Tag: Bahrain

  • پاکستانی شہری بحرین کا ویزا کیسے حاصل کریں اور اس کی فیس کیا ہے؟

    پاکستانی شہری بحرین کا ویزا کیسے حاصل کریں اور اس کی فیس کیا ہے؟

    کراچی (2 اگست 2025): وہ پاکستانی شہری جو بحرین جانا چاہتے ہیں لیکن ویزا حاصل کرنے کے آسان طریقہ کار اور فیس سے نا واقف ہیں اُن کیلیے یہ تحریر مفید ثابت ہوگی۔

    بحرین ایسے پاکستانی شہریوں کو وزٹ ویزا دینے کیلیے ایک آسان طریقہ کار پیش کرتا ہے جو مشرق وسطیٰ کے ملک کو سیاحوں کی حیثیت سے دریافت کرنا چاہتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بحرین کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ

    بحرین پاکستانی شہریوں کو آن لائن اور آن آرائیول دونوں ویزا کی سہولت دیتا ہے جو کچھ شرائط اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

    بحرین کی وزارت داخلہ، قومیت، پاسپورٹ اور رہائشی امور (این پی آر اے) نے پاکستان سے سیاحوں کیلیے ای ویزا کے اجراء کیلیے ایک آن لائن سروس کا آغاز کیا ہے۔

    ویزا کی اقسام

    • دو ہفتوں والا سنگل انٹری وزٹ ویزا
    • تین ماہ والا ملٹیپل انٹری وزٹ ویزا
    • ایک سالہ ملٹیپل وزٹ ویزا

    مطلوبہ دستاویزات

    • پاسپورٹ کی کاپی (خاندانی صفحہ اور کوئی اضافی معلومات کا صفحہ)
    • تصدیق شدہ ریٹرن ایئر ٹکٹ کی کاپی
    • ہوٹل کی بکنگ کی کاپی
    • اگر آپ کسی رشتہ دار یا دوست کے ساتھ رہ رہے ہیں تو اُن کے ID ریڈر کے پرنٹ آؤٹ کی کاپی
    • وزٹر کی پچھلے تین ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ کی کاپی جس میں ایک ہزار ڈالر سے کم بیلنس نہ ہو

    وزٹ ویزا کی فیس

    دو ہفتوں والت وزٹ ویزا کی کُل فیس 10 بحرینی دینار (7513.26 پاکستانی روپے) ہیں، تین ماہ والے پلٹیپل وزٹ ویزا کی فیس 17 بحرینی دینار (12772.55 پاکستانی روپے) جبکہ ایک سالہ وزٹ ویزا کی فیس 45 بحرینی دینار (33809.68 پاکستانی روپے) ہیں۔

  • چین نے 4 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت دے دی

    چین نے 4 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت دے دی

    چین نے عمان، سعودی عرب، کویت اور بحرین کے شہریوں کے لیے 30 دن کی ویزا فری انٹری کی سہولت کا اعلان کردیا ہے جو ایک سال کے آزمائشی منصوبے کے تحت ہوگا۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے گزشتہ روز کہا کہ یہ نئی پالیسی 9 جون 2025 سے 8 جون 2026 تک جاری رہے گی۔

    رپورٹس کے مطابق ویزا فری انٹری کی سہولت والے ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو چین میں کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں یا دوستوں سے ملاقات، تبادلے اور ٹرانزٹ کے لیے ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت ہوگی۔

    چین اب تمام (جی سی سی) کے رکن ممالک کے شہریوں کو ویزا فری رسائی کی سہولت فراہم کررہا ہے جبکہ یو اے ای اور قطر کے ساتھ باہمی بنیادوں پر ویزا فری سروس پالیسی پہلے ہی سے نافذ العمل ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے مزید دوستوں کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ چین کا اچانک سفر کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو 32 سے زائد ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلیے بڑی خوشخبری

    بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے جزائر، کومورو جزائر، جزائر کوک، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، مائیکرونیشیا، مونٹسیرات، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ جزائر، قطر، روانڈا، لیونڈا، سیمو، سیمیول، سیشلز، سینا، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، تیمور-لیسٹے، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، تووالو اور وانواتو۔

    Barbados, Burundi, Cambodia, Cape Verde Islands, Comoro Islands, Cook Islands, Djibouti, Dominica, Guinea-Bissau, Haiti, Kenya, Madagascar, Maldives, Micronesia, Montserrat, Mozambique, Nepal, Niue, Palau Islands, Qatar, Rwanda, Samoa, Senegal, Seychelles, Sierra Leone, Somalia, Sri Lanka, St. Vincent and the Grenadines, Timor-Leste, Trinidad and Tobago, Tuvalu and Vanuatu

  • 8 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم بحرین سے گرفتار

    8 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم بحرین سے گرفتار

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے 8 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو بحرین سے گرفتار کرلیا۔

      ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم وسیم اکرم کو بحرین سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا، ملزم گزشتہ 8 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سال 2016 میں تھانہ فتح جھنگ اٹک میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

    حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا، ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول بحرین کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

  • نادرا نائیکوپ : بحرین میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

    نادرا نائیکوپ : بحرین میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نیشنل آئیڈینٹیٹی کارڈ (این آئی سی او پی) نائیکوپ جاری کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے۔

    پاکستانی شہری جو روزگار کیلئے بحرین جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں انہیں میزبان ملک میں تحفظ حاصل کرنے کے لیے اپنے ویزے کو متعلقہ محکمے سے منظور کرانا ضروری ہے۔

    نادرا نائیکوپ کارڈ پاکستانی شہریوں کو خصوصاً جو دہری شہریت رکھتے ہیں انہیں پاکستان بغیر ویزہ سفر کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم، پہلی بار اسمارٹ نائیکوپ حاصل کرنے کے لیے پاسپورٹ نمبر دینا ضروری ہوتا ہے۔

    بہتر انتظامی مقاصد کے لیے نادرہ نے چند ممالک کو دو زونز یعنی زون اے اور زون بی، میں تقسیم کیا ہے اور ہر زون میں فیس کی رقم مختلف ہے، کینیڈا سمیت کئی دیگر ممالک زون اے میں آتے ہیں۔

     نادرا نائیکوپ فیس

    نئے اسمارٹ نائیکوپ کے لیے اسٹینڈرڈ فیس 20 امریکی ڈالر ہے، لیکن اگر آپ آن لائن یا موبائل ایپ کے ذریعے اپلائی کریں تو ایمرجنسی اور ایگزیکٹو کیٹیگریز کی فیس بالترتیب 30 ڈالراور 40 ڈالر ہے۔

    پاکستان میں نائیکوپ کی اسٹینڈرڈ کیٹیگری کی قیمت اکتوبر 2024 تک 5ہزار 620 روپے ہے، جبکہ ارجنٹ کی فیس روپے 8 ہزار440 ہے، نادرہ اپنے کلائنٹس کو ایگزیکٹو کیٹیگری بھی فراہم کرتا ہے، جس کی قیمت روپے 11ہزار250 ہے۔

     مزید پڑھیں : بحرین کے ورک ویزا کے لیے پاکستان میں پروٹیکٹر فیس

    علاوہ ازیں بحرین کا سفر کرنے والے ہر پاکستانی کارکن کو 1,000,000 روپے کی لائف انشورنس کے لیے 2,500 روپے کی رقم انشورنس پریمیم کے طور پر جمع کرانے کی ضرورت ہے۔ انشورنس کوریج 5 سال کے لیے مؤثر ہے۔

    مزید یہ کہ، ہر درخواست دہندہ او پی ایف ویلفیئر فنڈ (اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن) فیس کے مد میں 2ہزار روپے، رجسٹریشن فیس کے طور پر 2ہزار 500 اور او ای سی فیس کے طور پر 200 روپے ادا کرتا ہے، بحرین کے لیے ویزا پروٹیکٹر کی کل فیس 7 ہزار 200 روپے بنتی ہے۔

  • پی آئی اے کنٹری منیجر کو 3 ماہ بعد بھی بحرین میں ضمانت پر رہائی نہ مل سکی

    پی آئی اے کنٹری منیجر کو 3 ماہ بعد بھی بحرین میں ضمانت پر رہائی نہ مل سکی

    کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے کنٹری منیجر کو 3 ماہ بعد بھی بحرین میں ضمانت پر رہائی نہ مل سکی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے بحرین میں تعینات کنٹری منیجر اویس حنیف کو گرفتاری کے 3 ماہ بعد بھی ضمانت پر رہائی نہیں مل سکی ہے۔

    کنٹری منیجر کو بحرین کی سیکیورٹی نے سامان میں خیانت کے جرم میں گرفتار کیا تھا، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لیگل ٹیم نے کیس کی پیروی کر کے نئے شواہد جمع کروائے ہیں اور اس کی ازسر نو تحقیقات کا آغاز کروایا ہے۔

    ترجمان کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے 31 جولائی کو عدالت میں پیشی کے موقع پر اعلیٰ افسران کو کیس میں دفاع کے لیے مامور کیا ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ 8 جولائی کو مسافروں کے سامان میں خیانت کا جرم ثابت ہونے پر بحرین میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر اویس حنیف کو گرفتار کر لیا گیا تھا، جس سے کرپشن، بے ضابطگیوں اور دیگر انتظامی مسائل سے تباہی کے دہانے پر پہنچنے والی قومی ایئر لائن پر بدنامی کا ایک اور داغ لگ گیا تھا۔

