Tag: bags

  • دنیا کے لیے خوشخبری، خوراک محفوظ رکھنے والی ماحول دوست تھیلیاں‌ تیار

    دنیا کے لیے خوشخبری، خوراک محفوظ رکھنے والی ماحول دوست تھیلیاں‌ تیار

    خواتین کا درد سر  ہوا دور، ماہرین نے ایسی تھیلیاں بنالی ہیں جن میں رکھے گئے پھل اور سبزیاں ایک ہفتے تک کھانے کے قابل رہتی ہیں، یہ ماحول دوست ہونے کے ساتھ جراثیم کش بھی ہیں۔

    ایک غیر ملکی میگزین میں شائع رپورٹ کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی امریکا اور نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سنگاپور کے ماہرین نے مکئی کی باقیات سے ایسی ماحول دوست تھیلیاں تیار کی ہیں جو شفاف ہونے کے ساتھ پائیدار بھی ہیں اور ان میں رکھے گئے پھل اور سبزیاں ایک ہفتے تک محفوظ رہ سکتی ہیں۔

    پلاسٹک جسی دکھائی دینے والی یہ تھیلیاں استعمال کے کچھ عرصے بعد خودبخود بے ضرر مادوں میں تحلیل ہوجاتی ہیں اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا سبب نہیں بنتیں۔

    ان تھیلیوں کو ’الیکٹرو اسپننگ‘ طریقے کی مدد سے بنایا گیا اور اس کے لیے مکئی سے ایتھنول بنانے کے بعد بچ جانے والے مادے ’زین‘ کے علاوہ نشاستہ اور دوسرے قدرتی پولیمرز پر مشتمل ریشے (فائبرز) بھی استعمال کیے گئے ہیں۔

    ان میں لپیٹی گئی غذا کسی خصوصی انتظام کے بغیر ہی کئی دنوں تک قابلِ استعمال حالت میں رہتی ہے۔ (فوٹو: این ٹی یو)

    ابتدائی تجربے میں جب ان تھیلیوں میں تازہ اسٹرابیریز رکھی گئیں تو وہ ایک ہفتے تک قابل استعمال رہیں جس کے بعد ان میں پھپھوندی لگنا شروع ہوئی۔

    تھیلیوں کی اضافی خصوصیت ان کا جراثیم کش ہونا بھی ہے کیونکہ جب ان میں رکھی گئی سبزیوں اور پھلوں سے گلنے سڑنے کا باعث بننے والے جراثیم خارج ہوتے ہیں تو جواباْ یہ تھیلیاں ان جراثیم کو ختم کرنے والے مادے خارج کرنے لگتی ہیں جس کی وجہ سے ان میں محفوظ کی گئی غذا کئی دنوں تک اچھی اور کھانے کے لیے قابل استعمال رہتی ہے۔

    اس حوالے سے نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کی پروفیسر میری چین اور اس تحقیق کی مرکزی سائنسدان  کا کہنا ہے کہ ’’ان تھیلیوں کی طرح ہم غذائی اشیا کی پیکنگ کے لیے پائیدار اور ماحول دوست ٹیکنالوجی بھی وضع کرسکتے ہیں جو پھپھوندی اور جراثیم کو (محفوظ کردہ چیزوں) سے دور رکھے گی اور غذائی صنعت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔

  • بحرین بھی پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے والے ممالک میں شامل

    بحرین بھی پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے والے ممالک میں شامل

    منامہ : بحرینی حکومت نے ملک بھر میں آئندہ ماہ سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی، خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    گو کہ دنیا بھر کے دیگر ممالک میں بھی پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کے لیے پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس کے بعد آئندہ ماہ جولائی سے ملک بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ بحرین پہلی ریاست ہے جس نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پابندی کے تحت ملک میں پلاسٹک بیگ، پلاسٹک کے شاپرز و دیگر پلاسٹک مصنوعات کا استعمال ممنوع ہوگا۔

