Tag: bajor

  • پاکستانی چیک پوسٹوں پر سرحد پار سے حملے، پانچ جوان زخمی، چھ دہشت گرد ہلاک

    پاکستانی چیک پوسٹوں پر سرحد پار سے حملے، پانچ جوان زخمی، چھ دہشت گرد ہلاک

    اسلام آباد: پاکستانی چیک پوسٹوں پر سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں پاک فضائیہ کا ایک جوان اور چار ایف سی اہل کار زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کیے جس میں پانچ سیکورٹی اہل کار زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق حملے باجوڑ، قمردین کاریز بلوچستان میں باڑھ لگانے والوں پر کیے گئے، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو افغانستان کے اندر سے معاونت حاصل ہے۔ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حملوں کے باوجود باڑ لگانے اور چیک پوسٹوں کی تعمیر  کا عمل جاری رہے گا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران باجوڑ میں دہشت گردوں کی طرف سے سرحد پار سے سات حملے کیے گئے ہیں۔

    بلوچستان کے علاقے بولان میں کارروائی،11ملزمان گرفتار،آئی ایس پی آر


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فاٹا، اورکزئی اور باجوڑ میں بھی جشن آزادی کی تقاریب

    فاٹا، اورکزئی اور باجوڑ میں بھی جشن آزادی کی تقاریب

    راولپنڈی: ملک بھر کی طرح فاٹا، باجوڑ، اورکزئی اور دیگر قبائلی علاقہ جات میں 70واں یوم آزادی انتہائی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف ایجنسیز میں جشن آزادی سے متعلق تقریبات کا انعقاد کیا گیا، باجوڑ، خیبر، مہمند، اورکزئی، کرم ایجنسی، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دوستانہ میچ میرانشاہ میں یونس خان اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، یونس خان اسٹیڈیم میں 20 ہزار افراد نے شرکت کی، مہمان خصوصی نے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

    اسی طرح دیگر شہروں میں بھی جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ کراچی یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں طالبات نے کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں اور اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔


    فیصل آباد میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں ثقافتی رقص پیش کیا گیا، بچوں کی ملی نغموں کی گونج نے ملی جذبہ دو چند کردیا۔
    نور پور میں بچوں نے فوجی پریڈ بھی کی، ملتان میں جشن آزادی کی خوشی میں عید کا سماں تھا۔

    سرگودھا کی چھ تحصیلوں میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی، آزادی کا جشن منانے کے لیے بچے اور بڑے سب گھروں سے نکل آئے۔
    چنیوٹ میں طویل قومی پرچم کے ساتھ ریلی نکالی گئی، گوجرانوالہ میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں پولیس کے مستعد دستے نے شرکت کی، تقریب میں شریک بینڈ نے قومی دھنیں سنا کر ماحول گرما دیا۔

    ایبٹ آباد میں بڑی بسوں کو پاکستانی پرچم کے رنگ سے رنگ دیا گیا،شکار پور میں بچوں نے ٹیبلو پیش کیے۔

  • باجوڑ میں بم دھماکہ، تین فوجی شہید

    باجوڑ میں بم دھماکہ، تین فوجی شہید

    پشاور:باجوڑ میں سرک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔

    سہیل خان نامی مقامی افسر نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ باجوڑ کے علاقے دامادولہ میں دھماکہ اس وقت ہوا جب گشت پر معموریہ اہلکار سڑک کنارے نصب بم پر چڑھ گئے۔

    دھماکے کے وقت تینوں اہلکار معمول کا گشت لگا کر کیمپ کی جانب واپس آرہے تھے۔

    عبدالحسیب نامی ایک سینئر افسر نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔

    تا ھال واقعے کی زمہ داری کسی بھی دہشت گرد گروہ نے تسلیم نہیں کی ہے لیکن پاکستانی طالبان کی جانب سے سیکیورٹی اہکاروں کو نشانہ بنانا معمول کی بات ہے۔

    منگل کے روز بھی طالبان کے ایک گروہ نے پشاور میں واقع آرمی پبلک اسکول پر ایک خونی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت 148 افراد شہید ہوئے تھے۔

  • باجوڑ میں دھماکہ، ایک لیوی اہلکارشہید ایک زخمی

    باجوڑ میں دھماکہ، ایک لیوی اہلکارشہید ایک زخمی

    پشاور: باجوڑکی تحصیل ماموند میں ایک دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقے’کمرسر‘میں دو لیوی اہلکار سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کا نشانہ بنے جن میں سے ایک موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکےدوسرے کو زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ علاقے میں جاری آپریشن ضربِ عضب کے ردعمل میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے فقید المثال کامیابیاں سمیٹی ہیں جن کے باعث شدت پسند علاقہ چھوڑنے اور انتقاماً اس نوعیت کی بزدلانہ کاروئیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