Tag: baghdad blast

  • بغداد :مسجد کے باہرخود کش دھماکے،6 افراد ہلاک

    بغداد :مسجد کے باہرخود کش دھماکے،6 افراد ہلاک

    بغداد:‌ عراقی دارلحکومت بغداد میں مسجد کے باہرخود کش دھماکے میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے، داعش نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے.

    پولیس کے مطابق خودکش حملہ بغداد کے مشرقی علاقے عبیدی میں ہوا، دھماکے کے وقت نمازی مسجد سے باہر آرہے تھے، پولیس کے مطابق حملہ آور مسجد میں داخل ہونےکی کوشش کررہا تھا تاہم گارڈ کے روکنے پر اس نے خود کودھماکے سے اڑالیا۔

    دھماکےکے نتیجے میں کم از کم چھ افراد القمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

  • بغداد:3بم دھماکوں میں 13افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بغداد:3بم دھماکوں میں 13افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بغداد:  عراقی دارالحکومت بغداد دھماکوں سے لرز اٹھا، تین کار بم دھماکوں میں تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا دھماکہ ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا، جس میں تین افراد جان سے گئے جبکہ دوسرا دھماکہ بغداد کے میسالون اسکوائر میں پیش آیا جس کی زد میں آکر پانچ افراد مارے گئے۔

    دھماکے میں متعدد دکانیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، تیسرا دھماکہ سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں ہوا۔

    دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پارکنگ میں کھڑی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