Tag: bajour agency

  • باجوڑمیں دھماکہ، سردارسمیت چارافراد جاں بحق

    باجوڑمیں دھماکہ، سردارسمیت چارافراد جاں بحق

    باجوڑ: قبائلی علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں قبائلی سردار سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا حادثے میں قبائلی رہنماء ملک محمد جان سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھااور دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی بھی تباہ ہوئی ہے۔

    یہ سانحہ باجوڑ ایجنسی کے علاقے ماموند میں پیش آیا، واقعے کے فوراًبعد سیکیورٹی ایجنسیز نے جائے وقعہ کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    واقعے کی مزید اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوسکی ہیں جیسے جیسے اطلاعات موصول ہوتی جائیں گی یہ خبر اپڈیٹ ہوتی رہے گی۔

  • آئی ڈی پیز کی جلد واپسی کو یقینی بنایا جائے، عمائدین

    آئی ڈی پیز کی جلد واپسی کو یقینی بنایا جائے، عمائدین

    اسلام آباد: باجوڑ ایجنسی کے قبائل عمائدین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آپریشن کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے قبائلی عوام کی اپنے گھروں کو واپسی کو جلد یقینی بنائے۔

    باجوڑ ایجنسی کے علاقے لوئی سم سے آئے قبائلی عمائدین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ باجوڑایجنسی کے علاقے لوئی سم میں چھ سال پہلے پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کئے گئے آپریشن کے نتیجے میں ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے جوآج بھی مختلف علاقوں میں بے سروسامانی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔

    انہوں نے وفاقی حکومت اورگورنرخیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انکی جلد ازجلد گھروں کو واپسی کیلئے اقدامات کرے۔