Tag: Baghdad

  • امریکا کا افغانستان میں سینئر القاعدہ رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

    امریکا کا افغانستان میں سینئر القاعدہ رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

    کابل : امریکا نے افغانستان میں سینئر القائدہ رہنما القائدہ رہنما ابو خلیل ال سوڈانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹر کک کے مطابق السوڈانی افغان اور پاکستانی فورسز کیخلاف کاروائیوں بھی ملوث رہا ہے۔

    اعلامیے میں القاعدہ رہنما کو کو گیارہ جولائی کو افغانستان کے ضلع بیرمال میں ڈرون حملے میں ہلاک کرنے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس حملے دو مزید دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

    السوڈانی القاعدہ کے خود کش بمبار آپریشنز کا سربراہ اور امریکہ کیخلاف کئی دہشت گرد منصوبوں کا حصہ تھا۔ افغانستان میں امریکی فضائی کارروائی میں القاعدہ کے خود کش بم دھماکوں کے انچارج اور سینئر کمانڈر سمیت تین شدت پسند ہلاک ہو ئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ 11 جولائی کو افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں کئے گئے حملے میں القاعدہ کے اعلیٰ سطح کے کمانڈر ابو خلیل ال سوڈانی ہلاک ہو گئے۔

    بیان میں کہا گیا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے ان تین میں سے ایک شدت پسند تھے، ان کی ہلاکت سے دنیا میں القاعدہ کی کارروائیوں کو دھچکا لگے گا۔

    بیان میں کہا کہ القاعدہ کمانڈر نے اتحادی، افغان اور پاکستانی افواج کے خلاف براہ راست براہ راست آپریشن کی ہدایت کی اور وہ القاعدہ کے سرکردہ رہنما ایمن الظواہری کے قریبی ساتھی تھے۔

  • شیعہ ملیشیا ’داعش‘ سے رمادی واپس چھیننے کے لئے تیار

    شیعہ ملیشیا ’داعش‘ سے رمادی واپس چھیننے کے لئے تیار

    بغداد: عراقی شہر رمادی کو داعش کے تسلط سے چھڑانے کے لئے ہزاروں جنگجوؤں پرمشتمل شیعہ ملیشیا گروہ نے داعش کو فیصلہ کن ضرب لگانے کی تیاری مکمل کرلی۔

    ذرائع کے مطابق 3000 کے لگ بھگ جنگجوؤں پر مشتمل ملیشیا نے رمادی کے قریب ایک ملٹری بیس پر اپنی صفیں درست کرلی ہیں اور وہ کسی بھی وقت داعش کا سامن کرنے کے لئے تیار ہیں۔

    عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی جانب سے سنی اکثریتی علاقے کو داعش کے تسلط سے چھڑانے کے لئے شیعہ ملیشیاؤں کو بھیجنا فرقہ ورانہ تعصب کو ہوا دے سکتا ہے۔

    امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ رمادی کو داعش سے واپس لینا چند دنوں کا معاملہ ہے حکمت عملی میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ شہرپرداعش کے حملے کے دوران 500 سے شائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ اکثریت شہر چھوڑ کر نقل مکانی کرگئی۔

    انبرصوبے کے کاؤنسل صباح کرہوت کا کہنا ہے کہ شیعہ ملیشیا اس وقت ہبانیہ نامی ملٹری بیس میں فوری ایکشن کے لئے تیار ہے۔

  • دنیا کی وہ جگہ جہاں تیل کوڑیوں کے بھاﺅ بکتا ہے

    دنیا کی وہ جگہ جہاں تیل کوڑیوں کے بھاﺅ بکتا ہے

    بغداد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد اکثر تیل پیدا کرنے والے ممالک تقریباً 80 ڈالر فی بیرل کے حساب سے خام تیل بیچ رہے ہیں لیکن دنیا کا کوئی بھی ملک اتنا سستا تیل نہیں بیچ رہا جتنا سستا عسکریت پسند تنظیم دولت اسلامیہ داعش بیچ رہی ہیں۔

