Tag: bahal

  • الطاف حسین نےایم کیو ایم کی لندن رابطہ کمیٹی بحال کردی

    الطاف حسین نےایم کیو ایم کی لندن رابطہ کمیٹی بحال کردی

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کیمٹی کو معطل کردینے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی بحال کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معطل کی جانے والی لندن رابطہ کمیٹی کو بحال کر دیا گیا ہے۔

    جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لندن رابطہ کمیٹی کے فوری طور پر بحالی کا حکم دے دیا۔

    اس سے قبل الطاف حسین نے لندن رابطہ کمیٹی کو معطل کر کے منظور احمد کو نگراں انچارج مقرر کیا تھا۔

    رابطہ کمیٹی کے معطل اراکین میں ڈاکٹر ندیم نصرت، مصطفیٰ عزیز آبادی، قاسم علی رضا، واسع جلیل ودیگر شامل تھے۔ تاہم اب قائم مقام کنوینئر ندیم نصرت سمیت تمام ارکان اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

  • سمجھوتہ ایکسپریس بحال: ٹرین شیڈول کے مطابق کل بھارت روانہ ہوگی

    سمجھوتہ ایکسپریس بحال: ٹرین شیڈول کے مطابق کل بھارت روانہ ہوگی

    لاہور : پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ایک ہفتے کی بندش کے بعد بحال ہوگئی۔

    جبکہ نئی دہلی میں پھنسے 19 پاکستانی مسافروں کو لاہور کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔ ٹرین شیڈول کے مطابق اب جمعرات کو بھارت روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کو جنونی ہندؤوں کی جانب سے حملوں کے خدشات کے باعث بند کردیا تھا جس کے بعد سیکڑوں پاکستانی بھارت میں اور سیکڑوں بھارتی شہری پاکستان میں پھنس گئے تھے۔

    وزیر اعظم کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کا نوٹس لیا گیا جس کے بعد بھارت نے ایک ہفتہ کی بندش کے بعد سمجھوتہ ایکسپریس کو بحال کردیا ہے۔

    سمجھوتہ ایکسپریس کے بند ہونے کے باعث31 پاکستانی مسافر بھارت میں پھنس گئے تھے جن میں سے 19 مسافروں کو دوستی بس کے ذریعے بدھ کے روز صبح ساڑھے 5 بجے دہلی سے لاہور کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔

    پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس کی بحالی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ٹرین شیدول کے مطابق کل بھارت روانہ ہوگی۔

  • عدالت نے چیئرمین اوگرا سعید احمد کو بحال کردیا

    عدالت نے چیئرمین اوگرا سعید احمد کو بحال کردیا

    اسلام آباد: عدالت نےچیئرمین اوگراسعیداحمدکوعہدے پر بحال کردیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین اوگرا سعید احمد خان کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین اوگرا سعید احمدخان کووزیراعظم نواز شریف نے پیٹرولیم بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کو عہدے سے برطرف کرتے ہوئے تین مہینے کی جبری رخصت پر گھر بھیج دیا تھا۔

    ہائی کورٹ میں مقدمے کی سماعت جسٹس نورالحق قریشی نےکی جبکہ پیروی کیلئےسعیداحمدخان کی جانب سےعاصمہ جہانگیرایڈووکیٹ پیش ہوئیں۔چیئرمین اوگراسعیداحمدخان کی بحالی کے حوالے سے عدالت نے عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