Tag: bakra

  • میرا اس عید پرقربانی کا جانورخریدنے سے قاصر

    میرا اس عید پرقربانی کا جانورخریدنے سے قاصر

    کراچی: اداکارہ میرا ایک بارپھرمشکلات کا شکارہوگئیں ہیں ان کی چیک بک ختم ہوگئی ہے لہذا وہ قربانی کا جانور خریدنے سے قاصرہیں۔

    اداکارہ میرا نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انکی چیک بک میں صفحات ختم ہونے کے سبب وہ رواں سال قربانی کا جانورنہیں خرید پائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نئی چیک بک کے لئے بنک میں درخواست دے رکھی ہے تاہم انہیں نئی چیک بک تاحال مہیا نہیں کی گئی۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا اس عید الاضحیٰ پر اداکارہ میرا قربانی کے لئے جانور خرید سکیں گی یا نہیں کیونکہ عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کل 24 ستمبر سے شروع ہورہی ہیں جوکہ عید کے تیسرے دن تک جاری رہیں گی۔

  • علیم خان کو کامیاب بنانے کے لئے تمام انصافینز ایک ہو جائیں، عمران خان

    علیم خان کو کامیاب بنانے کے لئے تمام انصافینز ایک ہو جائیں، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے این اے 122سے علیم خان کو منتخب کرنے پروضاحت دیتے ہوئے پارٹی کارکنان کے نام پیغام جاری کر دیا۔

    اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ علیم خان شریف آدمی ہیں کوئی جرم کیا ہوتا تو شریف برادران علیم خان کے خلاف شواہد اکٹھا کر کے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ ضرور بناتی۔

     انہوں نے کہا کہ علیم خان کو کامیاب بنانے کے لئے تمام انصافینز ایک ہو جائیں ،مقابلہ ن لیگ سے ہے جو طاقت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر ے گی۔

    عمران خان نے کہا کہ علیم خان ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،نمل کالج کے قیام اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کے لئے ان کی خدمات نہیں بھول سکتا۔

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ علیم خان کی شرافت کا سب سے بڑا ثبوت خود شریف برادران ہیں ،سیاسی انتقام کی ماہر پنجاب حکومت اور شریف برادران سات سال کی کوشش کے باوجود علیم خان کے خلاف کوئی ثبوت نہ لا سکے۔

    علیم خان کا کیس جہانگیر ترین جیسا ہے جن کی کامیابی سے بہت سو لوگوں کو مسئلہ ہے۔

  • عمران خان نے عبدالعلیم خان کو قربانی کا بکرا بنا دیا ، خواجہ آصف

    عمران خان نے عبدالعلیم خان کو قربانی کا بکرا بنا دیا ، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان حلقہ این اے ایک سو بائیس میں عبدالعلیم خان کو قربانی کا بکرا بنا کر بھا گ گئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو بائیس میں تین بار شکست کھا چکے ہیں، ا ور چوتھی بار ہارنے کے ڈر سے تحریک انصاف لاہور کے صدرعبد العلیم خان کو امیدوارنامزد کرکے انہیں قربانی کا بکرا بنا دیا ہے۔