Tag: bagh e jinnah

  • آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کراچی سے بہت بڑے مارجن سے جیتےگی، عارف علوی

    آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کراچی سے بہت بڑے مارجن سے جیتےگی، عارف علوی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کراچی سےبہت بڑے مارجن سےجیتے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پچیس دسمبر کو مزار قائد کے قریب ہونے والے جلسے کیلئے کمر کس لی ، باغ جناح کے دورے کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔

    پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی باغ جناح میں جلسے کی تیاریوں کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پچیس دسمبر کو مزار قائد میں جلسےکے لئےدرخواست دے دی،اجازت ملےنہ ملے ہم جلسہ کریں گے۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں سیہون سے دورجلسے کی اجازت ملی کراچی میں ایسا نہیں ہونے دیں گے، 2011میں جب ہم نےجلسہ کیا تھا تو لوگ ہی لوگ تھے، جن کو غلط فہمی ہے وہ ہماراجلسہ دیکھ لیں یا انہیں 2018 کے الیکشن میں پتا لگ جائے گا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کراچی سےبہت بڑے مارجن سےجیتےگی، یقین ہے آئندہ انتخاب میں سندھ میں اکثریتی جماعت تحریک انصاف ہوگی۔

    تحریک انصاف واحدجماعت ہے جو کراچی کیلئےنعم البدل بنےگی، عمران اسماعیل

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ 2013 کےالیکشن میں پی ٹی آئی نےاپنی اہمیت کو اجاگر کیا، ماضی میں کراچی خوف میں ووٹ ڈالتاتھا،اب کراچی آزادہے، گزشتہ 30سال کراچی کو یرغمال بنا کر رکھا گیا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ باطل مٹنے کو ہے،اب کراچی پہلی بارمرضی سے ووٹ دےگا، تحریک انصاف واحدجماعت ہے جوکراچی کیلئےنعم البدل بنےگی، تحریک انصاف کی کامیابی ہی کراچی کی کامیابی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • باغ جناح سے دس فٹ لمبا سانپ برآمد، عوام میں خوف ہراس

    باغ جناح سے دس فٹ لمبا سانپ برآمد، عوام میں خوف ہراس

    لاہور : باغ جناح سے دس فٹ لمبا سانپ نکل آیا،خطرناک سانپ کو دیکھ کر وہاں موجود افراد میں خوف وہراس پھیل گیا، بعد ازاں لوگوں نے سانپ کو دیکھتے ہی مار ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے باغ جناح پارک میں دس فٹ لمبا اژدھا نکل آیا جس پر وہاں موجود لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں اور خبر ملنے پر انتظامیہ نے اسے مارڈ الا۔

    باغ جناح کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہد اقبال کے مطابق سانپ پائتھن نسل کی مادہ تھی۔ سانپ گزشتہ رات باغ جناح میں نظر آیا جس سے وہاں موجود لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور انہوں نے اسے مار ڈالا۔

    پائتھن سانپ دس فٹ لمبا اور اس کا وزن چالیس کلو تھا باغ جناح کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ سانپ چڑیا گھر کا ہے جبکہ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سانپ چڑیا گھر کا نہیں ۔یہ سانپ زہریلا نہیں تھا اور اس سے کسی کو خطرہ بھی نہیں تھا۔