Tag: Bahrain

  • نیول چیف کا دورہ بحرین، اہم ملاقاتیں

    نیول چیف کا دورہ بحرین، اہم ملاقاتیں

    اسلام آباد: پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل محمد امجدخان نیازی نے بحرین کا سرکاری دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے بحرین کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجدخان نیازی نے بحرین کا سرکاری دورہ کیا، رائل بحرین نیول فورس کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور نیول چیف کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کی بحرین ڈیفنس فورسز کےکمانڈر ان چیف سے ملاقات ہوئی، اس کے علاوہ نیول چیف نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز،کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، دو طرفہ دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نےعلاقائی سمندری تحفظ کیلئےپاک بحریہ کےکردار پر روشنی ڈالی، میزبان حکام نے بحری امن واستحکام کیلٸےپاک بحریہ کی کاوشوں کوسراہا، ملاقات میں نیول چیف کو رائل بحرین نیول فورسز کی استعداد کار پر بریفنگ دی گئی۔

    ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیول چیف نے ڈپٹی کمانڈر یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں بحری،سیکیورٹی کے امورپر تبادلہ خیال کیاگیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دےگا۔

  • اہم خلیجی ملک میں کورونا پابندیاں ختم

    اہم خلیجی ملک میں کورونا پابندیاں ختم

    کویت : ریاست بحرین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بند کیے گئے  ریسٹورنٹس اور فٹنس سینٹرز کھولنے کے ساتھ ساتھ اسکولوں کو بھی کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست بحرین نے ریستوران اور جمز کے لئے داخلی خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ اسکولوں کو بھی دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    بحرین میں قومی میڈیکل ٹیم برائے کورونا وائرس رسپانس نے کل بروز اتوار 14 مارچ 2021 سے ریاست کے کچھ شعبوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

    فیصلے کے مطابق ریستوران اور کیفے کی داخلی خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے بشرطیکہ ہر سہولت میں زیادہ سے زیادہ 30 افراد خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ فیصلے کے مطابق انڈور جم اور سوئمنگ پول بھی دوبارہ کھولنے کی اجازت ہے۔

    طلباء کو سرکاری اور نجی اسکولوں، اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں، کنڈر گارٹنز، نرسریوں، تربیتی مراکز اور اداروں میں جانے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ جاری کیا گیا تاہم اسکولوں میں جانے کا انتخاب والدین اور ​​طلباء و طالبات پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

    اس فیصلے میں 30 سے ​​زائد افراد کے ساتھ گھروں اور نجی مقامات پر تمام سماجی اجتماعات یا نجی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

  • بحرین میں ڈرائیور لیس میٹرو کا منصوبہ

    بحرین میں ڈرائیور لیس میٹرو کا منصوبہ

    مناما: بحرین ایک مکمل خود کار، اسٹیٹ آف دی آرٹ اور ڈرائیور لیس پبلک میٹرو سسٹم کی تعمیر کا خواہاں ہے اور اس پراجیکٹ کے لیے نجی شراکت چاہتا ہے۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت ٹرانسپورٹ اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز (ایم ٹی ٹی) نے ایک نئے پروکیورمنٹ پروسیس کا آغاز کیا ہے جس سے شہریوں کے لیے میٹرو نیٹ ورک بنانے کے منصوبوں کے لیے نجی شعبے کو راغب کیا جائے گا۔

    ایم ٹی ٹی ایک مکمل خود کار، اسٹیٹ آف دی آرٹ اور ڈرائیور لیس پبلک میٹرو سسٹم کی تعمیر کے لیے عوامی نجی شراکت کے حصے کے طور پر علاقائی اور عالمی کمپنیوں کی شراکت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    بحرینی حکام اس پروجیکٹ کو متعارف کروانے اور ممکنہ شراکت داروں کی دلچسپی کا اندازہ کرنے کے لیے مارچ کے پہلے ہفتے میں عالمی مارکیٹ ورچوئل ساؤنڈنگ فورم کی میزبانی کریں گے۔

    کنسلٹنسی فرم کے پی ایم جی اس منصوبے کے لیے مالی، تکنیکی اور قانونی مشیر ہوگی۔

    یہ منصوبہ 109 کلومیٹر ریل پر مبنی اربن ٹرانزٹ کے 4 لائنوں کے نیٹ ورک پر مشتمل ہے جو کہ مرحلہ وار بنائے جائیں گے۔

    پہلا مرحلہ 2 لائنوں پر مشتمل ہوگا جس کی تخمینہ لمبائی 28.6 کلومیٹر ہو گی اور اس میں 20 اسٹیشنز شامل ہوں گے جن میں 2 انٹر چینج ہوں گے، یہ دونوں لائنیں مرکزی مقامات جیسے بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے بڑے رہائشی، تجارتی اور اسکول کے مقامات کو مربوط کریں گی۔

