Tag: bahawalpur

  • سانحہ بہاولپور: جاں بحق افراد کی تعداد 214 ہوگئی

    سانحہ بہاولپور: جاں بحق افراد کی تعداد 214 ہوگئی

    بہاولپور : سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 4زخمی دوران علاج دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 214 ہو گئی ہے جبکہ 60زخمی اب بھی زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ احمد پور کےمزید چار زخمی زندگی کی بازی ہار گئے، ایک اور زخمی وکٹوریہ اسپتال میں دم توڑگیا، حکام کے مطابق ہولناک حادثے میں80 مریض مختلف اسپتالوں میں اب بھی زیر علاج ہیں، جن میں سے 60 زخمی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

    خیال رہےکہ دو روزقبل آئل ٹینکر سانحے میں جاں بحق مزید آٹھ افراد کی نماز جنازہ کردی گئی تھی، نماز جنازہ جائے حادثہ پر ادا کی گئی، علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ نشتراسپتال ملتان سے 9سال کی مسکان کو ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

    سانحہ احمد پور شرقیہ پر موٹر وے پولیس کی انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی، غفلت برتنے پر ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس افسران اور چھ موٹروے پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے تھے۔


    مزید پڑھیں : سانحہ بہاولپور: مزید زخمی چل بسے، جاں‌ بحق افراد کی تعداد181 ہوگئی


    اس سے قبل حادثے میں جاں بحق ہونےوالے 125ناقابل شناخت افراد کی نواحی قبرستان میں تدفین کردی گئی تھی جبکہ سانحے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر میں ٹینکر مالک، منیجر اور ڈرائیور کو نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 29 رمضان کو احمد پورشرقیہ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ میں تیز رفتار آئل ٹینکر اچانک بے قابو ہوکر الٹ گیا تھا، ٹینکر سے آئل بہنے کی خبر پر لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی، درجنوں افراد پیڑول اکھٹا کر رہے تھے کہ آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • موٹروے پولیس کی آئل ٹینکرڈرائیورزکو سیفٹی قوانین کی یاد دہانی

    موٹروے پولیس کی آئل ٹینکرڈرائیورزکو سیفٹی قوانین کی یاد دہانی

    خیر پور: سانحہ بہاولپور میں 200 سے زائد افراد کے جل کر خاکستر ہونے کے بعد موٹر وے پولیس نے ہائی وے پر آئل ٹینکر ڈرائیوروں کو بنیادی حفاظتی اقدامات کی یاد دہانی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں خیر پور بائی پاس کے نزدیک موٹر وے پولیس نے آئل ٹینکروں کورو ک کر ان کے سیفٹی اقدامات کی چیکنگ کی‘ اور ڈرائیوروں کو قواعد و ضوابط کی یاددہانی کرائی ۔

    اس مشق کے دوران ڈرائیوروں کو بتایا گیا کہ سیفٹی بیلٹ ان کی حفاظت کے لیے کس قدر ضروری ہے‘ ٹینکر کے ساتھ لازمی موجود آگ بجھانے والا آلہ کس طرح استعمال کیا جاتا ہے؟ اور کمزور ٹائروں کی کیا پہچان ہے؟۔

    ڈیوٹی پر موجود افر سب انسپکٹر عابد علی بھٹی نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پولیس کے لیے مسافروں کی حفاظت سب سے اہم ہے اور وہ اس کے لیے آئے روز اس قسم کے تربیتی اقدامات کرتے رہتے ہیں جن میں مختلف اقسام کی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ان کی ضرورت کے مطابق آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قانون کے مطابق آئل ٹینکر میں دو لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کی موجودگی لازمی ہے اور اگر کسی آئل ٹینکر میں دو ڈرائیورز نہ ہوں تو اسے اسی مقام پر روک لیا جاتا ہے اور آگے نہیں جانے دیا جاتا ہے۔


     آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 206 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ بہاولپور سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 2زخمی دوران علاج دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 206 ہو گئی، جبکہ 69زخمی اب بھی زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

    سانحہ احمد پور شرقیہ پر موٹر وے پولیس کی انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی، غفلت برتنے پر ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس افسران اور چھ موٹروے پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ 29 رمضان کو احمد پورشرقیہ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ میں تیز رفتار آئل ٹینکر اچانک بے قابو ہوکر الٹ گیا تھا، ٹینکر سے آئل بہنے کی خبر پر لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی، درجنوں افراد پیڑول اکھٹا کر رہے تھے کہ آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • سانحہ بہاولپور: جاں بحق افراد کی تعداد 157 ہوگئی، 125 افراد سپرد خاک

