Tag: Bajaur Agency

  • باجوڑ ایجنسی: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تحصیلدار سمیت 7 افراد شہید

    باجوڑ ایجنسی: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تحصیلدار سمیت 7 افراد شہید

    باجوڑ ایجنسی: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تحصیلدار سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ باجوڑ کے علاقے ماموند میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جہاں تحصیلدار فواد علی کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا۔

    دھماکے میں تحصیلدار فواد علی سمیت 7 افراد شہید ہوئے جن میں 4 لیویز اہلکار بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر تک سنی گئی۔ واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

    دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔


    وزیر اعظم کی مذمت

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے باجوڑ ایجنسی میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔


    وزیر داخلہ کی مذمت

    وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر دہشت گردی کو شکست دینی ہے۔ دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

    باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

    باجوڑ ایجنسی: وفاق کے زیر انتظام فاٹا کی باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 افراد جاں جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناوگئی کے علاقہ چہارمنگ میں بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق جائے وقوع پر امدادی کام جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فورسز کی جانب سے علاقے اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ باجوڑ ایجنسی پاکستان کے قبائلی علاقوں میں سے ایک ایجنسی ہے جو پاک افغان سرحد پر واقع ہے۔ یہ 7 تحصیلوں پر مشتمل ہے اور اس کا ہیڈ کوارٹر خار میں واقع ہے۔

    یہ علاقہ ایک طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہے۔

    پاک فوج نے سنہ 2009 میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا جس میں سب سے پہلے باجوڑ ایجنسی کو دہشت گردوں سے کلیئر کیا گیا۔


  • آرمی ہرصورت شمالی وزیرستان میں ریاست کی رٹ قائم کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    آرمی ہرصورت شمالی وزیرستان میں ریاست کی رٹ قائم کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    لندن: ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آرمیجرعاصم سلیم باجوہ نے باجوڑ اورشمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہرصورت ریاست کی رٹ قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    برطانیہ میں رائل یونائیٹڈ سروسزانسٹی ٹیوٹ کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علاقوں کو دہشت گردوں سے خالی کرانے کے لئے مؤثراقدامات کیے جارہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میںجاری آپریشن ضربِ عزب کے دوران 2000 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے ہیں جبکہ 200 سپاہی بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں اور800 زخمی ہوئے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بلاتفریق آپریشن کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