Tag: Baghdad

  • داعش کی شکست کے بعد عراق میں پہلا الیکشن، رہنماؤں سے مایوس عراقیوں کا جوش و خروش

    داعش کی شکست کے بعد عراق میں پہلا الیکشن، رہنماؤں سے مایوس عراقیوں کا جوش و خروش

    بغداد: عراق میں داعش کی شکست کے بعد پہلی بار انتخابات منعقد ہوئے، نئے رہنماؤں سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے عراقیوں نے جوش و خروش کے ساتھ ووٹ ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق آج (بروز  ہفتہ) منعقد ہونے والے انتخابات میں عراقیوں نے ووٹ ڈالتے ہوئے کہا کہ انھیں نئے رہنماؤں سے کچھ زیادہ امید نہیں ہے کہ وہ 2003 میں صدام حسین کے زوال کے بعد کرپشن، خراب اقتصادی حالات اور جنگ سے تباہ حال ملک کو استحکام کے راستے پر گام زن کرسکیں گے۔

    انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ عراق اور مشرق وسطیٰ میں ایران کا کردار کیا رخ اختیار کرتا ہے۔ عراق جو کہ گہری فرقہ وارانہ تقسیم والی جغرافیائی سیاست کا شکار ہے، کو کئی قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ داعش کے خلاف تین سالہ جنگ میں اسے تقریباً سو ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    خیال رہے کہ عراق کے بڑے شمالی شہر موصل کا بڑا حصہ کھنڈر میں تبدیل ہوچکا ہے، ملک میں امن و امان کو تاحال فرقہ وارانہ کشیدگی کے خدشات لاحق ہیں جو 2003 سے 2011 کے امریکی قبضے کے دوران 2006 اور 2007 کی خانہ جنگی میں ابھر کر عروج پر پہنچی تھی۔

    انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں کو ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل سے نکلنے کے امریکی صدر کے فیصلے کے عواقب کا بھی سامنا ہوگا، جس نے عراقیوں کو اس خوف میں مبتلا کردیا ہے کہ ان کا ملک واشنگٹن اور تہران کے درمیان تنازعے کے لیے میدان بن سکتا ہے۔

    عراق میں پارلیمیانی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری

    وزارت عظمیٰ کے لیے تینوں مرکزی امیدوار حیدر العبادی، نوری المالکی اور شیعہ ملیشیا کے کمانڈر ہادی الامیری شیعہ فرقے سے تعلق رکھتے ہیں، جنھیں ایران کی حمایت کی ضرورت ہے، خیال رہے کہ خطے میں سب سے بڑی شیعہ طاقت ہونے کے ناطے ایران کو عراق میں اقتصادی اور فوجی کنٹرول حاصل ہے۔

    ایک مقامی عراقی اکسٹھ سالہ قصائی جمال موسوی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ میں انتخابات میں حصہ لینے جارہا ہوں لیکن کوئی فائدہ نہیں، یہاں کوئی تحفظ نہیں، کوئی ملازمت نہیں، کوئی سروس نہیں۔ امیدوار بس اپنی جیبیں بھرنا چاہتے ہیں، لوگوں کی مدد نہیں کرنا چاہتے۔

    واضح رہے کہ عراق میں اکثریت شیعہ عرب کو حاصل ہے جب کہ سنی عرب اور کرد اقلیت میں ہیں۔ داعش کے خلاف مشترکہ طور پر جدوجہد کے باوجود ان تینوں نسلی اور مذہبی گروہوں کے درمیان تقسیم گہرائی میں موجود ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بغداد میں دوخود کش حملے،38افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

    بغداد میں دوخود کش حملے،38افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

    بغداد : عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایوی ایشن اسکوائر میں دو خود کش حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں38افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے نہیں لی۔

    تفصیلات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں پیر کے روز بارودی بیلٹیں باندھے دو خود کش بم باروں کے حملے کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 105 زخمی ہو گئے۔

    واقعہ بغداد کے وسط میں ایوی ایشن اسکوائر پر پیش آیا، حملے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، امدادی ٹیموں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    اس سے قبل ہفتے کے روز بغداد کے شمال میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے نزدیک بارودی بیلٹ باندھے ایک خود کش بمبار کے حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    یاد رہے کہ ایوی ایشن اسکوائر یومیہ اجرت کے مزدوروں کے جمع ہونے کا مقام ہے جہاں وہ صبح سویرے پہنچ کر کام حاصل کرنے کے منتظر رہتے ہیں۔

  • بغداد میں 2خودکش دھماکے‘ 17افراد جاں بحق

    بغداد میں 2خودکش دھماکے‘ 17افراد جاں بحق

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کی مقامی مارکیٹ میں دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے اڑا دیا، خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور30 زخمی ہوگئے۔

    دھماکوں میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 10 زخمیوں کی حالت تشو یشناک بتائی جاتی ہے۔

    بغداد میں ہونے والے خودکش دھماکوں کو ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کی ہے۔

