Tag: bahawalpur

  • جائیداد جانے کا خوف، سگے بیٹے نے باپ کو قتل کر کے جلا دیا

    جائیداد جانے کا خوف، سگے بیٹے نے باپ کو قتل کر کے جلا دیا

    بہاولپور : رٹیائرڈ میجر حق نواز اغواء کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، سگے بیٹے نے قتل کر کے لاش کو جلا دیا اور اغواء برائے تاوان کا ڈرامہ رچادیا۔

    تفصیلات کے مطابق 29/12/2015کو تھانہ کینٹ میں مقدمہ نمبر 5/16بجرم 365درج ہوا جس کے مطابق ریٹائرڈ میجر حق نواز اپنے گھر سے لاپتہ تھا.

    سگے بیٹے عدنان حیدر کے مطابق اس کے والد کو اغواء کیا گیا ہے اور اغوا کا ر اسے فون کر کے50لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں.

    پولیس نے تفتیش کے بعد عدنان حیدر کو گرفتارکرلیا جس نے اقرارجرم کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد نے تین سال قبل دوسری شادی کر لی تھی اور مجھے خدشہ تھا کہ ساری جائیداد سوتیلی والدہ اور اس کے بچوں کے نام کر دیں گے.

    میں نے 28/12/2015کو جیسے ہی وہ مغرب کی نماز ادا کر کے گھر آئے میں نے گولی مار کر انہیں ہلاک کردیااور لاش کو گھر کی چھت پر رکھ کر جلا دیا.

    ملزم نے بتایا کہ میں نے صبح جلی ہوئی ہڈیاں اور راکھ کو ویرانے میں پھینک دیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی جلی ہوئی ہڈیا ں برآمد کر لیں۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں 4 قاتلوں کو پھانسی دیدی گئی

    پنجاب کے مختلف شہروں میں 4 قاتلوں کو پھانسی دیدی گئی

    لاہور: پنجاب میں سزائے موت پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، لاہور، فیصل آباد، وہاڑی اور بہاولپور میں چار قاتلوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کےتحت سزائےموت کے مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، فیصل آباد سنٹرل جیل میں اشفاق کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا، مجرم نے انیس سو ننانوے میں ایک شخص کو قتل کیا تھا، بہاولپور سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم مقبول احمد کو پھانسی دی گئی۔

    لاہور میں مجرم تنزیل احمد کو پھانسی پر لٹکایا گیا، جیل ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کے تنزیل احمد نے معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص کو قتل کر دیا تھا، جس کے بعد اسے جرم ثابت ہونے پر ماتحت عدلیہ کی جانب سے پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ اعلی عدالتوں کی جانب سے ماتحت عدلیہ کا فیصلہ برقرار رکھے جانے پر صدر مملکت نے مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی جس پر پانچ ستمبر کو مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے۔

    گذشتہ روز مجرم کی اس کے اہلخانہ کے ساتھ آخری ملاقات کروا دی گئی اور آج جمعرات کو علی الصبح مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ اس موقع پر جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

    وہاڑی میں مجرم محمد آصف عرف اچھو کو پھانسی دی گئی ، نواحی آبادی کے رہائشی محمد آصف عرف اچھو نے 27 جولائی 1998 کو اپنے خالہ زاد 18 سالہ محمد اشرف کو جنسی حوس پورا نہ ہونے پر چھریوں کے وار کر کے کے قتل کر دیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ سٹی وہاڑی میں درج ہوا ملزم کو ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن سید اٖضال شریف نے 2005میں سزا موت سنائی تھی، ملزم کی اپیل ہائی کورٹ ملتان بنچ ، سپریم کورٹ پاکستان اور صدر پاکستان سے خارج ہونے کے بعد ڈسٹر کٹ انیڈ سیشن جج وہاڑی غفار جلیل نے 3ستمبر 2015کو مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے، جس کے تحت کے آج 10 ستمبر کوصبح ساڑھے 5 بجے مجر م محمد آصف عرف اچھو کو تختہ دار پرلٹکایا دیا گیا۔

    جیل انتظامیہ نے پھانسی کےبعد ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مجرمان کی میتیں لواحقین کے حوالے کردیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک ملک کی مختلف جیلوں میں 200 سے زائد مجرمان کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

  • نومولود بچوں کو اغواء کرنے والاتین رکنی گروہ گرفتار

    نومولود بچوں کو اغواء کرنے والاتین رکنی گروہ گرفتار

    بہاولپور : وکٹوریہ اسپتال سے نومولود بچی اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ اغوا کار گینگ کے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال میں نازیہ سلیم نامی خاتون کے گھر پیدا ہونیوالی نوزائیدہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    اغواء کرنیوالی خاتون روبینہ یاسمین، عائشہ اور محمد نوید کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ روبینہ کے پاس سے حساس ادارے کا کارڈ بر آمد ہوا اور بیہوش کرنیوالی ادویات بھی بیگ سے بر آمد کی گئیں۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق ملزمان کا گینگ خواتین کو بیہوش کرنے کے بعد بچوں کو اغوا کرتا ہے۔ اسپتال سیکیورٹی نےاگواء کی کوشش ناکام بنا دی۔