    شام کے بعد عراق میں بھی تیل کی کئی اہم تنصیبات داعش کے قبضے میں آچکی ہیں اور ان میں شمالی صوبے کرکوک کی تنصیبات بھی شامل ہیں، جنہیں ملک کی سب سے پرانی تیل تنصیبات میں شمار کیا جاتا ہے۔

    اخبار ٹائمز آف عراق نے عراقی وزارتِ خزانہ کے سینئر افسر موافق طہٰ کے حوالہ سے بتایا ہے کہ کرکوک ریفائنری کے زیادہ تر حصہ پر داعش کا قبضہ ہے اور یہاں سے حاصل ہونے والے تیل کو تقریباً 20 ڈالر (تقریباً 2000 پاکستانی روپے) فی بیرل کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے جبکہ دنیا کے کسی بھی حصے میں اس قدر سستے تیل کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

    وزارت خزانہ کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ سفارتی ایجنسی اور وزارت تیل ان لوگوں کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے، جو بلیک مارکیٹ میں داعش سے سستا تیل خرید رہے ہیں تاکہ بین الاقوامی برادری سے ان کا قلع قمع کرنے کی درخواست کی جاسکے۔

    ایک اندازے کے مطابق داعش تیل کی فروخت سے یومیہ 30 لاکھ ڈالر (تقریباً 30 کروڑ پاکستانی روپے) کمارہی ہے۔

  • بغداد : رمادی میں کیمپ پر بمباری، 30 شدت پسند ہلاک

    بغداد : رمادی میں کیمپ پر بمباری، 30 شدت پسند ہلاک

    بغداد :عراق کے شہر رمادی کے مغربی علاقے میں انتہا پسندوں کے ایک کیمپ پر امریکی اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں30افراد ہلاک ہو گئے، دوسری جانب شامی جیش الحر نے ترکی کی سرحد پر واقع کرد اکثریتی شہر کوبانی کی انڈسٹریل اسٹیٹ کے وسیع علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں شدت  پسندوں کے زیرِ استعمال طیارہ شکن توپیں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی بڑی کھیپ تباہ ہوگئی ہے۔

    بغداد کونسل کے سربراہ الشیخ مال اللہ العبیدی کا کہنا ہے کہ العبید قبیلہ، فوج اور پولیس نے اتحادی طیاروں کے کور بمباری کی مدد سے انتہا پسندوں پر 3 اطراف سے حملہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق قبائلیوں نے شہر کی شاہراہوں پر شدت پسندوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، ان کارروائیوں میں متعدد شدت پسند مارے گئے جبکہ ان کے زیرِ استعمال تنصیبات، ساز و سامان اور اسلحہ کی بھاری مقدار تباہ ہوئی۔

  • بغداد:بم دھماکوں اور جھڑپوں میں 60 افراد مارے گئے

    بغداد:بم دھماکوں اور جھڑپوں میں 60 افراد مارے گئے

    بغداد :عراقی دارالحکومت میں بم دھماکوں اور جھڑپوں میں ساٹھ افراد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بغداد پے درپے کئی دھماکوں سے گونج اٹھا، پہلا دھماکہ قطار میں لگے مزدوروں کے قریب کھڑی کار میں نصب بم پھٹنے سے ہوا، جس میں کئی افراد نشانہ بنے جبکہ صدرسٹی میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں بتیس افراد نشانہ بنے۔

    دھماکوں کے بعد پولیس نے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • عراق میں 5کار بم دھماکوں میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے

    عراق میں 5کار بم دھماکوں میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے

     

    بغداد: عراق میں پانچ کار بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت چھبیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    عراق میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شدت پسندوں کی جانب سے بغداد کے مختلف مقامات پر کار بم دھماکے کیے گئے۔ بغداد میں پہلا کار بم دھماکہ پولیس چیک پوسٹ پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ۔

    عراق کے مشرقی علاقے میں کار بم دھماکے سےمزید چھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ خادمیہ اور بھایہ میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد چھبیس ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے شدت پسند گروپ داعش کی جانب کئے گئے۔