Tag: Bahawalpur bus accident

  • بہاولپور بس حادثہ:  زخمی ڈرائیورکیخلاف غفلت کا مقدمہ درج

    بہاولپور بس حادثہ: زخمی ڈرائیورکیخلاف غفلت کا مقدمہ درج

    بہاولپور : پولیس نے بہاولپور بس حادثے میں زخمی ڈرائیورکیخلاف غفلت کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ حادثےمیں جاں بحق افرادکی تعداد9ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپورمیں دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد9ہوگئی ، پولیس نے زخمی ڈرائیورکیخلاف غفلت کامقدمہ درج کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور رمضان نے ون وے کی خلاف ورزی کی جبکہ حادثےکاشکاردوسری بس کاڈرائیور موقع پرجاں بحق ہوگیا تھا، حادثے کے 47 زخمی زیرعلاج ہیں۔

    گذشتہ روز پنجاب کے ضلع بہاولپور میں خوفناک ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    ادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور مسافروں کو بسوں کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ، زخمیوں کو وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں عورتیں اوربچے بھی شامل تھے۔

  • بہاولپور میں مسافر بس پل سےگرگئی‘ 7افراد جاں بحق

    بہاولپور میں مسافر بس پل سےگرگئی‘ 7افراد جاں بحق

    بہاولپور: صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں چنی گوٹھ کے قریب مسافر بس پل سےکھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق بہاولپور میں چنی گوٹھ کے قریب بس پل سے نیچےگرنے کےباعث 7افراد جاں بحق جبکہ 6خواتین سمیت 35افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کےمطابق مسافربس وہاڑی سے کراچی جارہی تھی۔حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمی افراد کو بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا۔

    حادثے میں بس ڈارئیور سمیت 2زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہیں جنہیں وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ 16زخمی افراد کوتحصیل ہیڈکوارٹر احمد پورشرقیہ اور 13زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر چنی گوٹھ منتقل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب احمد پورشرقیہ میں نیشنل ہائی وے پر پکی پل کے قریب رکشہ اور ٹرالر کے تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔


    ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ رواں سال 8جنوری کو صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئےتھے۔


    کبیروالا: بس اور ٹرالر میں تصادم ‘7افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں ماہ کبیروالا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق اور6 شدید زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں