Tag: bajor girls in karachi

  • کراچی: مدرسوں کی بیس بچیوں کو پشاور روانہ کردیا گیا

    کراچی: مدرسوں کی بیس بچیوں کو پشاور روانہ کردیا گیا

    کراچی: کراچی کے مختلف مقامات سے بازیاب ہونے والی مدرسے کی بیس بچیوں کو پشاور روانہ کردیا گیا جہاں سے انہیں باجوڑ روانہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق سولہ بچیوں کو پہلے ہی والدین کے حوالے کیا جاچکا ہے، بیس بچیوں کو سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سندھ کے دارالبنات میں رکھا گیا تھا، جہاں سےبیس بچیوں کو اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ فیاض شیر پاؤ کے ہمراہ ایئر پورٹ روانہ کیا گیا۔

    بچیوں کو نجی پرواز سے پشاور روانہ کردیا گیا ہے، جہاں ان کو ان کے والدین کے حوالے کردیا جائے گا۔

    قبل ازیں صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی کے مطابق پینتیس میں بارہ بچیوں کو کراچی میں ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ تیئس بچیوں کو خیبرپختونخوا کے پولیٹکل ایجنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ کے پی کے کے پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا تھا کہ بچیوں کو پشاور لے جارہے ہیں جہاں تحقیقات کے بعد بچیوں کو والدین کے حوالے کیا جائے گا۔

    ایک بچی کے چچا کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں ان کی بچی مل گئی ہے۔ جن والدین کو بچیاں مل گئی ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا وہ بار بار اپنی بچی کو سینے سے لگا رہے تھے، بچیاں بھی اس موقع پر خوش نظر آرہی تھی ۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے کے پی کے حکومت سے رابطے میں ہیں۔

  • کراچی: بازیاب 7بچیاں والدین اور دیگر سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے

    کراچی: بازیاب 7بچیاں والدین اور دیگر سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے

    کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس تحویل میں لی گئی بچیوں کی تعداد چھتیس ہوگئی، سات بچیاں والدین کے حوالے کردیں گئی اور دیگر بچیاں کو سوشل ویلفئیرڈیپارٹمنٹ کے ادارے دارالبنات منتقل کردیا گیا ہے۔ مدرسہ کی معلمہ اورایوب نامی شخص پہلے ہی شامل تفتیش ہیں۔

    کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے سے چھبیس بچیوں کی بازیابی کے بعد رات گئے مزید سات بچیاں جمشید ٹائون کےفلیٹ سے بھی برآمد ہوئیں تھیں۔ فلیٹ حمیدہ نامی خاتون کا ہے جولیاقت آباد سے برآمد ہونے والے مدرسے کی بچیوں کی منتظمہ ہے۔ جس کے بعد پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی کے مدرسے سے مزید تین بچیوں کو برآمد کرلیا ہے۔ اس طرح برآمد ہونے والی بچیوں کی کل تعداد چھتیس ہوگئی۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق کورنگی کے علاقے میں قائم یہ مدرسہ مکینوں کے بچوں میں دینی تعلیم فراہم کرتاتھا،باجوڑ سے تعلق رکحنے والی ان تینوں بچیوں کو مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں سے بازیاب ہونے والی بچیوں کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ادارے دارالبنات منتقل کردیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود و حقوق نسواں روبینہ قائم خانی کا کہنا ہے کہ حقیقی والدین کے رجوع کرنے کے بعد شناخت اور ضابطے کی کاروائی کے بعد ہی بچیوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    واضح رہے گذشتہ دنوں لیاقت آباد میں قرض وصولی کیلئے مقروض ایوب کے گھر منتقل کی جانے والی چھبیس بچیوں کو پولیس نے تحویل میں لے کر ایس ایس پی وسطی کے دفتر منتقل کر دیاتھا،اس موقع پرایس ایس پی وسطی نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ ان بچیوں کو صرف انکے والدین یا بھائیوں کے سپرد کیا جائے گا کسی رشتہ دار کے حوالے نہیں کی جائیں گی، بچیاں محفوظ ہاتھوں میں ہیں، بچیوں کے رشتے داروں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں مدرسے پر بھروسہ تھا اس لئے بچیوں کو داخل کرایا تھا۔