    دوسری جانب عراقی وزارت داخلہ کے مطابق 3 خودکش حملہ آوروں نے بغداد کی مارکیٹ میں شہریوں پرفائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ 2 نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔


    بغداد میں کار بم دھماکہ ‘ 11 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ رواں سال 29 اگست کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 11 مئی کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں خوفناک کار بم دھماکے میں 64 افراد جاں بحق جبکہ 87 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بغداد میں کار بم دھماکہ ‘ 11 افراد ہلاک

    بغداد میں کار بم دھماکہ ‘ 11 افراد ہلاک

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بغداد کے شمال مشرقی علاقے کی مارکیٹ میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    عراقی حکام کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے بغداد کی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    بغداد میں یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب گزشتہ روز عراقی فورسز نے تل افر پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا تھا یہ علاقہ شام کی سرحد سے 150 کلو میٹر دور ہے۔


    بغداد کے آئس کریم پارلر میں دھماکہ‘13 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ رواں سال 30 مئی کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسط میں موجود ایک معروف آئس کریم پارلر میں دھماکے کے نتیجے میں13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


    بغداد میں خودکش دھماکہ‘کم ازکم 48افراد ہلاک


    واضح رہے کہ رواں سال فروری میں بغداد کےجنوبی علاقے بعیا میں خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار سے عوام کو نشانہ بنایا تھا جس میں 48افراد ہلاک جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بغداد کے آئس کریم پارلر میں دھماکہ‘13 افراد ہلاک

    بغداد کے آئس کریم پارلر میں دھماکہ‘13 افراد ہلاک

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسط میں موجود ایک معروف آئس کریم پارلر میں دھماکے کے نتیجے میں13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق بغداد کے ضلع کرادہ میں واقع آئس کریم پارلر کو ایک خودکش حملہ آور نے کار بم دھماکے میں نشانہ بنایا۔جس میں 13افراد ہلاک جبکہ70 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ نے گذشتہ سال اسی قسم کے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    اس سے قبل گذشتہ رمضان میں کرادہ کے ہی ایک مصروف علاقے میں سڑک پر رکھا ہوا بم پھٹ گیا تھا اور ساتھ ہی کار بم دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکے کے وقت وہاں لوگ عید کے سلسے میں شاپنگ کر رہے تھے اور تحائف کی خریداری کر رہے تھے۔


    بغداد میں خودکش دھماکہ‘کم ازکم 48افراد ہلاک


    یاد رہےکہ رواں سال فروری میں بغداد کےجنوبی علاقے بعیا میں خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار سے عوام کو نشانہ بنایا تھاجس میں 48افراد ہلاک جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہوگئےتھے۔


    عراق میں شادی کی تقریب میں دھماکے‘26افراد ہلاک


    واضح رہےکہ رواں سال مارچ میں عراق کے ایک گاؤں میں شادی کی تقریب کے دوران دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں کم ازکم 26افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • بغداد میں خودکش دھماکہ‘ 14افراد ہلاک

    بغداد میں خودکش دھماکہ‘ 14افراد ہلاک

    بغداد: عراق کےدارالحکومت بغداد میں حملہ آور نےخود کودھماکہ خیز مواد سے اڑا لیاجس کےنتیجے میں 14افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق عراقی حکام کا کہناہےکہ بغداد کے جنوبی داخلی راستے پرچیک پوائنٹ سے گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں 14افراد ہلاک جبکہ 36 افراد زخمی ہوگئے۔

    خودکش حملےکی ذمہ داری دہشت گردتنظیم دولت اسلامیہ نےقبول کرلی اورکہاکہ حملہ آور ٹرک میں سوارتھا جس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    خیال رہےکہ داعش نے 2014 میں بغداد کے مغربی اور شمالی علاقوں پرقبضہ کرلیاتھا تاہم عراقی فورسز نے امریکی اتحاد کے فضائی حملوں کی مدد سے شہر کے زیر قبضہ بڑے علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔

    عراقی سیکیورٹی فورسز ان دنوں مغربی موصل میں داعش سے لڑائی کر رہی ہے، اور موصل وہ آخری شہر ہے جس کے بڑے علاقے پر داعش کا کنٹرول باقی ہے۔


    مزید پڑھیں: عراق میں شادی کی تقریب میں دھماکے‘26افراد ہلاک


    یاد رہےکہ رواں ماہ عراق کے ایک گاؤں میں شادی کی تقریب کے دوران دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں کم ازکم 26افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔


    مزید پڑھیں:بغداد میں خودکش دھماکہ‘18افراد ہلاک


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ عراقی دارالحکومت بغداد کےمضافاتی علاقے میں خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 18افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد اس دھماکے میں زخمی ہوگئےتھے۔