    بحرین کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز انجنئیر کمال بن احمد محمد نے کہا کہ وزارت جدت کی حوصلہ افزائی، افادیت پیدا کرنے اور اس منصوبے کے لیے پیسہ کی بہترین قیمت فراہم کرنے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ عوامی نجی شراکت داری کی بنیاد پر تعاون کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ نقطہ نظر حکومت کی سہولت کار اور ریگولیٹر کی حیثیت سے کام کرنے کے ساتھ معیشت میں نجی شعبے کی فعال شرکت کو قابل بنائے جانے کی ہماری قیادت کے عزم کا عکاس ہے۔

    بحرین کا میٹرو پروجیکٹ ملک کے 32 بلین ڈالر کے بڑے اسکیل انفراسٹرکچر منصوبوں میں تازہ ترین منصوبہ ہے۔

  • سعودی عرب آنے والے غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر

    سعودی عرب آنے والے غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر

    ریاض : بحرین سے سمندر کے راستے بذریعہ کنگ فہد پل سعودی عرب آنے والوں کیلئے سعودی حکومت نے اہم ہدایت جاری کی ہے، جس کے تحت خاص موبائل ایپ کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور بحرین کو سمندر کے راستے جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے بحرین سے سعودی عرب آنے والوں کے لیے مؤثر ایپ متعین کردی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئے صحت اقدامات طے کیے گئے ہیں،اسی ضمن میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کنگ فہد پل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ "مجتمع واعی” نامی الیکٹرونک پروگرام ہی قابل قبول ہوگا۔

    کنگ فہد پل انتظامیہ نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ بحرین نے اپنے یہاں آنے کے لیے22 فروری2021 پیر سے بری، بحری اور فضائی تمام راستے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    بحرین حکومت  نے کورونا کے پھیلاؤ  کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے کہ جو لوگ اس کے یہاں آئیں گے انہیں اپنی آمد کے پانچ روز بعد ایک اور کورونا وائرس ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

    بحرینی حکام نے کورونا  ٹیسٹ فیس کم کرکے 36 دینار کر دی ہے،22 فروری سے بحرین کے لیے بری، بحری اور فضائی تمام راستے کھل جائیں گے۔

  • بحرین: دہشت گردوں کا 2 اے ٹی ایمز کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام

    بحرین: دہشت گردوں کا 2 اے ٹی ایمز کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام

    منامہ: مشرق وسطیٰ کے ملک بحرین میں دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کو بحرینی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے بحرین میں 2 اے ٹی ایمز کو بم سے اڑانے کا منصوبہ بنا لیا تھا جسےبدھ کو سیکورٹی فورسز نے بر وقت ناکام بنا دیا۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے شبے میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    بیان کے مطابق متعلقہ سیکورٹی حکام نے نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے تعاون سے نُعیم اور جِد حفص میں نیشنل بینک کے اے ٹی ایمز اڑانے کا منصوبہ ناکام بنایا۔

    بحرین 2023 میں کہاں کھڑا ہوگا؟ ‘خلیجی ممالک سے مدد کی ضرورت’

    وزارت داخلہ نے بتایا کہ دونوں اے ٹی ایمز میں بدھ کی صبح کو مختلف اوقات میں بم نصب کیے گئے تھے۔ پولیس نے مشبہ افراد کو گرفتار کر کے کیس پبلک پراسیکیوٹر کو بھیج دیا ہے۔

     

  • بحرین کا نامور باڈی بلڈر سمیع الحداد قطر میں کیوں گرفتار ہوا ؟

    بحرین کا نامور باڈی بلڈر سمیع الحداد قطر میں کیوں گرفتار ہوا ؟

    دبئی : بحرین کی اولمپک کمیٹی (اے این او سی) قطر میں زیر حراست باڈی بلڈر سمیع الحداد کی رہائی کے لئے کوشاں ہے، الحداد کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر قطری حکام نے حراست میں لیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بحرینی اولمپک کمیٹی نے قطر میں زیرحراست اپنے باڈی بلڈر سمیع الحداد کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

    اس حوالے سے عرب نیوز نے بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ الحداد کو رواں سال کے آغاز پر آٹھ جنوری کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ بحرین کی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔

    اتوار کو بحرین نے قطر کے کوسٹ گارڈز کی جانب سے باڈی بلڈر سمیع الحداد کی ساتھیوں سمیت گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ قطر نے الحداد اور بحرین کے مچھیروں پر قطری سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ باڈی بلڈر چیمپیئن سمیع الحداد نے سال 2016 میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس (آئی ایف بی بی) موزولانی پرو کلاسیک اور2018میں ہونے والے آئی ایف بی بی پروسپین مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

  • بحرین حکومت کا سعودی عرب کے مسافروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    بحرین حکومت کا سعودی عرب کے مسافروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    مناما : بحرین کی حکومت نے کنگ فہد پل کے ذریعے سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کی سہولت کیلئے کورونا ٹیسٹ کی شرط لاگو نہیں کی ہے۔

