Tag: bahria town

  • جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ، بحریہ ٹاون اسلام آباد میں بلندترین قومی پرچم لہرا دیا گیا

    جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ، بحریہ ٹاون اسلام آباد میں بلندترین قومی پرچم لہرا دیا گیا

    اسلام آباد : جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہے ، بحریہ ٹاون اسلام آباد میں بلندترین قومی پرچم لہرا دیا گیا، مہمان خصوصی چئیرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض نے بٹن دبا کر ایک سو ساٹھ فٹ بلند پول پر قومی پرچم لہرایا۔

    تفصیلات کے مطابق وطن سے محبت کا خوبصورت اظہار کرتے ہوئے بحریہ گارڈن سٹی اسلام آباد میں بلند ترین قومی پرچم لہرا دیا گیا، ایک سو ساٹھ فٹ بلند پول پر لہرائے گئے پرچم کی لمبائی چالیس فٹ اور چوڑائی پچیس فٹ ہے۔

    تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے قومی پرچم لہرانے کیلئے بٹن دبایا، سبزہلالی پرچم بلند ہونا شروع ہوا تو فضا سبز اور سفید غبارے چھوڑے گئے اور کبوتر آزاد کیے گئے۔

    تقریب سے خطاب میں ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ملک پر مشکل وقت ہے ، ہمیں ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا چاہئیے‌۔

    اس موقع پر شہدائے پاکستان، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بحریہ ٹاؤن نے فخرزمان کو 20 لاکھ روپے  کا انعامی چیک دیدیا

    بحریہ ٹاؤن نے فخرزمان کو 20 لاکھ روپے کا انعامی چیک دیدیا

    لاہور : بحریہ ٹاؤن نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ چمپینز ٹرافی فائنل میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوان اوپنر فخر زمان کو بیس لاکھ روپے کا انعام مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کی جانب سے فخر پاکستان فخر زمان کو انعام دینے کی تقریب لاہور میں ہوئی، بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کے نواسے ملک بلال نے فخر زمان کو انعامی چیک دیا۔

    ملک بلال فخر زمان نے انعام پر ملک ریاض اور اور انکے نواسے کا شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر فخر زمان کا کہنا تھا کہ جتنا پیاراور عزت ملی، میں نے ایسا سوچا بھی نہیں تھا، مستقبل میں اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھانے اور قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

    فخر زمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ میچ سے قبل ہی ٹیم میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا تھا کہ کچھ کر دکھانا ہے۔

    خیال رہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران اپنا پہلا میچ کھیلنے والے فخر زمان نے اپنے پراعتماد اور جارحانہ انداز سے سب کو حیران کردیا۔ وہ ٹورنامنٹ کے نمایاں کھلاڑی ثابت ہوئے جبکہ بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار سنچری اسکور کی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔.


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • وسیم اختر کی باغ ابن قاسم کا معاہدہ کالعدم قرار دینے کی درخواست

    وسیم اختر کی باغ ابن قاسم کا معاہدہ کالعدم قرار دینے کی درخواست

    کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے باغ ابن قاسم بحریہ ٹاؤن کو دینے کا معاہدہ کالعدم قراردینے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ وسیم اختر کا کہنا ہے باغ ابن قاسم کے ایم سی کے پاس ہی ہے کسی کو نہیں دیا۔

    تفصیلات کے مطابق باغ ابن قاسم پر ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کا جھگڑاعدالت جا پہنچا، میئر کراچی وسیم اختر نے عدالت میں پارک سے متعلق معاہدہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وسیم اختر نے مؤقف اختیار کیا کہ باغ ابن قاسم کے ایم سی کا اثاثہ ہے، صوبائی حکومت کا اس پر اختیار نہیں، باغ ابن قاسم پر معاہدے میں کے ایم سی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا احترام کرتے ہیں لیکن پارک عوام کا ہے،ان کیلئے مخصوص اوقات متعین کرنا درست نہیں۔

    وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میں اور بھی مقامات ہیں جہاں پارک بنائے جاسکتےہیں، باغٖ ابن قاسم کی دیکھ بھال کا ٹھیکا پیپلزپارٹی کے بندے کو دیا گیا، یہ پارک عوام کا ہے جب چاہیں آجاسکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں باغ ابن قاسم عوام کےلیے کھلا رہے، باغ ابن قاسم کھلنے،بند کرنے کے اوقات کیوں مقررکیے جارہے ہیں۔

    سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا کہ پارک کے ایم سی سے لے لیا، جب بینچ بیٹھے گا تو معاملے پر بہت سی الجھنیں دور ہوجائیں گی، درخواست سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن کیخلاف دائر کی ہے، آٹھ سال سے ہم حکومت میں نہیں تھے باغ کی یہ حالت سندھ حکومت کے زیرانتظام ہوئی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پارکس کی حالت بہت خراب ہے، بہتری لانے کے لیے پیسے نہیں ، ہم چاہتے ہیں آرکیٹکٹ پارک کا مناسب ڈیزائن بنائے، ایک طرف کےفور لایا جارہا ہے، سوال یہ ہے کہ پانی کراچی کو کیسے ملے گا۔

    وسیم اختر نے سندھ میں دو دو آئی جیز کی تعیناتی کو پیپلزپارٹی کی بیڈ گورننس قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی بدانتظامی بہت بڑھ چکی ہے۔


    مزید پڑھیں : ملک ریاض کا اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق کے بغیر بن قاسم پارک لینے سے انکار


    خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے مئیر وسیم اختر کو مطلع کیے بغیر ابن قاسم پارک کو بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کئے حوالے کردیا تھا، جس پر مئیر کراچی نے صوبائی حکومت سے شکوہ کیا تھا۔

    جس کے بعد بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق کے بغیر بن قاسم پارک لینے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز اب جب تک درخواست نہیں کریں گے پارک نہیں بناؤں گا،عوام کی بھلائی کےلئے پیسہ خرچ کرنا چاہ رہے ہیں، کوئی کچرے میں ہی خوش ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہمیں جو علاقہ صفائی کے لئے دیا گیا ہم نے وہاں کام کردیا ہے۔

  • بحریہ ٹاؤن کا کراچی ضلع وسطی میں بلامعاوضہ رضاکارانہ صفائی مہم کا آغاز

    بحریہ ٹاؤن کا کراچی ضلع وسطی میں بلامعاوضہ رضاکارانہ صفائی مہم کا آغاز

    کراچی : بحریہ ٹاؤن نےکراچی ضلع وسطی میں بلامعاوضہ رضاکارانہ صفائی مہم کا آغاز کردیا ہے، چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا ہے کہ سیاست نہیں شہر کی بہتری کیلئے مہم شروع کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے کراچی ضلع وسطی میں رضاکارانہ صفائی مہم کا آغاز کردیا ہے، جس کے بعد ہیوی مشینری، بڑے بڑے ڈمپروں کی قطار لگ گئی اور عملے نے بھی پوزیشن سنبھال لی۔

    چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا ہے جب دیکھا کچرا کنٹرول سے باہر ہورہا ہے تو صفائی مہم کا فیصلہ کیا، سیاست نہیں شہر کی بہتری کیلئے قدم اٹھایا ہے، ملک ریاض نے صفائی مہم کی وجہ بتاتے ہوئے صوبائی حکومت اور میئرکراچی کو مدعو کیا ہے۔

    ڈائریکٹر بحریہ ٹاؤن نے بتایاٖ کہ مہم اپنے وسائل پر چلا رہے ہیں، کسی کو ٹھیکا نہیں دیا۔

    بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نے ابھی صرف ایک علاقہ صفائی کیلئے دیا ہے۔

    بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کا کراچی میں صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان

    یاد رہے کہ دو روز قبل بحریہ ٹاؤن نے کراچی میں صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا، بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ اس کام کے لئے ایک روپے بھی معاوضہ نہیں لیں گے، بس ہمیں کام کرنے کی اجازت دی جائے، حکومت سے اجازت ملتے ہی کام شروع ہوجائے گا۔

    ملک ریاض کا کہنا تھا کہ  کراچی کوصاف ستھرا شہر بنانے کا اعادہ کیا ہے، ہم کئی بار کراچی کو صاف کرنے کی پیشکش کرچکے ہیں، کراچی صفائی مہم کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ ہمیں علاقے دیئے جائیں ، جو علاقے دیئے جائیں گے وہاں کچرا نام کی کوئی چیز نہیں ہوگی، بحریہ ٹاؤن کو پتہ ہے کچرے کو کیسے ہینڈل کرنا ہے، کراچی کو ایک مرتبہ پھر صاف ستھرا بنائیں گے۔

  • بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کا کراچی میں صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان

    بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کا کراچی میں صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان

    کراچی : بحریہ ٹاؤن نے کراچی میں صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے، بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ اس کام کے لئے ایک روپے بھی معاوضہ نہیں لیں گے، بس ہمیں کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی صفائی کا بیڑا بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے اٹھا لیا، اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ حکومت سے اجازت ملتے ہی کام شروع ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کئی بار کراچی کو صاف کرنے کی پیشکش کرچکے ہیں، کراچی صفائی مہم کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ ہمیں علاقے دیئے جائیں ، جو علاقے دیئے جائیں گے وہاں کچرا نام کی کوئی چیز نہیں ہوگی۔

    ملک ریاض نے کراچی کوصاف ستھرا شہر بنانے کا اعادہ کیا ہے، بحریہ ٹاؤن کو پتہ ہے کچرے کو کیسے ہینڈل کرنا ہے، کراچی کو ایک مرتبہ پھر صاف ستھرا بنائیں گے۔

    خیال رہے کہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مئیرکراچی کی سو روزہ صفائی مہم کا آج آخری دن ہے ، سو دن بعد بھی نہ تو کراچی میں کچرا، شاہراہوں پر کھڑے گندگی کے پہاڑ صاف ہوئے اور نہ ابلتے گٹر ٹھیک ہوئے۔

  • ملک ریاض کو بہترین کارکردگی پر بزنس لیڈر شپ ایوارڈ سے نوازا گیا

    ملک ریاض کو بہترین کارکردگی پر بزنس لیڈر شپ ایوارڈ سے نوازا گیا

    اسلام آباد میں دسویں سی ای او سمٹ ایشیا دوہزارپندرہ کی تقریب میں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کو بہترین کارکردگی پر بزنس لیڈر شپ کا ایوارڈ دیا گیا، ملک ریاض نےکرپشن میں کمی کے لئے ایک اور پانچ ہزار کے نوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دسویں سی ای او سمٹ ایشیا دوہزارپندرہ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں ملک ریاض نےخصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا ملک کو حکمران نہیں رہنماء چاہیئے، ملک میں پینے کا صاف پانی نہیں، آٹھ کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، یہاں ہر بڑی بیماری موجود ہے لیکن اس کاعلاج نہیں، نظام اور اس کو چلانے والے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کا کاتمہ کردیا جائے تو پاکستان بھی دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسلتا ہے،پاکستان میں ہر سال سیلاب کی آفت آتی ہے لیکن حکمران اس بات پر توجہ نہیں دیتے ار نہ ہی عوام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکس میں پچاس فیصد کمی کی جائے، کرپشن کےخاتمے کے لئے بانڈز ،ایک اور پانچ ہزار کے نوٹ ختم کئے جائیں۔

    ملک ریاض نے کہا کہ جو قومیں بحران سے نہیں نکلتیں وہ کبھی ترقی نہیں کرتیں۔

    سی ای او سمٹ ایشیاء کی جانب سے ملک ریاض کو بہترین کارکردگی پر بزنس لیڈر شپ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

  • ملک ریاض کی بلیک میلرزکے خلاف تھانہ لوہی میں درخواست

    ملک ریاض کی بلیک میلرزکے خلاف تھانہ لوہی میں درخواست

    کراچی: ملک ریاض نے پانچ کروڑ روپے بھتہ طلب کرنےوالوں کےخلاف تھانہ لوہی میں درخواست دے دی۔

    بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے اپنے وکیل بابراعوان کے ہمراہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی میں بلیک میلز کے خلاف درخواست دی۔

    درخواست میں ریٹائرڈ کرنل شفیق، رشید اورطارق کمال پر بلیک میلنگ کے الزامات لگائے گئے ہیں، تھانہ لوہی میں درخواست جمع کرانے بعد بابراعوان نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا ملک ریاض نےضابطہ فوجداری کے درخواست کیساتھ ثبوت بھی دیے۔

    بابراعوان نے بتایا ڈیوٹی افسر نے درخواست کا اندراج کر لیا ہے، عدلیہ، قانون کے رکھوالے اور میڈیا حقائق عوام کے سامنے لائیں۔

