Tag: bajour

  • پی پی کے سابق ممبر قومی اسمبلی کا بیٹا بازیاب

    پی پی کے سابق ممبر قومی اسمبلی کا بیٹا بازیاب

    باجوڑ: پیپلز پارٹی کےسابق ممبر قومی اسمبلی سید اخون زادہ کے اغواہ شدہ بیٹے کو آج صبح بازیاب کرالیا گیا۔

    سابق ممبر قومی اسمبلی کے 10 سالہ بیٹے حسین شاہ جو کہ اب پالیٹیکل انتظامیہ کی تحویل میں ہیں انہیں تحصیل خار کے علاقے عثمان خیل سے بازیاب کیا گیا ہے۔

    پالیٹیکل انتظامیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اغوا کاروں نے اخون زادہ کے بیٹے کو باجوڑ کے مرکزی علاقے خار کے قریب چھوڑدیا تھا۔

    مقامی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانبسے جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے سبب اغوا کاروں نے بچے کو خارکے شہدا چوک کے نزدیک چھوڑدیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اغوا کاروں کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • باجوڑ: مکان کی چھت گرگئی، 6 جاں بحق

    باجوڑ: مکان کی چھت گرگئی، 6 جاں بحق

    باجوڑ: تحصیل ماموند میں مکان کی چھت گرنےسےچھ افراد جاں بحق جبکہ پانچ افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مکان کی چھت بارش کے باعث گری ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    واقعے میں چھ افراد موقع پر ہی موت کی نیند سوگئے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ایجنسی ہیڈکو اٹرزاسپتال ’خار‘ منتقل کردیا گیا ہے۔

    پہاڑی علاقوں میں تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب اس قسم کے واقعات اکثرو بیشتر رونما ہوتے رہتے ہیں جن میں جانی و مالی نقصان بھی ہوتا ہے۔

  • افغان سرحدی حدودسےفائرنگ، ایف سی اہلکار شہید

    افغان سرحدی حدودسےفائرنگ، ایف سی اہلکار شہید

    پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں گکھائی پاس کےقریب افغان حدودسےفائرنگ کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا ہے، دفترخارجہ نے سرحد پارسے دہشت گردحملے سے افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں گکھائی پاس کےقریب افغانستان کی حدود سے فائرنگ کی گئی جس میں ایف سی کاایک اہلکارشہید ہوگیا ہے۔

    دفتر خارجہ نے افغان حدود سے فائرنگ پرشدیداحتجاج کیااوراسلام آباد میں افغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔ مراسلےمیں افغانستان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، افغان حکومت ایسے اقدامات کو روکنے کیلئے فی الفورمؤثر اقدامات کرے۔