Tag: Bajaur blast

  • سعودی عرب کی باجوڑ دھماکے کی مذمت، پاکستان سے اظہار یکجہتی

    سعودی عرب کی باجوڑ دھماکے کی مذمت، پاکستان سے اظہار یکجہتی

    ریاض: سعودی عرب نے خیبر پختون خوا کے شہر باجوڑ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی کی جانب سے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی گئی ہے، جس میں 42 افراد جاں بحق اور 111 زخمی ہوئے۔

    سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم باجوڑ میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں، تشدد اور دہشت گردی جہاں کہیں بھی ہو اسے ختم کیا جائے، ہم پاکستان اور اس کے برادرعوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    اس سے قبل امریکا اور ایران نے بھی خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی، امریکی سفارت خانے سے جاری تعزیتی بیان میں امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اور تشدد کے اس گھناؤنے فعل کی پر زور مذمت کرتے ہیں، پرامن اور جمہوری معاشرے میں ایسی دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں۔

    امریکا اور ایران کا باجوڑ دھماکے پر ردعمل

    ترجمان ایرانی سفارت خانے نے بیان میں کہا کہ ہم جے یو آئی کنونشن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت پاکستان، عوام اور مولانا فضل الرحمان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

  • امریکا اور ایران کا باجوڑ دھماکے پر ردعمل

    امریکا اور ایران کا باجوڑ دھماکے پر ردعمل

    امریکا اور ایران نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    امریکی سفارت خانہ سے جاری کردہ ایک تعزیتی بیان میں امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

    امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ تشدد کےاس گھناؤنے فعل کی پر زور مذمت کرتے ہیں،
    دھماکےمیں بےگناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں، پرامن اورجمہوری معاشرے میں ایسی دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کےساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی سے نمٹنے میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

    علاوہ ازیں ایرانی سفاترخانے کی جانب سے بھی باجوڑ میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    ترجمان ایرانی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کنونشن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس حملے میں بےگناہ لوگ جاں بحق ہوئے۔

    جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان، عوام اور مولانا فضل الرحمان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، ہم زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    باجوڑ خودکش دھماکے میں 42 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ خبیر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 42 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    خار میں شنڈے موڑ پر نادرا آفس کے قریب جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں اُس وقت دھماکا ہوا جب کارکنوں کی بڑی تعداد اس میں شریک تھی۔ اب تک 42 افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ 111 زخمی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

  • باجوڑ خودکش حملے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی

    باجوڑ خودکش حملے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی

    پشاور : خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ہونے والے بم دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس کو دیکھ کر خوفناک دھماکے کی شدت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکہ عین اس وقت کیا گیا جب پنڈال پوری طرح بھرا ہوا تھا جس میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    جمعیت علمائے اسلام ف کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب افغانستان سرحد کے قریب ضلع باجوڑ کے نواحی علاقے خار میں 400 سے زائد اراکین اور حامی جلسے کے لیے موجود تھے۔

    دھماکا اسٹیج کے قریب کھڑے لوگوں کے درمیان ہوا جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، اور وہاں موجود کسی کو بچنے کا بھی موقع نہ مل سکا۔

    باجوڑ دھماکا ’خود کش حملہ‘ قرار

    اطلاعات کے مطابق واقعہ میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہونے کا بتایا جارہا ہے تاہم سینکڑوں افراد شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • باجوڑ دھماکا ’خود کش حملہ‘ قرار

    باجوڑ دھماکا ’خود کش حملہ‘ قرار

    پشاور : باجوڑ کے صدر مقام خار میں ہونے والے دھماکے کو خود کش حملہ قرار دے دیا گیا، جائے وقوعہ سے اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کے عملے نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔

    اس حوالے سے بم ڈسپوزل یونٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دھماکا خودکش حملہ تھا، دھماکےمیں 12کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

    بی ڈی یو ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے بال بئیرنگ برآمد ہوئے ہیں، دھماکے میں استعمال ہونے والے مواد کی شدت بہت زیادہ تھی۔

    یاد رہے کہ صوبہ خبیر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان کے اجلاس میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 35 جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    شنڈے موڑ پر نادرا آفس کے قریب جے یو آئی کا جلسہ جاری تھا، دھماکے میں 35 افراد جاں بحق اور 150 زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اسٹیج کے قریب لوگوں کے بیچوں بیچ ہوا، اور اس وقت جے یو آئی خار کے سربراہ مولانا ضیا اللہ جان اسٹیج پر موجود تھے، اور پارٹی کے ایک رہنما کو خطاب کی دعوت دی جا رہی تھی۔

  • باجوڑ دھماکے پر افغان طالبان کا ردعمل

    باجوڑ دھماکے پر افغان طالبان کا ردعمل

    کابل : خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جے یو پی کے اجتماع میں ہونے والے بم دھماکے کی افغان طالبان نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے لکھا کہ امارت اسلامیہ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے اجلاس میں دھماکے کی مذمت کرتی ہے۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے جرائم کسی طور بھی جائز یا قابل توجیہہ نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق اور 150 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں، آخری اطلاعات تک آئی جی کے پی نے دھماکے کو خود کش قرار دیا ہے۔