی گلوکار ریپر و موسیقار بادشاہ نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سے تعلقات پر وضاحت دیدی۔

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بادشاہ اکثر اپنی دوستی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں، دونوں فنکار بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول ہیں،  ہانیہ عامر 16.2 ملین انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں جبکہ بادشاہ بھی بہترین بھارتی ریپرز میں سے ایک ہیں جن کے بہت زیادہ فالوورز ہیں۔

    دونوں اکثر دبئی میں ملتے ہیں اور تصاویر یا انسٹاگرام ریل بھی شیئر کرتے ہیں، جبکہ اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں بادشاہ کے کنسرٹ میں بھی شرکت کی تھی۔

    حال ہی میں بادشاہ نے بھارتی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر سے تعلقات پر پوچھے گئے سوال پر بھی وضاحت کی۔

    ہانیہ کے ساتھ دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بادشاہ نے کہا ہاں ہم بہت اچھے دوست ہیں، ہمارا بہت اچھا تعلق ہے، جب بھی ہم ملتے ہیں ہم ہمیشہ ایک ساتھ مستی کرتے ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے وہ اپنی زندگی میں خوش ہے، میں اپنی زندگی میں خوش ہوں۔

    بادشاہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اور میں اس بارے میں کیا کہوں، ہم کافی اچھے دوست ہیں، اس کے علاوہ ہمارے درمیان کوئی اور چیز نہیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں بادشاہ نے کہا کہ اگر ہانیہ عامر کو میری زندگی سے متعلق ہر چیز کا علم ہے اور مجھ سے متعلق تمام باتیں درست کہتی ہیں تو اس میں، میں کیا کرسکتا ہوں؟ بس ہمارے درمیان اچھی دوستی ہے، اس وجہ سے وہ مجھ سے متعلق بہت کچھ جانتی ہیں۔

    انہوں نے شکوہ کیا کہ لوگ نہیں سمجھتے، اگر لوگ یہ کچھ سمجھتے بھی ہیں تو اس پر میں کیا کہہ سکتا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

  • بادشاہ نے پہلی بار سابقہ اہلیہ سے طلاق پر خاموشی توڑ دی

    بادشاہ نے پہلی بار سابقہ اہلیہ سے طلاق پر خاموشی توڑ دی

    بھارتی ریپر و گلوکار آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے پہلی بار اپنی سابقہ ​​بیوی جیسمین مسیح سے علیحدگی کی وجہ بتادی۔

    بھارت کے معروف گلوکار بادشاہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ اور اپنی بیٹی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

    بادشاہ نے کہا کہ ہم دونوں نے ایک ساتھ رہنے کی بہت کوشش کی، اس رشتے کو ختم نہ کرنے کے لیے سب کچھ کرلیا، لیکن ہمیں جلد احساس ہوا کہ ہماری شادی شدہ زندگی کی وجہ سے ہماری بیٹی پر غلط اثر پڑرہا ہے۔

    بادشاہ نے اپنی بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا اپنی بیٹی کے ساتھ بہت دوستانہ تعلق ہے، اور اسے لگتا ہے کہ اس کے والد بہت اچھے ہیں، جب میں لندن جاتا ہوں تو اپنی بیٹی سے ملاقات کرتا ہوں۔

    گفتگو کے دوران بھارتی ریپر نے اپنی بیٹی کا ایک قصہ سنایا،  بادشاہ نے کہا کہ ایک بار میری بیٹی میرے کنسرٹ میں تھی، اور وہ کہہ رہی تھی میرے والد بہت اچھے ہیں لیکن میں ان کی مداح نہیں ہوں۔

    بادشاہ نے کہا کہ میری بیٹی آل گرل پاپ گروپ بلیک پنک کو سنتی ہے، وہ اپنے والد کی نہیں بلکہ ’کے پاپ بینڈ بلیک پنک‘ کی مداح ہیں، اور یہ بات بطور والد اور گلوکار سننا تھوڑا تکلیف دہ ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی سطح پر مقبول گلوکار و ریپر بادشاہ نے پہلی شادی جیسمین مسیح سے کی تھی اور ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام جیسمی گریس مسیح سنگھ ہے، تاہم دونوں نے 2020 میں راستے جدا کر لیے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by BADSHAH (@badboyshah)

