Tag: Bahishti Darwaza

  • بابا فریدالدین گنج شکرؒ کا عرس جاری، بہشتی دروازہ چوتھے روز بھی کھولا گیا

    بابا فریدالدین گنج شکرؒ کا عرس جاری، بہشتی دروازہ چوتھے روز بھی کھولا گیا

    پاک پتن : برصغیر پاک وہند کے صوفی بزرگ حضرت بابا فریدالدین شکرگنج رحمتہ اللہ علیہ کے 777 ویں عرس کی تقریبات آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، بہشتی دروازہ چوتھے روز بھی زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حضرت بابا فریدالدین گنج شکر کے سات سو ستترویں عرس کی تقریبات پاکپتن میں اپنے اختتام کو پہنچنے والی ہیں، دنیا بھر سے آئے لاکھوں زائرین تقریبات میں شرکت کر کے فیض و برکات سمیٹ رہے ہیں۔

    پندرہ لاکھ سے زائد زائرین عرس میں شرکت کے لئے پاکپتن آئَے ہیں، ان میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو ، سکھ اور دیگر مذاہب کے زائرین بھی شامل ہیں۔

    پاکپتن کے دربار میں بہشتی دروازہ چوتھے روز بھی زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔ قفل کشائی کی سعادت کمشنرساہیوال اور آر پی او ساہیوال نے حاصل کی، بہشتی دروازے کی قفل کشائی پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، بہشتی دروازے سے گزرنے کیلئے دنیا بھر سے آئے زائرین کی قطاریں لگی رہیں۔

    اس موقع پر تبرکات عقیدت مندوں میں تقسیم کی گئی۔ عرس میں اندرون و بیرون ملک سے زائرین کی بڑی تعداد شریک ہے۔

    سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے ملک و قوم کی سلامتی پاکستان کے تحفظ عالم اسلام کی سلامتی کیلئے دُعا کی، عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کیلئے خصوصی انتطامات کیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکپتن ۔ حضرت بابا فریدالدین گنج شکرکےعرس کی تقریبات عقیدت و احترام سے جاری

    عرس کی تقریبات میں محافل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور قوالوں نے کلام عقیدت پیش کیا۔ حضرت بابا فریدالدین گنج شکر کے عرس میں لاکھوں عقیدت مند شرکت کر کے فروغ اسلام کے لیے بابا جی خدمات کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

  • حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کا عرس مبارک جاری: بہشتی دروازہ کھول دیا گیا

    حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کا عرس مبارک جاری: بہشتی دروازہ کھول دیا گیا

    پاکپتن : برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکر کا776واں عرس منایا جارہا ہے، اس موقع پر زائرین کیلئے بہشتی دروازہ کھول دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں بابا فرید الدین شکر گنج کی سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں، زائرین کیلئے بہشتی دروازہ کھول دیا گیا، درگاہ پاکپتن کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود نے بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی جس کے بعد زائرین کی بڑی تعداد نے بہشتی دروازے سے گزرنے کی سعادت حاصل کی۔

    یہ دروازہ دس محرم تک کھلا رہے گا اور پانچ دن بعد نماز فجر کے وقت ایک سال کے لئے دوبارہ بند کردیا جائے گا، عرس کےموقع پرسخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، دربار پر جانیوالے تمام راستوں کو آہنی گیٹوں سے بند کردیا گیا ہے جبکہ سو سے زائد سیکورٹی کیمرے، واک تھروگیٹ بھی لگائے گئے ہیں۔

    دس محرم الحرام تک جاری رہنے والی عرس کی تقریبات میں علمائے کرائم، مشائخ عظام، زائرین اور عقیدت مند ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ عرس کے موقع پر محفل سماع کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

    آفتاب ولایت حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ کا شمار چشتیہ سلاسل کے معروف ترین بزرگان دین میں ہوتا ہے، سلسلہ چشتیہ میں سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے بعد سب سے زیادہ شہرت آپ ہی کے حصے میں آئی۔

    آپ کے مریدین کی تعداد لاکھوں اور خلفا کی تعداد 700 ہے، چھ سو خلفا انسانوں میں اور سو خلفا جنات میں سے تھے، آپ مجذوب السالک تھے یعنی آپ کی روحانیت کے تین حصے جذب کے اور ایک حصہ سلوک پر مشتمل تھا۔

  • حضرت بابا فرید گنج شکر کا عرس، کھولے گئے بہشتی دروازے کا آج دوسرا روز

    حضرت بابا فرید گنج شکر کا عرس، کھولے گئے بہشتی دروازے کا آج دوسرا روز

    آپاکپتن : حضرت بابا فرید گنج شکر کےسات سو تہترویں عرس کی تقریبات جاری ہیں، زائرین کے لیے کھولے گئے بہشتی دروازے کا آج دوسرا روز ہے جو دس محرم تک کھلا رہے گا۔

    پاکپتن میں عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکر کے عرس کی تقریبات جاری ہیں دربار کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے نماز عشاء کے بعد بہشتی دروازہ کھولا، جس کے بعد زائرین میں قلاوے بھی تقسیم کئے۔

    اندرون وبیرون ملک سے آئے ہوئے ہزاروں زائرین بہشتی دروازے سے گزرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

    عرس کے موقع پر محفل سماع کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، بہشتی دروازہ دس محرم تک کھلا رہے گا، زائرین کی حفاظت کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں، واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں.