Tag: Baharia Town Chairman Malik Riaz

  • بحریہ ٹاؤن کی جانب سےٹمبرمارکیٹ کے متاثرین میں چیک تقسیم

    بحریہ ٹاؤن کی جانب سےٹمبرمارکیٹ کے متاثرین میں چیک تقسیم

    کراچی: بحریہ ٹاؤن کی جانب سےکراچی ٹمبرمارکیٹ کے متاثرین اور شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا میں چیک تقسیم کردیئے گئے۔

    ٹمبرمارکیٹ کے متاثرین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب گورنرہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں گورنرسندھ ،چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض ،شرجیل میمن اور تاجروں ،صنعتکاروں نے شرکت کی۔

    اس موقع پرگورنرسندھ نے ملک ریاض کی متاثرین کیلئے خدمات کوسراہا اور متاثرین کویقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

     چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کاکہناتھا جب بھی مشکل پڑے حکومتوں کوتاجروں کےساتھ کھڑا ہوناچاہئے امید ہے حکومت وعدے پورے کرے گی،ملک ریاض نے کراچی کو دبئی اورہانگ کانگ کی طرزکاشہر بنانے کےعزم کابھی اظہارکیا۔

     وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کاکہناتھا ٹمبرمارکیٹ کےمتاثرین نقصانات کاتخمینہ لگاکردیں ازالہ کریں گے، سینٹرل پولیس آفس میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا میں دس لاکھ روپے کے چیک اور بحریہ ٹاؤن میں ایک سوپچیس گز کے پلاٹ کے کاغذات دینے کی تقریب ہوئی۔

    جس میں آئی جی سندھ سمیت دیگرافسران شریک ہوئے،بحریہ ٹاؤن کےوائس چیف ایگزیکٹیو زین ملک نے بتایا ملک ریاض کاوژن ہے کہ شہدا کی قربانیوں کو نہ بھلایاجائے۔

    اس موقع پر آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کاکہناتھا شہدا کوخون رائیگاں نہیں جائے گا۔

  • کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    کراچی: بحریہ ٹاؤن کراچی میں جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا،تقریب کی خصوصی بات بحریہ ٹاوٴن انتظامیہ نے مسجد کاسنگ بنیاد اور تختی کی نقاب کشائی اپنے تھیتر سالہ گریڈرآپریٹر سے کرائی، جامع مسجد دنیاکی تیسری بڑی مسجد ہوگی۔

    سپر ہائی وے سے متصل بحریہ ٹاوٴن منصوبے کی عالیشان مسجد کاسنگ بنیاد بحریہ ٹاوٴن کراچی کے پہلے ضعیف العمر گریڈر آپریٹر نوشیروان نے رکھا، تقریب میں بحریہ ٹاوٴن کے سربراہ ملک ریاض کے صاحبزادے احمد علی ریاض ملک بھی موجود تھے۔

    بحریہ ٹاون سپرہائیوے کے جنرل مینجرکنسٹرکشن ضیاء الرحمان نے بتایا کہ عظیم الشان مسجد سپرہائی وے پر بحریہ ٹاوٴن منصووبے پر واقع ساٹھ فٹ بلند پہاڑی پر بنے گی۔

    تقریب سے خطاب میں نوشیر وان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور ان کے خاندان نے انہیں جو عزت بخشی ہے ، وہ اس کیلئے تاحیات شکر گزار رہیں گے ۔

    بحریہ ٹاون سپرہائیوے کے جنرل مینجرکنسٹرکشن ضیاء الرحمان کا کہنا تھا کہ مسجد میں دو لاکھ سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہوگی، مسجد کا مینار تین سو پچیس فٹ بلند ہوگا۔

    مسجد میں اسلامک میوزیم اور ایک لاکھ سے زائد کتابوں پر مشتمل لائبریری بھی تعمیر کی جائے گی۔ کراچی کی یہ جامع مسجد اپنے عظیم الشان قدوقامت اور محل و قوع کے باعث منفرد حیثیت کی حامل ہوگی۔

  • بحریہ ٹاؤن کراچی، گرینڈ جامع مسجد کا سنگِ بنیاد آج رکھا جائے گا

    بحریہ ٹاؤن کراچی، گرینڈ جامع مسجد کا سنگِ بنیاد آج رکھا جائے گا

    کراچی : بحریہ ٹاؤن کی جانب سے کراچی میں گرینڈ مسجد کا سنگِ بنیاد آج رکھا جائے گا۔

    گرینڈ جامع مسجد پاکستانی ثقافت اور اسلامی فنِ تعمیر کا شاندار امتزاج ہوگا، ترجمانِ بحریہ ٹاؤن کے مطابق مسجد کے ساتھ جدید اسلامک ریسرچ سینٹر، اسلامک میوزیم ، لائبریری ، کلچرل سینٹراور اسلامک یونیورسٹی بھی تعمیرکی جائے گی۔

    اسلامی اور مغل فنِ تعمیر کا شاہکار جامع مسجد پاکستانی ثقافت، ترکی، ملائیشیا، ایران اور متحدہ عرب امارات کی مساجد کو سامنے رکھ بنائی جائے گی۔

  • ملک ریاض کا متاثرین ٹمبرمارکیٹ کو دس لاکھ روپے فی کس دینے کااعلان

    ملک ریاض کا متاثرین ٹمبرمارکیٹ کو دس لاکھ روپے فی کس دینے کااعلان

    کراچی: سندھ اورمرکزی حکومت کی بے حسی کوبھانپتے ہوئے ملک ریاض نے متاثرین ٹمبر مارکیٹ کو دس لاکھ روپے فی کس دینے کااعلان کیا ہے۔

    کراچی ٹمبرمارکیٹ میں کروڑوں کاسامان جل کرراکھ ہوگیا لیکن مرکزی اور صوبائی حکومتیں زبانی جمع خرچ سے آگے نہ بڑھ سکیں،کسی وزیر کودادرسی کی توفیق ہوئی نہ کوئی مشیر متاثرین کے زخموں پرمرہم رکھنے نہ پہنچا۔

    حکومت سندھ کمیٹی بنا کربری الذمہ ہوگئی تو وفاقی نمائندوں نے صرف ٹیلی فونک گفتگو کرپراکتفا کیا، لیکن عملی اقدامات کسی نے نہ کیے،دن رات کروڑوں میں کھیلنے والوں کو روڈ پرآگئےتو چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض آگے بڑھے اور ہرمتاثرہ دکاندار کیلئے دس لاکھ روپے کااعلان کردیا۔