  • بادشاہ نے ہنی سنگھ سے جھگڑا ختم کرنے کا اعلان کردیا

    بادشاہ نے ہنی سنگھ سے جھگڑا ختم کرنے کا اعلان کردیا

    دہرادون: بھارتی گلوکار اور ریپر ادتیا پراتیک سنگھ سیسوڈیا عرف ’بادشاہ‘ نے ہردیش سنگھ بالمعروف ’ہنی سنگھ‘ سے جھگڑا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریپر بادشاہ نے ریاست اُترکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کے دوران سرِعام ہنی سنگھ کے ساتھ 15 سال سے جاری جھگڑا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

    بادشاہ نے کنسرٹ میں اپنی لائیو پرفارمنس کے دوران مختصر وقفہ لیا اور پھر کہا کہ میں ساری غلط فہمیاں دور کرکے آگے بڑھنے کے لیے تیار ہوں، میں نے ایک غلط فہمی کی وجہ سے ہنی سنگھ کے خلاف اپنے دل میں رنجش رکھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yo Yo Honey Singh FC (@yoyoxjabrafan)

    بادشاہ کا کہنا تھا کہ میں اس غلط فہمی کی وجہ سے خوش نہیں ہوں اور اب میں تمام رنجشیں ختم کرنا چاہتا ہوں، مجھے نے دیکھا ہے کہ جب میں اور ہنی سنگھ ساتھ تھے تو اُس وقت ہمیں جوڑنے والے لوگ بہت کم تھے جبکہ ہمیں الگ کرنے والے لوگ بہت زیادہ تھے۔

    بھارتی گلوکار نے مزید کہا کہ میں آج اعلان کررہا ہوں کہ میں ہر جھگڑے اور غلطی فہمی کو دور کرنا چاہتا ہوں، میری دُعائیں اور نیک تمنائیں ہنی سنگھ پاجی کے ساتھ ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by BADSHAH (@badboyshah)

    دوسری جانب ابھی تک ہنی سنگھ نے بادشاہ کی جانب سے کیے گئے اعلان پر کوئی ردعمل نہیں دیا، واضح رہے کہ بادشاہ اور ہنی سنگھ نے 2006 میں دیگر ریپ گلوکاروں کے ہمراہ اپنے بینڈ کا آغاز کیا تھا۔

    دونوں نے کئی سپر ہٹ گانے دیے لیکن لیکن پھر ہنی سنگھ اور بادشاہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا، اور دونوں نے اپنے کنسرٹ میں ایک دوسرے کو بُرا کہا تھا۔

  • ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ ایک بار پھر ساتھ ساتھ، ویڈیو وائرل

    ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ ایک بار پھر ساتھ ساتھ، ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ سے ملاقات کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف بھارتی گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کے ساتھ نئی ویڈیوز و تصاویر شیئر کی ہے جس میں دونوں پرسنل کنسرٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو میں ہانیہ عامر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہاں بادشاہ کا کنسرٹ جاری ہے اور میں اس کنسرٹ کی واحد شرکا ہوں، اسی مزاحیہ کنسرٹ میں بادشاہ نے ہانیہ عامر کے لیے مختلف گانے گنگنائے جبکہ اداکارہ نے بھی بھارتی گلوکار کے کہنے پر گانا گایا۔

    اسی دوران بادشاہ نے ہانیہ عامر سے پوچھا کہ کیا تمھیں لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر اتنا ایکٹیو رہنا چاہیے جس پر ہانیہ نے کہا کہ یار! آپ کا مسئلہ کیا ہے؟ جس پر بادشاہ نے جواب دیا۔

    بھارتی گلوکار بادشاہ نے کہ کہ ’میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں اتنی محنت کرتا ہوں لیکن سوشل میڈیا پر میری اتنی فین فالوونگ نہیں جتنی تمہاری ہے، ایسا کیوں ہے؟‘۔

    بھارتی گلوکار کی بات سُن کر ہانیہ عامر اپنی ویڈیو کا اختتام کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ پاکستانی اور بھارتی مداحوں کا شکریہ، شب بخیر۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہانیہ عامر نے دبئی میں بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ سے ملاقات کی تھی جس کے  بعد ان کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھی۔