    کنٹری منیجر اویس حنیف پر مسافروں کا رہ جانے والا سامان ایئر پورٹ سے لے کر دفتر لے جانے کا الزام ہے، بحرین ایئر پورٹ قوانین کے مطابق کسی مسافر کا سامان لے جانا قانون کے مطابق جرم ہے۔

    دوسری طرف پی آئی اے ابتدائی طور پر یہ مؤقف اختیار کیا کہ کنٹری منیجر کی گرفتاری غلط فہمی کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے، ترجمان نے کہاکہ بحرین ایئر پورٹ پر پی آئی اے کا کوئی دفتر موجود ہی نہیں ہے، مسافروں کا پیچھے رہ جانے والا سامان شہر میں مرکزی دفتر منتقل کیا جاتا ہے، جہاں سے مسافروں سے رابطہ کر کے انھیں سامان پہنچا دیا جاتا ہے۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ بحرین کے سیکیورٹی حکام نے سامان کی منتقلی کو خیانت قرار دے کر کارروائی کا آغاز کیا، تاہم مذکورہ واقعہ ضابطے کی خلاف ورزی تو ہو سکتا ہے مگر اس میں کوئی مجرمانہ فعل شامل نہیں۔

  • کلائیوں پر سونا لپیٹ کر بحرین سے اسمگلنگ کرنے والا بھارتی گرفتار

    کلائیوں پر سونا لپیٹ کر بحرین سے اسمگلنگ کرنے والا بھارتی گرفتار

    نئی دہلی: بحرین سے بھارت سونا اسمگل کرنے والا بھارتی ایئر لائنز کا ملازم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزم نے سونا کلائیوں میں لپیٹ کر آستین میں چھپا لیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے شہر کوچی کے ایئرپورٹ پر بھارتی ایئر لائنز کے عملے کے ایک فرد کو بحرین سے سونے کی اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

    کیبن کریو شافی شرف نے سونا اسمگل کرنے کے لیے اختراعی طریقہ اختیار کیا، بحرین سے آتے ہوئے شافی شرف نے اپنے دونوں بازوؤں کی کلائیوں کے گرد سونا لپیٹ رکھا تھا۔

    کسٹم حکام نے اسے ایئرپورٹ پہنچنے پر حراست میں لے لیا، شافی شرف نے بحرین سے سفر کے دوران اپنے بازوؤں کے گرد 14 سو 87 گرام سونا لپیٹ رکھا تھا۔

    نوجوان کا منصوبہ یہ تھا کہ کلائیوں کے اطراف سونا لپیٹ کر سونے کو اپنی آستین سے ڈھانپ لے، اور کسٹم کلیئرنس کے اس گرین چینل سے گزرے جو ان مسافروں کے لیے مخصوص ہے جن کے پاس کسٹم کلیئرنس کے لیے کوئی سامان نہیں ہوتا۔

    تاہم کسٹمز کمیشن کو پہلے ہی اطلاع مل گئی کہ بھارتی ایئر لائنز کی بحرین سے کوچی کی پرواز کے عملے کا ایک رکن اپنے ساتھ غیر قانونی طور پر سونا لے کر آرہا ہے، اسی اطلاع کی بنیاد پر جنوب مغربی ہندوستان کے کوچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے شافی شرف کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے این آئی کی طرف سے جاری ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ شفیع نے کس طرح اپنے بازوؤں میں سونا لپیٹ رکھا ہے۔

    ملزم رات ساڑھے 8 بجے بحرین سے کوچی پہنچا تھا تاہم کسٹم حکام نے تلاشی لے کر اس سے سونا برآمد کرلیا اور اسے گرفتار کرلیا اور 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اسے کسٹم کے حفاظتی ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

  • صدر اسحاق ہرزوگ بحرین کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر بن گئے

    صدر اسحاق ہرزوگ بحرین کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر بن گئے

    منامہ: صدر اسحاق ہرزوگ بحرین کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر بن گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ خلیجی ریاست بحرین کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی سربراہ مملکت بن گئے۔

    اسرائیلی صدر نے ​​شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولئ عہد شیخ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی و تجارت سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

    اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں 5 سالہ بچی سمیت 8 فلسطینی شہید

    ہرزوگ نے اتوار کو یہ دورہ 2020 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے معمول پر آنے کے بعد کیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی صدر کے دورے کے خلاف منامہ میں فلسطین کے حق میں بڑی تعداد میں شہریوں نے جمع ہو کر احتجاج کیا۔

