Tag: Bakhtawar Bhutto Zardari

  • بختاور بھٹو نے اپنے  بیٹے کے نام کا اعلان کردیا

    بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کردیا

    دبئی : بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے بیٹے کا نام "میر حاکم محمود چوہدری” رکھا ہے، بیٹے کا نام میرے مرحوم ماموں ‘میر’ اور میرے دادا ‘حاکم علی زرداری’ کے ناموں پر رکھا گیا ہے۔

    یاد رہے 10 اکتوبر کو بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ، بختاور نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کرتے ہوئے بیٹے کی ولادت پر اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔

    خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔

  • بختاور بھٹو کی منگنی کے سوشل میڈیا پر چرچے، تصاویر وائرل

    بختاور بھٹو کی منگنی کے سوشل میڈیا پر چرچے، تصاویر وائرل

    کراچی : طویل عرصے بعد بلاول ہاؤس کراچی میں شادیانے بجے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی انجام پاگئی۔

    اے آروائی نیوز کے مطابق بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی کے موقع پر ہلکےگلابی رنگ کاجوڑا زیب تن کیا، بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی۔

    ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد آصف زرداری اسپتال سے تقریب میں شرکت کے لیے گھر پہنچے اور اس یادگار لمحات میں شریک ہوئے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو قرنطینہ میں ہونے کے باعث آن لائن بہن کی منگنی میں شریک ہوئے، تقریب کے دوران آن لائن بلاول کو بہنیں مسلسل تقریب کے مناظر دکھاتی رہیں۔

    دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے ، جس میں انہوں نے لکھا کہ آفیشلی انگیجڈ

    تقریب میں شریک محمود چودھری کے اہلخانہ کا وفد 12 سے15 افراد پر مشتمل تھا، اس کے علاوہ تقریب میں بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض حسین، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی شریک ہوئے۔

    منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی، سابق صدر آصف زرداری تمام وقت تقریب میں مہمانوں سے ملتے اورمبارکباد وصول کرتے رہے۔

    منگنی کی تقریب سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آج کادن بہت جذباتی ہے،آپ سب کے پیار اوردعاؤں کا شکریہ، ہماری خوشیوں میں شامل پیپلزپارٹی کےکارکنوں کابھی شکریہ ، یہ صرف شروعات ہے ہم سب کورونا کے بعد ملکر خوشیاں منائیں گے، شہیدبینظیربھٹو اورپورےخاندان کودعاؤں میں یاد رکھیں۔

  • بختاور بھٹو زرداری کی منگنی آج میں ہوگی، تیاریاں مکمل

    بختاور بھٹو زرداری کی منگنی آج میں ہوگی، تیاریاں مکمل

    کراچی : محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب آج کرا چی بلاول ہاؤس میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں صرف بھٹو،زرداری،چوہدری خاندان کےافرادشریک ہوں گے، کسی رکن اسمبلی ،کابینہ ممبر کو منگنی کی تقریب میں مدعونہیں کیاگیا۔

    ذرائع کے مطابق تقریب میں 100سے125مہمانوں کودعوت دی گئی ہے جبکہ منگنی کی تقریب میں مہمانوں کوکیمرہ لےجانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

    ذرائع بلاول ہاوس کے مطابق بختاور بھٹو نے منگنی کی تقریب کے لئے خصوصی لباس ڈیزائن کرایاہے ۔

    تقریب سے قبل بلاول ہاوس کو ڈس انفیکٹ کرایاگیا ہے، تقریب میں شرکت کیلئےکورونامنفی رپورٹ ہونالازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مہمانوں کو کورونا صورتحال کے پیش نظر مکمل ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔

    منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کے اوپن ایریا میں ہو گی، تقریب کے انتظامات سے آصف زرداری کو مکمل آگاہ کردیا گیا ہے۔