    وزارتی احکامات میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر میں درآمد کی جانے والی پلاسٹک پر پابندی عائد کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں شاپنگ مالز اور سپر مارکیٹز میں سمیت ملک بھر میں پلاسٹک بیگز کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام وزارت احکامات پر عمل درآمد کے لیے اپنی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔

    بحرینی حکام کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگز تیار اور درآمد کرنے والے اداروں کو پلاسٹک بیگز پر پابندی سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

    بحرینی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے کہ جنہوں نے اقوام متحدہ کی درخواست پر ماحولیات کی تبدیلی اور سمندر کو آلودگی سے بچانے کے لیے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کی ہے۔

  • عائشہ تارڑ اسکواش ٹورنامنٹ میں امریکی نمائندگی کرنے والی کم عمر پاکستانی

    عائشہ تارڑ اسکواش ٹورنامنٹ میں امریکی نمائندگی کرنے والی کم عمر پاکستانی

    واشنگٹن : امریکی طالبہ عائشہ تارڑ رواں ہفتے اسکواش کے عالمی ٹورنامنٹ میں امریکا کی نمائندگی کریں گی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی لڑکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر بالٹی مور کی رہائشی پاکستانی نژاد عائشہ تارڑ کم عمری میں ہی دنیا بھر اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے اسکواش کے میدان میں درجن سے زائد ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔

    پاکستانی نژاد امریکی طالبہ نے محض 11 برس کی عمر میں امریکا میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد انڈر 13 میں امریکا کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 اگست کو کینیڈا کے خلاف ’بیٹر آف دی بارڈر ٹورنامنٹ‘ کھیلیں گی۔

    عائشہ تارڑ کم عمری میں اسکواش ٹورنامنٹ میں امریکا کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ہیں، عائشہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اسکواش کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں‘۔

    پاکستانی نژاد طالبہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اسکواش کے حوالے سے بہت مشہور ہے، اسکواش کی پاکستانی کھلاڑی جنگیز خان نے مجھے بہت متاثر کیا ہے اور میں نے ان کے اسکوئش کی تمام ویڈیوز دیکھیں ہیں‘۔

    عائشہ تارڑ نے بتایا کہ ’میں جب 7 برس کی تھی تو میری والدہ نے مجھے اسکواش کے بارے میں بتایا اور کھیلنا سکھایا تھا، اس کے بعد میں مسلسل اسکواش کھیل رہی ہوں‘۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے والدین نے مجھے قومی اور عالمی سطح پر لانے کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، میری جتنی بھی کامیابیاں ہیں وہ سب میرے والدین کی وجہ سے ہیں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • تھائی لینڈ:کراٹے کا عالمی مقابلہ، پاکستانی نوجوانوں نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

    تھائی لینڈ:کراٹے کا عالمی مقابلہ، پاکستانی نوجوانوں نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

    بینکاک : تھائی لینڈ میں منعقدہ کراٹے کے عامی مقابلوں میں حصّہ لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے چاندی کے تمغے جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں 8 جون کو منعقد ہونے والے کراٹے کے عالمی مقابلوں میں پاکستانی نوجوانوں نے سلور میڈل حاصل کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا ہے۔

    تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک منعقد ہونے والے کراٹے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں محمد علی رشید اور دلاور خان نے ڈبل کلاسک پروگرام میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستانی ٹیم کراٹے کے کسی عالمی مقابلے میں شریک ہوئی ہے، لیکن قومی فیڈریشن میں فنڈز کی کمی کے باعث پاکستانی ٹیم مکمل قوت کے ساتھ مقابلوں میں شریک نہیں ہوسکی ہے۔

    پی جے جے ایف کے صدر خلیل خان کی جانب سےتھائی لینڈ میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والے کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے نوجوانوں پر فخر ہے۔

    خلیل خان کا کہنا تھا کہ پی جے جے ایف نے کامیاب ہونے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جس مقابلے میں بھی سرکت کی کامیابی حاصل کی اور بہترین کارکردگی دیکھا کر وطن واپس پہنچے ہیں،

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جو جیٹسو کمیونیٹی نے پی جے جے ایف کے نوجوانوں کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