Tag: Bajrangi Bhaijan

  • بھارت: 13 سالہ مسلمان لڑکا بھگوان بن گیا، ویڈیو دیکھیں

    بھارت: 13 سالہ مسلمان لڑکا بھگوان بن گیا، ویڈیو دیکھیں

    نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے رہائشی 13 سالہ مسلمان لڑکے سہیل خان کی کمر پر بالوں کا گھچا ابھرآیا جس کے بعد اُسے لوگوں نے بھگوان مان کر عبادت شروع کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے گاؤں میں رہائشی مسلمان لڑکے کی کمر پر بالوں کی موجودگی کا علم جب ہندو مذہب کے ماننے والوں کو ہوا تو انہوں نے اس کو بھگوان ’ہنومان‘ کا اوتار سمجھ کر پوجا پاٹ شروع کردی۔

    سہیل خان ہندو مذہب کے ماننے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور زائرین اُسے دور دراز علاقوں سے دیکھنے آرہے ہیں، ہندو افراد مسلمان لڑکے کے سامنے اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں۔

    والدین کا کہنا ہے کہ سہیل کی کمر پر بال پیدائشی طور پر اگلے ہوئے ہیں پہلے یہ کم تھے مگر گذشتہ کچھ ماہ سے یہ بہت زیادہ بڑھ گئے، ہم نے علاج کروانے کی ہر ممکن کوشش بھی کی تاہم ڈاکٹرز  اس معاملے میں ناکام رہے، ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ لوگوں کو اس بات کا علم نہ ہو مگر کچھ رشتے داروں نے یہ معاملہ ہندو مت کے ماننے والوں تک پہنچا دیا۔

    مزید پڑھیں: غریب بھارت کے شاہ خرچ وزیر اعلیٰ

    مسلمان لڑکے کو بھگوان سمجھنے والے ہندو عقیدت مندوں کا سہیل خان کے گھر آنے جانے تانتا بندھا ہوا ہے اور وہ اپنی مرادیں پوری کروانے کے لیے بچے کو مختلف اقسام کے قیمتی تحائف و نظرانے پیش کرتے ہوئے دعائیں کرنے کی درخواست کررہے ہیں۔

    ویڈیو دیکھیں

    گاؤں کے لوگوں نے سہیل خان کو بجرنگی بھائی کا نام دے دیا جبکہ اسکول میں پڑھانے والے اساتذہ بھی اس بچے سے ڈانٹ ڈپٹ سے گریز کرتے اور اسے عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ ہم نے متعدد بار کمر پر اگنے والے گھچے  کو کٹوانے کی کوشش کی مگر یہ سہیل کو بہت اچھا لگتا ہے اور وہ اپنی دم کو کاٹنا نہیں چاہتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کی "منی” نئے انداز میں

    فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کی "منی” نئے انداز میں

    ممبئی: سپر سٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“کا ٹائٹل سانگ بولی ووڈ میں مقبولیت کے گزشتہ تمام تر ریکارڈز توڑ چکا ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق متعدد اداکارائیں ”پریم رتن دھن پایو “ پر ڈبسمش ویڈیوز سماجی روابط کی سائٹس پر اپلوڈ کر چکی ہیں۔سپر سٹار سلمان خان کی رواں سال جولائی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی بلاک بسٹر فلم ”بجرنگی بھائی جان “ میں منی کو کردار ادا کرنے والی سات سالہ ہرشالی ملہوترا کی طرف سے حال ہی میں سونم کپور کے ”پریم رتن دھن پایو“ گانے میں رقص کی بھرپور نقل کی کوشش کی گئی ہے۔

    ہرشالی کی ”پریم رتن دھن پایو“سانگ پر پرفارمنس کی ویڈیو سپر سٹار سلمان خان کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ۔علاوہ ازیں ویڈیو کے کیپشن میں سلمان خان کی طرف سے ”سو سویٹ منی “ بھی لکھا گیا ہے۔

    واضح رہے چائلڈ سٹار ہرشالی کی طرف سے متعدد بار کہا جا چکا ہے کہ وہ سلمان خان کی طرح سپر سٹار بنیں گی۔