Tag: Baityaan Drama

  • ’بیٹیاں‘ کے سیٹ پر اداکاروں کی دلچسپ ویڈیو

    کراچی: معروف اداکارہ ماہ نور حیدر نے بیٹیاں ڈرامے کے سیٹ کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں فاطمہ آفندی اور تانیہ حسین بھی موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ماہ نور حیدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بیٹیاں ڈرامے کے سیٹ کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں تانیہ حسین اپنے موبائل سے سیلفی کھینچتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ فاطمہ آفندی ماہ نور کا گلا دباتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ اس نے مجھے بہت تنگ کیا ہے۔

    ماہ نور نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ پتہ نہیں فاطمہ کو کیا ہوا تھا، تانیہ نہایت خود پرست ہیں لیکن سب کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کرتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mah E Nur Haider (@mahenurhaider)

    خیال رہے کہ بیٹیاں ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے جو ناظرین میں خاصا مقبول ہورہا ہے۔

    ڈرامے کی کہانی باپ اور 5 بیٹیوں کی ہے، ڈرامے کی کاسٹ میں فاطمہ آفندی، محمد احمد، فہد شیخ، قدسیہ علی، تانیہ حسین اور ماہ نور حیدر شامل ہیں۔