    اس حوالے سے بحرینی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے بحرین آنے والے سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈر غیر ملکیوں کے علاوہ دوسرے مسافروں سے پل پر کورونا ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔

    کنگ فہد پل کے ذریعے بحرین آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں، وہ 72 گھنٹہ پہلے کیا جانے والا پی آر سی دکھا کر ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔

    فیصلے پر عملدرآمد اتوار 17 جنوری سے ہوگا تاہم تمام مسافروں کو تطمن، صحتی اور الحصن وغیرہ جیسی سرکاری ایپ پر کورونا سے پاک ہونے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

    وزارت صحت کے مطابق اس سلسلے میں سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کو ایپ نہ ہونے کی صورت میں 72 گھنٹہ پہلے پی آر سی ٹیسٹ کا کیو آر کوڈ دکھانا ہوگا۔

    وزارت صحت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کنگ فہد پل پر مسافروں کو انتظار کی زحمت سے بچانے اور سفری کارروائی کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسافروں کو چاہیے کہ بحرین میں قیام کے دوران کورونا احتیاطی تدابیر اختیار کریں، حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں، سماجی فاصلہ رکھیں اور ماسک لگائے رکھیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بحرین کے اعلی فوجی اعزاز سے نوازا دیا گیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بحرین کے اعلی فوجی اعزاز سے نوازا دیا گیا

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بحرین کے اعلی فوجی اعزاز ‘آرڈر آف بحرین ایوارڈ’ سے نوازا گیا، آرمی چیف کو ایوارڈ شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی جانب سے دیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کو بحرین کے دورے کے موقع پر بحرین کا اعلی فوجی ایوارڈ عطا کیا گیا ، بحرین کے ولی عہدشہزادہ سلمان نے آرمی چیف کو ایوارڈ دیا۔

    آرمی چیف کو ‘آرڈر آف بحرین ایوارڈ’ دینے کیلئے شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں دونوں ممالک کے سینئر عہدیدار شریک ہوئے۔

    خیال رہے پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی سفارتی تعلقات ہیں اور ماضی میں ان کے اعلی قائدین اکثر ایک دوسرے ممالک کے دورے کر چکے ہیں۔

    دونوں ممالک نے تجارت ، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون پر بڑے پیمانے پر اپنے تعلقات استوار کیے ہیں۔

    بحرین پاکستانی مزدوروں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے، جو اپنے وطن کو ترسیلات بھیج کر اپنی قوم کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

  • بحرین کے شاہ حماد کو کرونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی

    بحرین کے شاہ حماد کو کرونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی

    مناما: بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کو کرونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی، انہوں نے بحرین کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق بحرین کے فرمانروا شاہ حماد کو بدھ کے روز کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکیسن لگا دی گئی۔

    بحرین میں حکومت قومی سطح پر کرونا وائرس کی ویکسی نیشن شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

    بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق شاہ حماد نے بحرین کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اور نیشنل میڈیکل ٹیم کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔

    اس سے قبل بحرین نے اعلان کیا تھا کہ حکومت جلد ملک میں قومی ویکسی نیشن مہم پر عملدر آمد کرنے جارہی ہے۔

  • بحرین نے فائزر کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

    بحرین نے فائزر کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

    مناما: بحرین فائزر کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا، بحرین نیشنل ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق کووڈ 19 ویکسین کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر گروپس کے لیے استعمال ہوگی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بحرین، امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی فائزر اور جرمن شراکت دار بائیو این ٹیک کی بنائی جانے والی ویکسین کو منظور کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا، مذکورہ ویکسین کو سب سے پہلے برطانیہ نے استعمال کے لیے منظور کیا تھا۔

    بحرین کا کہنا ہے کہ اس نے فائزر کی تیار کردہ کررونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

    بحرین کی نیشنل ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایچ آر اے) کا کہنا ہے کہ فائزر کی کووڈ 19 ویکسین کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر گروپس کے لیے استعمال ہوگی۔

    بحرین نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے کتنی ویکسینز خریدی ہیں اور عملی طور پر اس ویکسین کی کب شروعات ہوگی۔

    بحرین کے لیے فوری چیلنج وہ شرائط ہوں گی جن میں یہ ویکسین رکھنا ضروری ہے، ماہرین کے مطابق ویکسین کو محفوظ رکھنے اور کئی دن تک قابل استعمال بنانے کے لیے تقریباً منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے انتہائی سرد درجہ حرارت میں رکھنا ہوگا۔

    بحرین مشرق وسطیٰ کا ایسا ملک ہے جہاں موسم گرما میں تقریباً 40 ڈگری سینٹی گریڈ (104 ڈگری فارن ہائیٹ) سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے۔