    سانحہ بہاولپور: جاں بحق افراد کی تعداد 157 ہوگئی، 125 افراد سپرد خاک

    بہاولپور : آئل ٹینکر سانحہ کے مزید دوزخمی چلے بسے، جاں بحق افراد کی تعداد 157 ہوگئی، 125 افراد کو اجتماعی نمازہ جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

    احمد پور شرقیہ سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے چوہدری سلیم نے بتایا کہ انتظامیہ نے پہلے ایک بجے نماز جنازہ پڑھانے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں یہ وقت 5 بجے کردیا گیا، اس کے بھی بعد میں یہ نماز ادا کی گئی بعدازاں جاں بحق افراد کو نذیر شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    رپورٹر کے مطابق یہ لاشیں ناقابل شناخت ہیں جو کہ 12 ٹرکوں پر لائی گئیں، ایم این اے، ایم پی ای دیگر سیاست دان، ڈسٹرکٹ اور ضلعی انتظامیہ، تمام مکاتب فکر کے افراد اور غیر مسلم افراد کی اظہار یک جہتی کے لیے یہاں پہنچے۔

    لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے نماز جنازہ ادا کی ، ہزاروں افراد نماز جنازہ میں شریک تھے سیکڑوں افراد نماز پڑھنے سے بھی رہ گئے، اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی تاہم لوگوں نے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

    اب سانحہ احمد پور شرقیہ میں مرنے والے 125 افراد کی اجتماعی تدفین کا عمل قریبی قبرستان میں جاری ہے۔

    دوسری جانب سانحے کے مزید دو زخمی چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 157 ہوگئی۔

    ڈرائیور کا پتا چل گیا، اسپتال میں زیر علاج

    اطلاعات ہیں کہ ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹا تھا جس پر سانحے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ایف آئی آر میں ٹینکر مالک، منیجر اور ڈرائیور کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کا پتا چل گیا ہے، وہ زخمی ہے اور اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    لوگوں کو آئل جمع کرنے سے روکا، کسی نے نہ سنی، ڈرائیور

    اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کا بیان ہے کہ اس نے ٹینکر گرنے کے بعد وہاں موجود لوگوں کو آئل جمع کرنے سے روک لیکن اس کی کسی نے نہ سنی۔


    مزید پڑھیں : بہاولپور: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ 29 رمضان کو ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افرادجاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، واقعہ قومی شاہراہ پر پُل پکی کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سے تیل لیک ہوا اور لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی تو آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • بہاولپور: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افراد جاں بحق

    بہاولپور: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افراد جاں بحق

    بہاولپور: صوبہ پنجاب کےشہربہاولپورمیں احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر دھماکےکے نتیجےمیں 140 افراد جاں بحق جبکہ 146 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر پھٹنے کا واقعہ قومی شاہراہ پر پُل پکی کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سے تیل لیک ہوا۔

    لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی تو آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کےنتیجے میں 140 افراد جاں بحق جبکہ 146 افراد زخمی ہیں جن میں درجنوں افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ آتش زدگی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے مطابق سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 140ہوگئی ہے، انہوں نے بتایا کہ  132 افراد لاشیں ناقابل شناخت ہیں،8 قابل شناخت لاشیں ورثا کےحوالے کردی گئی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ٹیمیں بلوالی گئی ہیں، ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹس کے بعد باقی لاشیں ورثاء کےحوالےکی جائیں گی،

    بہاولپور میں آئل ٹینکر کے الٹنےسے لگنے والی آگ سے قریب موجود 6 گاڑیاں اور 12 موٹر سائیکلیں جل گئیں۔

    صدر پاکستان اوروزیراعظم نوازشریف کا آئل ٹینکرحادثے پراظہارافسوس

    صدر ممنوں حسن اوروزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکرحادثےمیں قیمتی جانوں کےنقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےجاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہارہمدردی کی ہے۔

    آرمی چیف کا بہاولپورحادثےپرافسوس کااظہار

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپیغام میں کہا ہےکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےسول اورریسکیواداروں کی مددکی ہدایت جاری کردی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں زخمیوں اورلاشوں کی منتقلی کےلےآرمی ہیلی کاپٹرزروانہ کردیے گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا بہاولپورحادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے آئل ٹینکر حادثےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پراظہارافسوس کرتے ہوئے انتظامیہ کوزخمیوں کوبہترین طبی سہولت کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ شہبازشریف نے بہاولپور حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کو برن سینٹرز تک منتقل کرنے کے لیے اہنے زیرِ استعمال ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کاموں کے لیے بھجوادیا ہے۔

    احمد پورشرقیہ میں آئل ٹینکر حادثہ قومی سانحہ ہے،عمران خان


     چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان نے  احمد پور شرقیہ سانحے پراظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے کو قومی سانحہ قرار دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ سانحہ احمد پور نہایت تکلیف دہ اور دل سوز واقعہ ہے جس میں دو سو افراد اپنی جان سے گئے۔

