Tag: bajoor agency

  • باجوڑ میں تھری جی سروس کل سے شروع کردی جائے گی، وزیراعلیٰ پختونخوا

    باجوڑ میں تھری جی سروس کل سے شروع کردی جائے گی، وزیراعلیٰ پختونخوا

    پشاور : وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی نوجوانوں کی خواہش پر باجوڑ میں تھری جی سروس کل سے شروع کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے باجوڑ کے قبائلی نوجوانوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا، تھری جی سروس کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، باجوڑ میں تھری جی سروس کل سے باضابطہ شروع کردی جائے گی۔

    -اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قبائلی عوام سے محبت کا اظہار ہے کہ وہ قبائلی عوام کے مطالبات اور ان کی بنیادی سہولیات کا خیال رکھتے ہیں۔

    محمود خان کا مزید کہنا ہے کہ باجوڑ جلسے کے دوران قبائلی نوجوانوں نے وزیراعظم سے تھری جی سروس کی درخواست کی تھی، قبائلی نوجوانوں کو تھری جی سروس مبارک ہو۔

    وزیراعظم کی ہدایات پر نیٹ ورک کے اجراء کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، کل سے باجوڑ میں تھری جی سروس مہیا کردی جائے گی، وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ اس کے علاوہ قبائلی عوام کے دیگر مطالبات بھی تیزی سے پورے کریں گے۔

    اس کے علاوہ بجلی کی رسد یقینی بنانے کیلئے گرڈ اسٹیشن تعمیربھی جلد مکمل ہوگی، ایکسپریس وے تک رسائی کیلئے سرنگ کی تعمیر کا آغاز کیا جارہا ہے۔

  • باجوڑ ایجنسی:پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر حملہ، اہلکاروں سمیت 3زخمی

    باجوڑ ایجنسی:پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر حملہ، اہلکاروں سمیت 3زخمی

    باجوڑ ایجنسی: انسداد پولیو ٹیمیوں کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکاروں کی گاڑی پر ریموٹ کنڑول بم حملہ ہوا ، جس کے نتیجے میں دو لیویز اہلکاروں سمیت تین افراد  زخمی ہوگئے ہیں ۔

    باجوڑ ایجنسی کے حکام کے مطابق دھماکہ تحصیل ماموند کے علاقہ ڈبر میں اس وقت ہوا جب لیویز اہلکار ایک پرائیوٹ گاڑی میں انسداد پولیو ٹیمیوں کی حفاظت کے لیے  جا رہے تھے ، حکام کے مطابق گاڑی جب ڈبر کے ایک مقامی قبرستان کے قریب پہنچی تو نامعلوم افراد کی جانب سے سڑ ک کنارے نصب ریموٹ کنڑول بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار لیویز اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہو گئے ،دھماکہ سے پک اپ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ۔

    دھماکہ کی آواز سنتے ہی مقامی لوگ اور امن کمیٹیوں کے رضاکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کی، زخمیوں کو فوری طور پر ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار پہنچا دیا گیا ۔ ابھی تک کسی نے بم دھماکہ کی زمہ داری قبول نہیں کی۔

    سیکورٹی فورسز  نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے ۔

    منگل کے روز کالعدم تحریک طالبان نے ایجنسی کے مختلف علاقوں میں ایک پمفلٹ تقسیم کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو نشانہ بنائیں گے، پشتو زبان میں لکھی گی پمفلٹ میں عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ انسداد پولیو مہم کے اہلکاروں سے دور رہیں۔