Tag: Bagh ibn e Qasim

  • وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے باغ ابن قاسم کا افتتاح کردیا، وسیم اختر کو خراج تحسین پیش

    وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے باغ ابن قاسم کا افتتاح کردیا، وسیم اختر کو خراج تحسین پیش

    کراچی :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے قبضہ گروپوں سے بچا کر باغ ابن قاسم بنانے پر میئروسیم اخترکوخراج تحسین پیش کرتاہوں، 5 سال میں ہمارا  10  ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے، اگرہم نےدرخت نہیں بچائےتوآنےوالی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں باغ ابن قاسم کا افتتاح کردیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کراچی میں جب کرکٹ کھیلتاتھاتوسبزہ تھاخوبصورتی تھی، وقت کےساتھ ہم نےکراچی کی خوبصورتی کونیچےجاتے دیکھا، درخت اورسبزہ نہ ہونےسےکراچی کاموسم بھی متاثرہوا۔

    [bs-quote quote=” اگرہم نےدرخت نہیں بچائےتوآنےوالی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان "][/bs-quote]

    وزیراعظم کا کہنا تھا قبضہ گروپوں سے بچا کر باغ قاسم بناناقابل تحسین ہے، میئروسیم اخترنے باغ ابن قاسم بناکر شہریوں کوباہرنکالنےکی جگہ دی، ہمیں شہریوں کو اور جگہیں دینی  ہوں گی، ہم نے شہر میں بلندعمارتوں کو فروغ دیناہے اور جگہ بچانی ہے۔

    عمران خان نے کہا 5 سال میں ہمارا 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے، کراچی سمیت پورے سندھ میں درخت لگانے کی ضرورت ہے، پنجاب اور سندھ میں مختلف طریقوں سے جنگلات پر قبضہ کیاگیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی کی ترقی کےبغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم عمران خان

    ان کا کہنا تھا پاکستان گلوبل وارمنگ سےمتاثرہ ممالک میں آٹھویں نمبرپرہے، اگرہم نےدرخت نہیں بچائےتوآنےوالی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، میں ابھی سے شہروں میں سرسبزعلاقوں کو بچاناچاہیے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا باغ ابن قاسم بنانے پر میئروسیم اخترکوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لئے 162 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، کراچی میں ترقی کا عمل رکنے کا نقصان پورے پاکستان کو ہوا۔

    ان کا کہنا تھا پاکستان مشکل ترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے، ملکی آمدن کا دو تہائی حصہ قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔

  • باغ ابن قاسم بحریہ ٹاؤن کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

    باغ ابن قاسم بحریہ ٹاؤن کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نےآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے باغ ابنِ قاسم بحریہ ٹاؤن کو دیے جانے کا نوٹی فیکیشن بھی معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ایک دن میں سندھ حکومت کے 2 نوٹی فکیشن معطل کردیئے، قائم مقام آئی جی سندھ  کی تعیناتی کے نوٹیفیکشن کے بعد بعد باغ ابن قاسم حوالے کرنے سےمتعلق سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن میئر کراچی وسیم اختر کی درخواست پر آج ہی معطل کردیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ وسیم اختر نے باغ ابن قاسم بحریہ ٹاؤن کو دینے کا معاہدہ کالعدم قراردینے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔ وسیم اختر کا کہنا ہے باغ ابن قاسم کے ایم سی کے پاس ہی ہے‘ کسی کو نہیں دیا۔


    قائم مقام آئی جی سندھ کا نوٹی فیکیشن معطل‘ عدالت کی اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت


     یاد رہے کہ آج ہی سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام آئی جی سندھ کا نوٹی فیکیشن معطل کرکے اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی تھی.


    ملک ریاض کا اسٹیک ہولڈرزکے اتفاق کے بغیربن قاسم پارک لینے سے انکار


    اس حوالے سے بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ باغ ابن قاسم کو عالمی معیارکاپارک بنانا چارہے تھے، میں اس معاملے کو متنازع بنانا نہیں چاہتا ہوں. کچھ لوگوں کو ہمارے کام سے تکلیف ہے،جب تک سب میں اتفاق نہ ہوجائے میں یہ پارک نہیں لوں گا، ہم عوامی سہولت کے لئے پارک کی حالت بہتر کرنے کی ذمہ داری لے رہے تھے، یہ خود کام کرتے ہیں نہ دوسروں کو کرنے دیتے ہیں.