Tag: Bahalpur

  • سانحہ بہاولپور: لاپتہ بچیوں کی تلاش، مائیں اسپتال پہنچ گئیں

    سانحہ بہاولپور: لاپتہ بچیوں کی تلاش، مائیں اسپتال پہنچ گئیں

    بہاولپور: آئل ٹینکر حادثے کے بعد اسپتالوں میں کچھ ایسے لوگ بھی تھے جو اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے، چوڑیاں فروخت کرنے والی بچیاں گھر نہ پہنچیں تو ماں ڈھونڈتے  ہوئے اسپتال پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے اب تک 140 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 8 کی ہی شناخت ہوسکی ، ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے مطابق سانحہ میں جاں بحق افراد  132 افراد لاشیں ناقابل شناخت ہیں جنہیں ڈی این اے کی رپورٹ آنے کے بعد ورثا کےحوالے کیا جائے گا۔

    سانحہ بہاولپور میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اب تک سیکڑوں افراد لاپتہ بھی ہے، پیارے اپنے عزیزوں کی تلاش میں اسپتالوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔

    پڑھیں: بہاولپور: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افراد جاں بحق

    احمد پور شرقیہ حادثے کے بعد اسپتالوں میں کرب ناک مناظر دیکھنے میں آئے، جدھر نظر اٹھی وہاں آنکھ نم تھی، ایک گھر کے چار افراد لاپتہ تو کوئی جلی ہوئی لاشوں کی شناخت کا منتظر ہے۔

    حادثے کے بعد چوڑیاں بیچنے والی بچیاں گھر نہ پہنچیں تو مائیں روتی ہوئی مختلف اسپتال پہنچ گئی اور ہر کسی سے بیٹیوں کا پوچھتی رہیں جبکہ ایک شخص ایسا بھی تھا جس کے گھر کے چار افراد لاپتہ تھے  اور اور زخمی وہیل چیئر پر ماں کے ہمراہ  پیاروں کو تلاش کرتا نظر آیا۔

    اس حادثے میں ایک گھرکےنو افراد جاں بحق ہوئے، ان میں سات بھائی اوردوبہنیں تھیں،لڑکیوں کی عید کے پانچویں دن شادی تھی، ایک اورگھرکے پانچ افراد لاپتہ ہیں ۔

  • بہاولپور میں‌ مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہوگئی

    بہاولپور میں‌ مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہوگئی

    بہاولپور: ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دی گئی خاتون اہل خانہ کے شدید احتجاج کے بعد زندہ ہوگئی، ڈاکٹرز نے مریضہ کو مردہ قرار دیتے ہوئےاہل خانہ کو ’’لاش‘‘ گھر لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے نجی اسپتال میں خاتون کو داخل کروایا گیا جہاں انہیں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے دیا۔ خبر سنتے ہی اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا اور اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

    ان کا مؤقف تھا کہ مریضہ کو صبح آئی سی یو میں داخل کروایا گیا تھا مگر اُن کی طبیعت ناساز نہیں تھی تاہم ایک دم ڈاکٹرز نے آکر انتقال کی خبر دی۔

    نمائندہ اے آر وائی چوہدری سلیم کے مطابق اہل خانہ کا مطالبہ تھا کہ اُن کی مریضہ صبح سے شام تک بالکل ٹھیک تھی،اچانک انتقال کی وجہ سامنے لائی جائے۔ اہل خانہ نے خبر پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اُن کے مریض کو شاید غلط انجکشن یا دوائی دی گئی ہے جس کی وجہ سے انتقال ہوا۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بغیر معائنے کے والدہ کی موت کی تصدیق کی اور لاش گھر لے جانے کا مشورہ دیا۔ اہل خانہ کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے پولیس اور نجی سیکیورٹی طلب کرلی اور سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ مریضہ کے دل کی دھڑکن جاری ہے۔