    تمام اسپتالوں میں برن سینٹر بنانا ممکن نہیں‘ رانا ثنا اللہ


    ادھر وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہناہےکہ حادثہ بہت افسوس ناک ہےجبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ رانا ثنااللہ نےکہاکہ علاقہ مکین آئل ٹینکرالٹنےپرتیل جمع کرنےکی کوشش کرتے ہیں اگرتیل جمع کرنےسےروکاجاتاتواتنابڑاحادثہ نہیں ہوتا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ زخمیوں کو ان اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جہاں برن سینٹر کی سہولت موجود ہے‘ انہوں نے حکومتی ذمہ داری سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسپتالوں میں برن سینٹر بنانا ممکن نہیں ہے ۔ اس کے لیے صرف عمارت بنانا کافی نہیں ہوتا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،جھلسے ہوئے افراد کووکٹوریہ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    ایم ایس وکٹوریہ اسپتال ڈاکٹرعامربخاری کا کہناہےکہ ہمارے پاس 200سےزائد ڈاکٹرز موجود ہیں جبکہ اسپتال میں 75افراد کو لایا گیا جن میں سے 2افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    واضح رہےکہ ڈاکٹرعامر بخاری کا کہناہےکہ وکٹوریہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی ہے۔

     


    سانحے کی دلخراش ویڈیوز – بچے نہ دیکھیں


     


     

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • بہاولپور میوزیم سے سینکڑوں نوادرات اور فن پارے چوری

    بہاولپور میوزیم سے سینکڑوں نوادرات اور فن پارے چوری

    بہاولپور: صوبہ پنجاب کے تاریخی شہر بہاولپور کے عجائب گھر سے سینکڑوں نوادرات اور فن پارے چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بہاولپور میوزیم سے کروڑوں روپے مالیت کے نوادرات اور فن پاروں کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

    سنہ 16-2015 کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق عجائب گھر سے 227 نوادرات غائب ہیں۔

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق نوادرات کی چوری کے حوالے سے ذمہ داران کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    چوری ہونے والے فن پارے سونے اور چاندی کے تاروں سے بنائے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق تاریخی اور نایاب فن پارے اور دیگر نوادرات ڈائریکٹر میوزیم حسین احمد مدنی کے دور میں غائب ہوئے۔

    بہاولپور کا یہ عجائب گھر سنہ 1976 میں قائم کیا گیا تھا۔ میوزیم میں قدیم دور کے نوادرات، سکے، بہاولپور کے حکمرانوں کے زیر استعمال ہتھیار، توپیں، گاڑیاں اور قدیم برتن رکھے گئے ہیں۔

    میوزیم کے باہر ایک قدیم اسٹیم انجن بھی رکھا گیا ہے جو وہاں آنے والوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آپریشن ردالفساد: مختلف علاقوں سے متعدد دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    آپریشن ردالفساد: مختلف علاقوں سے متعدد دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    اسلام آباد / لاہور / بہاولپور : ملک بھر میں پوری قوت کے ساتھ آپریشن ردالفساد جاری ہے، اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز نے سہالہ کے مختلف علاقوں ڈھوک حیدر، ڈھوک ولایت اورچک مورہ میں سرچ آپریشن کرکے دو مشکو ک افراد کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ جس میں 6ایس ایم جیز 7بارہ بور ،رائفلرز ، پسٹلز ،اور گولیاں شامل ہیں، بعدازاں زیرحراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب لاہور میں پولیس نے بادامی باغ میں سرچ آپریشن کرکے تین افغانیوں سمیت بیس افراد کو گرفتار کرلیا۔ چشتیاں میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرکے آٹھ افراد کو دھرلیا۔

    اس کے علاوہ بہاولپور میں بائیس مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا اور چار سو افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ لیاقت پور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرکے پانچ ملزمان کو حراست میں لے کر ہتھکڑیاں لگادیں۔

  • پاناما کیس : قوم کو سپریم کورٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، سراج الحق

    پاناما کیس : قوم کو سپریم کورٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، سراج الحق

    بہاولپور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جاری پانامہ کیس سے قوم کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں، امید ہے کرپٹ ٹولہ پانامہ کیس میں ضرور پھنسے گا، صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے جسے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے نظر انداز کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب اورپنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹرسید وسیم اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مقدمہ کے فیصلے سے پہلے ہی بغلیں بجا کر تاثر دے رہے ہیں کہ انہوں نے میدان مار لیا ہے ،جب کیس کا فیصلہ آئے گا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں موجود کچھ لوگ یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ احتساب صرف وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا ہوگا اور باقی سب لٹیرے صاف بچ جائیں گے مگر یہ تمام خوش فہمیاں اس وقت دم توڑ جائیں گی جب وزیراعظم اور ان کے خاندان کے بعد دوسروں کی باری آئے گی۔

