Tag: Badshahi Mosque

  • قرآن کریم دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    قرآن کریم دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    لاہور : پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ قرآن کریم ہی پوری دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل ہے۔

    لاہور کی بادشاہی مسجد میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکرنائیک نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی عام ہے، قرآن پاک نے ایک انسان کے قتل کو انسانیت کا قتل قرار دیا ہے،

    ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک ہی ہے جو دنیا میں ناانصافی کا حل فراہم کرتا ہے، قرآن پاک قیامت تک کے انسانوں کے رہنمائی ہے۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کی خواہش میرے اللہ نے پوری کر دی، اہلیان پاکستان کی والہانہ محبت پر بے حد شکر گزار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا آج جوحال ہے وہ آپس کے لڑائی جھگڑے کی وجہ سے ہے، ہم تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں۔

    تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں خطاب کرکے بہت خوشی ملی، اور پاکستانیوں کی والہانہ محبت کا بے حد مشکور ہوں۔

  • بادشاہی مسجد کا دورہ ، شہزادی کیٹ نے احترام میں سرڈھانپ لیا

    بادشاہی مسجد کا دورہ ، شہزادی کیٹ نے احترام میں سرڈھانپ لیا

    لاہور : برطانوی شاہی جوڑے کی بادشاہی مسجد آمد پر امام مولاناعبدالخبیرآزادنےمعزز مہمانوں کااستقبال کیا ، شہزادی کیٹ نے مسجد کے احترام میں اپنا سرڈھانپ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا ، معزز مہمانوں کی آمد پر ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور مسجد کے امام مولانا عبدالخبیر آزاد نے شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا اور مسجد کے احترام میں اپنا سر ڈھانپ رکھا تھا، برطانوی شاہی جوڑےنےبادشاہی مسجدکے مختلف حصوں کاجائزہ لیا۔

    اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا تھا، جہاں چئیرمین پی سی بی احسان مانی، پی سی بی آفیشلز اوراسکول کے بچوں نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا۔

    مزید پڑھیں :  شاہی جوڑا بھی کرکٹ کا شوقین، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے جوہر

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے قومی اور نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کا رنگ بھی خوب جمایا اور کرکٹ کے خوب جوہر دکھائے ، شہزادہ ولیم نے چھکے لگائے جبکہ شہزادی بھی پیچھے نہ رہی اور زور دار شاٹس لگائے۔

    شاہی جوڑے نے ایس اوایس ولیج کا دورہ کیا تھا ، جہاں وہ بچوں میں گھل مل گئے، شاہی جوڑے نے بچوں کو سلام کیا اورتین یتیم بچوں کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جبکہ بچوں کی بنائی تصاویر کو بھی سراہا۔

    یاد رہے پاکستانی روایتی سفید شلوارقمیض میں ملبوس برطانوی شہزادی اورشہزادہ زندہ دلان شہر لاہور پہنچے تو جہاں گورنراور وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

    برطانوی شاہی جوڑےسےگورنراوروزیراعلیٰ پنجاب نے ایئرپورٹ لاؤنج میں ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نےشہزادہ ولیم کوزیتون کی لکڑی سےبنی چھڑی اور پینٹگ اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کو شال تحفے میں دی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی معزز مہمانوں کو تحائف پیش کیے۔