Tag: bail rejected

  • ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے کا مقدمہ، رکن اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی درخواستِ ضمانت خارج

    ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے کا مقدمہ، رکن اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی درخواستِ ضمانت خارج

    کوئٹہ : رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا اور درخواست ضمانت خارج کر دی۔

    گذشتہ سماعت میں ملزم مجید اچکزئی کے ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کرتے ہوئے عدالت نے ملزم رکن اسمبلی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔


    مزید پڑھیں : ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے رکن اسمبلی کے ریمانڈ میں توسیع


    واضح رہے کہ عبدالمجید اچکزئی نے چند روز قبل اپنی گاڑی سے سڑک پر کھڑے ٹریفک وارڈن کو کچل دیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آنے کے بعد ایم پی اے کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ نے بھی اس واقعہ کا از خود نوٹس لیا تھا۔

    اس دوران ملزم اور مقتول کے ورثا میں صلح کی خبریں سامنے آئیں تاہم ٹریفک سارجنٹ کے بھائی نے اس کی تردید کرتے کہا کہ شہید بھائی کے خون کا سودا نہیں کریں گے۔

    ملزم کے خلاف تحقیقات کے بعد ملزم کئی اور مقدموں میں بھی اشتہاری نکل آیا اور عدالت نے پرانے کیسز کی دوبارہ سماعت شروع کردی۔

    عبدالمجید اچکزئی پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رکن ہیں اور وہ حلقہ پی بی 13 سے بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • لاہور: ضمانت خارج ہونے پرملزم اورمدعی کے وکیل گتھم گتھا

    لاہور: ضمانت خارج ہونے پرملزم اورمدعی کے وکیل گتھم گتھا

    لاہور: عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر ملزم اور مدعی کے وکیل نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں سے حملہ کردیا، وکلاء کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں ملزم اورمدعی کے وکیل آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں مارپیٹ کے مناظر دیکھنے میں آئے، فراڈ کے مقدمہ میں ملزم یاسر کی درخواست ضمانت مسترد ہوئی تو ملزم نےمبینہ طورپر فرار ہونے کی کوشش کی جس پراحاطہ عدالت میں وکلاء اورملزم آپس میں لڑ پڑے۔

    دونوں جانب سے گھونسوں، لاتوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ دیگر وکلاء نے بیچ بچاؤ  کروايا، ملزم ياسر کو شاد باغ پولیس نے گرفتارکرلیا، گوجرانوالہ میں کارپارکنگ کے تنازعہ پردونوجوان آپس میں الجھ پڑے۔ پولیس اہلکار بیچ بچاوکراتا رہا مگر دونوں اطراف سے تھپڑوں اور مکوں کا بھرپوراستعمال ہوا۔