Tag: bail application reject

  • خاتون سے دست درازی : دو ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

    خاتون سے دست درازی : دو ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

    لاہور : سیشن کورٹ لاہور نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے مقدمے میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور جبکہ دو کی مسترد کردی۔

    لاہور کی سیشن عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے مقدمے میں شناخت ہونے والے چار ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ سنادیا۔

    عدالت نے دو ملزمان کو ضمانتیں منظور جبکہ دو ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں، ملزم شہریار خان اور ارسلان کی 50 ہزار روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔

    اس کے علاوہ دو ملزمان افتخار اور عابد کی ضمانتوں کی درخواست کو مسترد کردیا گیا، پولیس تحقیقات کے مطابق ملزم افتخار اور عابد کا وقوعہ میں واضح کردار اور ثبوت سامنے آئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : مینارپاکستان پر خاتون سے دست درازی کیس، اہم دعویٰ سامنے آگیا

    اس لیے افتخار اور عابد کی ضمانتیں مسترد کی جاتی ہیں، جبکہ ملزم شہر یار خان اور ارسلان کی ضمانت پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض میں منظور کی جاتی ہیں۔

  • حج کرپشن کیس، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد

    حج کرپشن کیس، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد: ہائیکورٹ نے حج کرپشن کیس میں مجرم سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ان کے وکیل جاوید اقبال نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتیس جون کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ آج چیف جسٹس انور خان کاسی نے سنایا۔

    واضح رہے کہ حج کرپشن کیس میں اسپیشل جج سنٹرل نے سابق وفاقی وزیر کو سولہ سال قید کی سزا سنائی تھی، حامد سعید کاظمی نے اس فیصلے کوہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئےعید سے قبل ضمانت پر رہائی کی درخواست کی تھی۔

    مزید پڑھیں : سابق وزیر مذہبی امورحامد سعید کاظمی کو16 سال قید کی سزا

    یاد رہے کہ حج اسکینڈل دو ہزار دس میں سامنے آیا تھا، جس میں حج انتظامات میں بد عنوانی اور بدنظمی کے نتیجے میں پاکستانی حاجیوں کو پیش آنے والی مشکلات پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا۔

    سابق وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی اور وزارت مذہبی امور کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری آفتاب احمد پر 2010 کے حج سیزن کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام عائد تھا، اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد حامد سعید کاظمی کو وزارت مذہبی امور سے ہاتھ دھونا پڑے تھ

  • لاہور:گلو بٹ کی ضمانت کیلئے دائر درخواست مسترد

    لاہور:گلو بٹ کی ضمانت کیلئے دائر درخواست مسترد

    لاہور: سانحہ ٘ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی، جس پر ہائیکورٹ نے اعتراض عائد کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی ہے۔

    گلوبٹ کی جانب کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اسے اقدام قتل کی دفعات میں باعزت بری کردیا تھا جبکہ اسے معمولی دفعات کے تحت گیارہ سال کی سزا سنائی گئی جرم معمولی نوعیت کا تھا، جس پر انسداد دہشت گردی کی دفعات لاگو نہیں ہوتیں ۔

    عدالت انسدادِ دہشت گردی کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

    گلو بٹ کی درخواست پر ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی گلو بٹ کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی جو واپس لے لی گئی موجودہ درخواست کے ساتھ پہلی درخواست کے حوالے سے عدالتی فیصلے کی کاپی لگائی جائے۔

    گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر گیارہ سال قید کی سزا سنائی تھی، سزا کے خلاف گلو بٹ نے ہائیکورٹ میں اپیل بھی دائر کرررکھی ہے۔

    واضح رہے کہ گلوبٹ کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ ماہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر پولیس آپریشن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے جرم میں 11 سال اور 3 ماہ قید بامشقت اور ایک لاکھ 11 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

  • منی لانڈرنگ کیس : ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج

    منی لانڈرنگ کیس : ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج

    راولپنڈی :راولپنڈی کسٹم خصوصی عدالت کے جج چوہدری ممتاز خان نے ائرپورٹ منی لانڈرنگ کیس میں ملک کی معروف ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔

    ٹاپ ماڈل ایان علی کوعدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ایان نے ڈالر اسمگلنگ کا اعتراف کرلیا ہے، پانچ سال تک سزا ہوسکتی ہے۔

    ایان علی کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹم حکام نے 5لاکھ سے زائد امریکی ڈالر دوبئی لے جانے کی کوشش میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا، ایان علی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

    ایان علی کے والد محمد حفیظ نے بیٹی کی ضمانت کے لئے درخواست دائر کی، فاضل عدالت نے ان کے وکیل کے دلائل سے اتفاق نہ کرتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کردی۔

    اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ایان علی کے والد نے بتایا کہ بیٹی کے ساتھ ایسےسلوک پر بہت دکھ ہوا، ایک سازش کے تحت ان کی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بیٹی سے جیل میں ملاقات کے بعد حقائق منظر عام پر لاؤں گا، ان کی بیٹی نے یہ رقم اپنی پراپرٹی فروخت کر کے حاصل کی تھی، ایک میری ہی بیٹی کے معاملے کو کیوں اچھالا جارہا ہے جبکہ اس ملک میں بڑے بڑوں اربوں کرو ڑوں کی منی لانڈرنگ کی ہے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقدمہ کے تفتیشی آفیسر کسٹم انوسٹی گیشن زرغام خان کا کہنا تھا کہ ایان علی نے رقم برآمد ہونے پر اعتراف کرلیا ہے کہ یہ رقم اس کی ملکیت ہے۔

    ٹاپ ماڈل کےبیگ میں کس کی رقم تھی، اس پرطرح طرح کی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، بعض سیاستدانوں کے نام بھی لیےجا رہےہیں، ایان گانوں اورماڈلنگ سے اتنی مشہورنہیں ہوئیں، جتنی اب بدنامی ہوگئی ہے۔