  • کراچی اور بہاولپور میں5 خواتین کے قتل میں 2مجرموں کو پھانسی

    کراچی اور بہاولپور میں5 خواتین کے قتل میں 2مجرموں کو پھانسی

    کراچی : ملک بھر میں قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکائے جانے کا سلسلہ جاری ہے کراچی اور بہاولپور میں دو افراد کو پھانسی دیدی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں علی الصبح دہرے قتل کے مجرم شاہد محمود کوتختہ دار پر لٹکادیا گیا، مجرم شاہد محمود نے 1998میں خاتون اور اس کی بیٹی کو ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کیا تھا، مجرم کی رحم کی تمام اپیلیں مسترد ہوگئی تھی۔

    دوسری جانب بہاولپور کی سینٹرل جیل میں بھی تہرے قتل کا سفاک مجرم تجمل بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچا، مجرم تجمل نے دوہزار چار میں اپنی تین خالہ زاد بہنوں کو قتل کیا تھا۔

  • ضرب عضب کے باعث ملک میں استحکام لوٹ آیا ہے،جنرل راحیل شریف

    ضرب عضب کے باعث ملک میں استحکام لوٹ آیا ہے،جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کابہاولپورکادورہ کیا آرمی چیف نے وہاں پاک فوج کےجوانوں سے ملاقات کی، آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جوانوں کےحوصلے کی تعریف کی ۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث ملک میں استحکام لوٹ آیا ہے۔ فاٹا میں دہشت گردوں کا تعاقب کرتے رہیں گے۔

    ان خیالات کا اظہارآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپورکےدورے کے موقع پر کیا۔ آرمی چیف نے بہاولپور میں پاک فوج کےجوانوں سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف نےدہشت گردی کے خلاف جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث ملک میں استحکام لوٹ آیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کوششیں کامیابی سےہمکنارہوں گی۔ جنرل راحیل شریف نے واضح کیا فاٹامیں دہشت گردوں کاتعاقب کرتےرہیں گے۔ آرمی چیف نے کہا دہشت گردی کا خاتمہ ہمیشہ کے لئے یقینی بنایا جائے گا۔

  • مخدوم احمد محمود پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدرمقرر

    مخدوم احمد محمود پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدرمقرر

    بہاولپور: پیپلز پارٹی نے مخدوم احمد محمود کو جنوبی پنجاب میں پارٹی کا صدر مقررکردیا ہے، تقرری کا مقصد جنوبی پنجاب میں پارٹی کی تنظیمِ نو بتایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سابق صدر مخدوم شہاب الدین نے گزشتہ روزاستعفیٰ دے دیا جس کے بعد مخدوم احمد کو مقررجنوبی پنجاب کا صدرنامزد کیا گیا ہے۔

    مخدوم احمد محمود کا تعلق بہاولپورسے ہے اوروہ گورنر پنجاب کے عہدے پربھی فائز رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں ان کا بے پناہ اثرورسوخ بے پناہ ہے۔

    پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے سابق صدر مخدوم شہاب سے استعفیٰ طلب کرکےجنوبی پنجاب میں پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کا ٹاسک مخدوم احمدکے حوالے کیا ہے۔

    مخدوم احمد محمود نے مسلم لیگ فنکشنل چھوڑ کرپیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکی تھی ، وہ سابق دورِحکومت میں پنجاب کے 29ویں گورنر کی حیثیت سے اپنی ذمے داریاں نبھاتے رہے ہیں۔

  • ق لیگ کاجلسہ:پنڈال گو نواز گو کے نعرے گونج اٹھے

    ق لیگ کاجلسہ:پنڈال گو نواز گو کے نعرے گونج اٹھے

    بہاولپور : مسلم لیگ ق نے بہاولپور میں بھرپورسیاسی قوت کامظاہرہ کیا،پنڈال گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے جلسوں کے بعد مسلم لیگ ق نے بھی میدان مارلیا۔

    جناح اسٹیڈیم میں لیگی کارکنان کا جذبہ دیدنی تھا۔جنہوں نے اپنے قائدین کا والہانہ استقبال کیا۔جلسہ گاہ میں پارٹی ترانوں کی دھن پرکارکنان کے رقص نے سماں باندھ دیا۔

    قائدین کی دھواں دار تقریریں اور نوازحکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید سے پنڈال گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ جلسے میں خواتین بچوں سمیت بزرگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