  • بغداد: عراقی فضائیہ کی کارروائی، 13 داعش دہشت گرد مارے گئے

    بغداد: عراقی فضائیہ کی کارروائی، 13 داعش دہشت گرد مارے گئے

    بغداد : عراقی فضائیہ کی صوبہ صلاح الدین میں کارروائی میں تیرہ داعش دہشتگردہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کےمطابق عراقی فضائیہ نے صوبہ صلاح الدین کےضلع شرقت میں داعش کے متعددٹھکانوں کونشانہ بنایا۔کارروائی میں داعش کے متعددٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

    کارروائی میں عراقی فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں نے حصہ لیا۔ بمباری میں داعش کے تیرہ جنجگوہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔ مرنےوالوں میں داعش کا مقامی کمانڈر بھی شامل ہے۔

    گزشتہ چند ہفتوں میں عراقی فضائیہ کی کارروائی میں داعش کوبڑے پیمانے پر نقصان پہنچاہے۔ تنظیم کے متعدد ٹھکانے تباہ جبکہ درجنوں جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

    علاوہ ازیں عراق کے شہر رمادی پر گزشتہ سال مئی سے داعش قابض تھی۔ گزشتہ دنوں عراقی افواج اور پولیس نے شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا تو انہوں نے شہر کی تلاشی کا عمل شروع کیا۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تلاشی کے دوران ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں 2بڑی اجتماعی قبریں موجود تھیں جن میں داعش کے شدت پسندوں نے شہریوں کو قتل کرکے دفن کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ان قبروں میں 40سے زائد افراد کی لاشیں موجود تھیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔

     

  • داعش کے پاس عراقی افواج کا اسلحہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    داعش کے پاس عراقی افواج کا اسلحہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    بغداد : انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ داعش کےہاتھ وہ اسلحہ لگا ہے جو عراقی فوج کو دیا گیا تھا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ داعش کے اسلحے کے ذخیرے میں اضافے کی وجہ عراقی فوج کوغیرذمہ دارانہ اسلحے کی ترسیل ہے۔

    وزیراعظم حیدرالعبادی کاکہنا ہے کہ نیٹو اپنےاختیارات استعمال کرتے ہوئےترکی کوشمالی عراق سے فوج واپس بلانےکی ہدایت کرے۔

    اس سے قبل عراق کی جانب سے ترکی کوعلاقہ خالی کرنےکیلئےاڑتالیس گھنٹے کی مہلت دی گئی تھی جو ختم ہوگئی۔بیان کے مطابق عراقی وزیراعظم نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ترک افواج کی عراق میں موجودگی عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

    دوسری جانب روس نے بھی ترک افواج کی عراق میں موجودگی کو غیرقانونی قراردیا ہے۔واضح رہے کہ ترک افواج داعش کیخلاف جنگ کیلئےعراقی شہر موصل کے قریب موجود ہے۔ داعش کےہاتھ وہ اسلحہ لگا جو عراقی فوج کو دیا گیا تھا۔

  • بغداد میں 3 بم دھماکے، 32 افراد جاں بحق 68 زخمی

    بغداد میں 3 بم دھماکے، 32 افراد جاں بحق 68 زخمی

    بغداد: عراق کے دارالحکومت میں شیعہ اکثریتی علاقے میں یکے بعد دیگرے ہونے والے تین بم دھماکوں میں 32 افراد جاں بحق جبکہ 68 زخمی ہوگئے ہیں۔

    تین میں سے دو بم دھماکے بغداد کے علاقے باب الشرغی میں ہوئے جن کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق ہوئے ، مذکورہ دھماکوں کی ذمہ داری دشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی۔

    تیسرا دھماکہ بغداد کے علاقے باب المعظم میں ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اسپتال ذرائع کے مطابق تینوں دھماکوں میں مجموعی طور پر 68 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی عوام کی زندگیاں آسان بنانے کے لئے عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے کمانڈرز کو شہر سے سیاسی جماعتوں اورملیشیاوٗں کی جانب سے قائم نوگو زون ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • بغداد:بدعنوانی کےخاتمےاورسیاسی اصلاحات کیلئےعوام کااحتجاج

    بغداد:بدعنوانی کےخاتمےاورسیاسی اصلاحات کیلئےعوام کااحتجاج

    بغداد: عراق میں خانہ جنگی کے ستائے عوام سیاسی اصلاحات اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سڑکوں پرنکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں بد عنوانی کے خاتمے اور سیاسی اصلاحات کے لیے 20 ہزار سے زائد افراد نےریلی نکالی ۔

    ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہوئےاور شرکاء نے حکومت سے بد عنوانی کا خاتمہ اورعوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

    واضح رہے کہ عراق میں گزشتہ ایک ماہ سے سیاسی اصلاحات اوربدعنوانی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

    دوسری جانب عراق میں خانہ جنگی کی بھی صورتحال ہے داعش نامی دہشت گرد تنظیم عراق کے مختلف علاقوں میں اپنا تسلط جمائے بیٹھی ہےجس کے خلاف عراق اور اس کی اتحادی افواج نبرد آزما ہیں۔