    امیر جماعت اسلامی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے ترک صدرکو ریاست کی بجائے خاندانی مہمان بنا کر قومی یکجہتی و وقار کو نقصان پہنچایا، قومی قیادت ترک صدر سے گفتگو کرنا چاہتی تھی جس کا موقع نہیں دیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پنامہ کیس سیاسی مسئلہ نہیں ملک کے مستقبل کا سوال ہے: سراج الحق

    ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے، غیرمنصفانہ تقسیم سے جنوبی پنجاب کے عوام کے اندر شدید احساس محرومی پایا جاتا ہے۔

  • سوتیلی ماں کے کہنے پر باپ نے تین بچوں کو قتل کردیا

    سوتیلی ماں کے کہنے پر باپ نے تین بچوں کو قتل کردیا

    بہاولپور: دوسری بیوی نے سوتیلے بچوں کے ساتھ رہنے سے منع کیا تو باپ نے سگے بچوں کا گلا گھونٹ دیا۔ ملزم نے تین بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دوسری بیوی کی محبت باپ کی شفقت پر غالب آگئی، بہاولپور کے رہائشی فاروق نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی دُنیا اجاڑدی۔

    قائد اعظم کالونی کے رہائشی فاروق نے کچھ عرصہ قبل پہلی بیوی کے انتقال پر دوسری شادی کی تھی ۔دوسری بیوی کسی بات پر ناراض ہو کرمیکے چلی گئی فاروق منانے گیا تو بیوی نے بچوں کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا۔

    فاروق گھر ناکام لوٹا اورطیش میں آکر دس سالہ عمیرآٹھ سالہ زہرہ اور چھ سالہ زنیرہ کو موبائل چارجر کے تار سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا، ملزم نے خود بھی زہر پینے کا ڈرامہ کیا۔

    فاروق کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بعد ازاں ملزم نے اعتراف جُرم کرلیا۔ پولیس نے بچوں کے ماموں کے بیان پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے بچوں کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردی.

     

  • بہاولپور پولیس کا کارنامہ، مکینوں کی موجودگی میں گھر سیل کردیا

    بہاولپور پولیس کا کارنامہ، مکینوں کی موجودگی میں گھر سیل کردیا

    بہاولپور ایکسائز پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود اہل خانہ کو گھر میں قید کرکے مکان کو سیل کر دیا، اہل علاقہ نے ایکسائز پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

    اطلاعات کے مطابق بشیر ٹاؤن کا رہائشی گل محمد روزگار کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اس کی غیر موجودگی میں ایکسائز پولیس کے کانسٹیبل نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی کو جواز بناتے ہوئے اہل خانہ کی گھر میں موجودگی کے باوجود مکان کو باہر سے تالے لگا کر سیل کر دیا اور مکان کو سیل کرنے کے احکامات کا نوٹس چسپاں کر دیا۔

     اہل علاقہ نےایکسائز پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکام سے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • خاتون ہاکی کوچ کا گلا کاٹنے والا سابق منگیترگرفتار

    خاتون ہاکی کوچ کا گلا کاٹنے والا سابق منگیترگرفتار

    بہاول پور: پنجاب میں ویمن ہاکی ٹیم کی کوچ کو گلاکاٹ کررکشے دے دھکا دے دیا گیا۔ مضروبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے،سابق منگیترکوگرفتارکرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب ویمن ہاکی ٹیم کی کوچ حنا خالد کو اس کے سابق منگیتر شہزاد عرف ریحان مکی نے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر رکشے سے دھکا دیا اور فرار ہوگیا.

    زخمی حنا خالد کوانتہائی زخمی حالت میں بہاول پور کے اسپتال لایا گیا۔ اسے اسی رکشے والے نے یہاں پہنچایا تھا ،جہاں پر ڈاکٹروں نے فوری آپریشن کرکے اس کی جان بچالی۔

    عینی شاہدین کے مطابق حنا اورایک لڑکے کی لڑائی ہورہی تھی، پھرلڑکے نے حنا کو رکشے سے دھکا دے دیا۔

    حنا کے بھائی نے بتایا کہ ملزم شہزاد حناکاسابق منگیترہے۔ شادی سے انکار پرغصےمیں گلا کاٹ دیا، حنا کا آپریشن کامیاب رہا جس کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ملزم شہزاد عرف ریحان مکی کوگرفتارکرلیا گیا۔