Tag: Baharia Town Chairman

  • اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلیسز سینٹر میں مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، ملک ریاض

    اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلیسز سینٹر میں مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، ملک ریاض

    راولپنڈی : چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا ہے کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلیسز سینٹرمیں مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، ہم نیا پاکستان بنانے والوں کے ساتھ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ راولپنڈی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلیسز سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    ملک ریاض نے کہا کہ چوتھے ڈائلیسز یونٹ کے افتتاح کی بہت خوشی ہے، اس سینٹر میں مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، اس کے بعد15بستروں پر مشتمل ایمرجنسی کا بھی افتتاح کریں گے۔

    چیئرمین بحریہ ٹاؤن کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ غریب لوگوں کی سہولت کیلئے جو ہوسکا وہ کریں گے، سوشل میڈیا کو اپنا اور مجھے اپنا کام کرنے دیں، میں غریبوں کی بات کرتا ہوں،اسپتال سب غریبوں کیلئے ہیں، یہاں جگر اور گردوں کی پیوند کاری (کڈنی ٹرانسپلانٹ) اور بائی پاس کی سہولتیں موجود ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر800مریضوں کا علاج ہورہاہے، لندن میں انجیوگرام میں5سے6ہزار پاؤنڈ لگتے ہیں، جبکہ بحریہ ٹاؤن غریب عوام کو یہی سہولت پاکستان میں کم پیسوں میں دے رہا ہے، لاہور، کراچی ،جہلم ، راولپنڈی میں ایسے اسپتال بناچکے ہیں،ملک بھر میں ایسے200اسپتال بنانا چاہتے ہیں۔

    چیئرمین بحریہ ٹاؤن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نیا پاکستان بنانے والوں کے ساتھ ہیں بحریہ ٹاؤن کی مسجد دنیا میں پاکستان کی پہچان ہوگی، مسجد اس سال مکمل ہوگی، 8لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہے۔

  • وزیراعظم کی اپیل پر ملک ریاض کا ڈیمز فنڈ میں پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان

    وزیراعظم کی اپیل پر ملک ریاض کا ڈیمز فنڈ میں پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان

    اسلام آباد : چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے ڈیمز فنڈ کے لئے5کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا، انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے وہ بھی ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ کرحصہ ڈالیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈیمز کیلئے فنڈز کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے پانچ کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے ایک ڈونرز کانفرنس بلائیں، اس کانفرنس میں کاروباری شخصیات کو مدعو کیا جائے۔

    چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے مزید کہا کہ ڈیمز فنڈ میں رقوم دینے والوں کو یقین رکھنا چاہئے کہ ان کا پیسہ ڈیمز کیلئے ہی استعمال ہوگا، موجودہ صورتحال میں پاکستان کو ایک نہیں کئی ڈیمز کی ضرورت ہے، انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

    مزید پڑھیں: صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا ڈیمز فنڈ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا اعلان

    یاد رہے کہ اس سے قبل اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے بھی ڈیمز فنڈ میں ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے پانی کے بحران سے متعلق قوم سے اہم خطاب کیا تھا۔

    اپنے  میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈز میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیم نہ بنائے گئے تو2025 میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، قحط کا خدشہ ہے، اور اس بحران سے نمٹنے کیلئے ملک کے لئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔

  • سکھر: سنگ دل بیٹوں کا بہیمانہ تشدد، بوڑھی ماں کو کچرے کے ڈھیرپرپھینک گئے

    سکھر: سنگ دل بیٹوں کا بہیمانہ تشدد، بوڑھی ماں کو کچرے کے ڈھیرپرپھینک گئے

    سکھر : سنگدل اور بد نصیب بیٹوں نے بوڑھی ماں پر بہیمانہ تشدد کرکے بے ہوشی کی حالت میں کھلے آسمان تلے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا، بوڑھی ماں کا جرم بیٹوں سے دو وقت کی روٹی مانگنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے بس ٹرمینل کے قریب سنگدل بیٹے بوڑھی ماں کو تشدد کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں کچرے کے ڈھیر پر پھینک گئے،80 سالہ بوڑھی خاتون کئی گھنٹے تک کچرے کے ڈھیر پر روتی تڑپتی رہی کچھ خدا ترس لوگوں نے بوڑھی خاتون کو اٹھا کر طبی امداد کے لئے سول اسپتال پہنچایا۔

    اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہو نے کے بعد سربراہ بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے فوری ایکشن لیتے ہوئے80 سالہ بوڑھی خاتون کا بیڑا اٹھا لیا، خاتون کو فوری طور پر لاہور بحریہ ٹاؤن اولڈایج ہوم منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

    ملک ریاض کی بحریہ ٹاؤن کی ٹیم کچھ دیر بعد کراچی سے سکھر پہنچ کر بوڑھی خاتون کو لاہور اولڈ ایج ہوم منتقلی کے لئے لے جائیں گے چار گھنٹے گزرجانے کے بعد پولیس حسبِ روایت تاخیر سے اسپتال پہنچی، بوڑھی خاتون کو اس وقت لیڈی کانسٹیبل کی نگرانی میں سکھر سول اسپتال میں رکھا ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