    ہرزوگ کے ہمراہ صنعت اور کاروباری نمائندوں کا ایک وفد بھی تھا، جس کا بحرین پہنچنے پر وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے استقبال کیا۔ دونوں ممالک نے نجی شعبے کے نمائندگان کے درمیان روابط استوار کرنے کے حوالے سے خصوصی طور پر غور خوض کیا۔

    شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کہا کہ ان کا ملک ایک منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کے حصول کی حمایت کرتا ہے، جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی ضمانت دیتا ہو، اور یہ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کے ساتھ ساتھ خطے کے تمام لوگوں کے لیے استحکام، ترقی اور خوش حالی کا باعث بنے گا۔

    اسرائیلی صدر ہرزوگ شاہ بحرین کے لیے ایک تحفہ بھی لائے۔

  • بحرین میں نئی حکومت کے حوالے سے اہم خبر

    بحرین میں نئی حکومت کے حوالے سے اہم خبر

    مناما: بحرین میں نئی حکومت کی تشکیل ہو گئی، کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بحرین میں نئی کابینہ نے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کے سامنے منگل کو الصخیر محل میں حلف اٹھا لیا، اس سے قبل بحرین کے فرماں روا نے نئی کابینہ کی منظوری دی تھی۔

    شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے نئے وزرا کو خوش آمدید کہا اور وطن عزیز کے لیے ان تھک اور بامقصد جدوجہد پر ولئ عہد کی ستائش کی۔

    اخبار 24 کے مطابق شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ولئ عہد کی جانب سے مختلف شعبوں میں بہتری لانے، تعمیر و ترقی کےعمل کو آگے بڑھانے اور ملک کے لیے مزید کارنامے انجام دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔

    شاہ بحرین نے نئے وزرا کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وطن عزیز اور عوام کی خدمت میں تمام وزرا سرخرو ثابت ہوں گے، انھوں نے بحرین کی مقننہ، انتظامیہ اورعدلیہ کے فیصلوں کو قومی ترقی میں معاون اور قابل قدر قرار دیا۔

    یاد رہے کہ بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے پیر کو شاہی فرمان جاری کر کے حکومت کا استعفیٰ منظور کر کے ولئ عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کو دوبارہ وزیر اعظم مقرر کیا تھا، انھیں نئی حکومت سازی اور کابینہ کے ارکان کے تقرر کا کام سونپا گیا تھا۔

  • بحرین: باحجاب خاتون کو داخلے سے روکنے پر بھارتی ریستوران سیل کردیا گیا

    بحرین: باحجاب خاتون کو داخلے سے روکنے پر بھارتی ریستوران سیل کردیا گیا

    مناما: بحرین میں ایک بھارتی ریستوران نے ایک باحجاب خاتون کو داخلے سے روک دیا جس کے بعد حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریستوران کو سیل کردیا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ذمہ داران کو 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق بحرین میں بھارتی ریستوران میں ہندو مینیجر نے حجاب پہنی خاتون کو اندر داخل ہونے سے روک دیا، نسل پرستانہ اقدام پر انتظامیہ نے فوری طور پر ریستوران سیل کردیا۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ریستوران میں ایک شخص ایک باحجاب خاتون کا راستہ روکے ہوئے ہے۔

    بھارتی ریستوران کی انتظامیہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنا پیغام پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے معافی مانگی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by LanternsBahrain (@lanternsbahrain)

    پیغام میں کہا گیا ہے کہ مینیجر سے غلطی ہوئی ہے جس کے بعد اسے نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے، وہ ہماری نمائندگی نہیں کرتا۔

    ریستوان کی جانب سے خیر سگالی کے طور پر 29 مارچ کو مفت کھانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس میں کسی شخص سے کوئی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے مینیجر کا ویزا پرمٹ بھی منسوخ کردیا ہے۔

    بحرین کی ٹورازم اینڈ ایگزیبیشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، بحرینی قانون کے مطابق نسل پرستانہ اقدام ثابت ہونے پر ذمہ داران کو 10 سال قید کی سزا دی جائے گی۔

    حکام نے مملکت میں موجود تمام سیاحتی مقامات کو ایسی پالیسیز بنانے سے بھی متنبہ کیا ہے جو مملکت کے قوانین سے متصادم ہو۔

  • کراچی سے بحرین جانے والی پرواز 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار

    کراچی سے بحرین جانے والی پرواز 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے بحرین جانے والی پرواز 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے بحرین جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی ہوگئی جس کے باعث گلف ایئر کی پرواز جی ایف 751 تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی۔

    فنی خرابی دور نہ ہونے پر 2 گھنٹے سے طیارے میں بیٹھے مسافروں نے شدید احتجاج کیا، احتجاج کے باعث تمام مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج منتقل کردیا گیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور ہوتے ہی پرواز کو بحرین روانہ کیا جائے گا۔