     ملک ریاض بابراعوان کے ساتھ میڈیا سے بات چیت میں موجود تھے، لیکن انہوں نے پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ وکیل بابر اعوان بتائیں گے۔

     بابراعوان کا کہنا تھا یہ ایک فوجداری جرم ہےجس کا مقدمہ درج ہوناچاہئے۔

  • بحریہ ٹاؤن کا کم آمدنی والوں کے لئے مفت گھر کا اعلان

    بحریہ ٹاؤن کا کم آمدنی والوں کے لئے مفت گھر کا اعلان

    کراچی: بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض عوامی خدمت میں ہمیشہ ایک قدم آگے رہے، ان کے قابل فخر کارناموں میں ایک اور کارنامے کا اضافہ ہوگیا، انھوں نے کم آمدنی والوں کے لئے مفت گھر فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    چیئرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض نے کم آمدنی والوں کے لئے مفت گھر دینے کا اعلان کردیا، اس گھر کے فارم مفت فراہم کئے جائیں گے تاہم اخبار میں شائع اشتہار میں فارم کی قیمت پانچ سو روپے بتائی گئی جو قطعی غلط ہے جبکہ ملک ریاض نے بھی اس بارے میں وضاحت کردی۔

    ملک ریاض کا کہنا ہے کہ عوام مفاد پرستوں ہوشیار رہیں ۔ابھی فارم پرنٹ ہی نہیں ہوئے تو فروخت کیسے ہونے لگے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت غریبوں کو مفت گھر بحریہ ٹاؤن کراچی میں دیئے جائیں گے، بحریہ ٹاون کی مفت گھر اسکیم کے تحت ماہانہ بیس ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کیلئے ایک ہزار فلیٹ فراہم کئے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ ہر خاندان کے لئے علاج مفت ہوگا اور ایک بچے کی پڑھائی کا خرچہ بھی بحریہ ٹاون اٹھائے گا۔

  • ملک ریاض کا مجبورخاندان کی ہرممکن امداد کا اعلان

    ملک ریاض کا مجبورخاندان کی ہرممکن امداد کا اعلان

    کراچی: اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے والی خبر کا بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض حسین اور انکی صاحبزادی عنبر ملک ریاض نے نوٹس لے لیا اور مجبور خاندان کی ہر ممکن امداد کا اعلان کیاہے۔

    اے آر وائی نیوز نے لاہور کے رہائشی موسی خان کے دو جواں سال بیمار بیٹوں اور انکے پریشان کن گھریلو حالات پر رپورٹ نشر کی تھی۔ جس کے بعد بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض حسین اور انکی صاحبزادی عنبر ملک ریاض نے نوٹس لیتے ہوئے مجبور خاندان کے دو بیمار نوجوانوں کے علاج اور انکی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

    عنبر ملک ریاض کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاون دونوں بیمار نوجوانوں کے علاج اور مجبور خاندان کی مالی امداد میں بھر پور تعاون کریگا، بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض کے مجبور اور مفلس گھرانوں کی میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے رہتے ہیں اور اے آر وائی نیوز کی متعدد رپورٹس پر وہ غریب خاندانوں کی مالی امداد کر چکے ہیں۔

  • بنوں:شمالی وزیرستان متاثرین کی مدد،بحریہ ٹاون سرگرم

    بنوں:شمالی وزیرستان متاثرین کی مدد،بحریہ ٹاون سرگرم

    بنوں:شمالی وزیرستان سےنقل مکانی کرنے والوں کی مدد کےلیے بحریہ ٹاون بنوں کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہے۔

    بحریہ ٹاون کےفوکل پرسن بریگیڈیئرطاہربٹ نے بنوں میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا بحریہ ٹاون کے چیف ملک ریا ض کی ہدایت پربارہ جولائی سےمتاثرین وزیرستان کی خدمت کے لئے میڈیکل ٹیم بحریہ دستر خوان اور راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا بنوں میں اب تک دس ہزارافرادمیں راشن تقسیم کیا گیا اور اتنے ہی افراد کوعلاج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی،ان کا کہنا تھا اسی ہزار افراد کو بحریہ دستر خوان کے ذریعےکھا نا کھلا یا گیا ہے