Tag: bala kot

  • ایئر اسٹرائیک کی اجازت اس لیے دی کہ طیارے بادلوں میں چھپ جائیں گے، مودی کا مضحکہ خیز دعویٰ

    ایئر اسٹرائیک کی اجازت اس لیے دی کہ طیارے بادلوں میں چھپ جائیں گے، مودی کا مضحکہ خیز دعویٰ

    نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اور اچھوتی بات کہہ ڈالی، کہتے ہیں کہ بالاکوٹ میں ایئراسٹرائیک کی اجازت اس لیے دی کہ اس دن بادل زیادہ تھے سوچا ہمارے طیارے بادلوں میں چھپ جائیں گے۔

    اس بیان کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔ الیکشن کے دنوں میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ہی مضحکہ خیز بیانات کی وجہ سے مذاق بن گئے۔

    بھارتی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران نریندر مودی نے بالاکوٹ حملے سے متعلق مضحکہ خیز دعویٰ کیا، فرماتے ہیں کہ انہوں نے پلان بنایا کہ بالاکوٹ حملہ کیا جائے کیوں کہ گہری گھٹائیں ہیں اور بھارتی فضائیہ بڑے آرام سے ان کی اوٹ میں پاکستان چلی جائے گی۔

    اس کے بعد بھارتی فوج کو دنیا بھر میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں رسوا تو ہوئی۔ لیکن موصوف کے انٹرویو نے پردھان منتری کے انتریامی ہونے کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا۔

    نریندر مودی کی جانب سے یہ مضحکہ خیز دعویٰ سامنے آنے کے بعد انہیں بھارت میں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کے بیان پر خوب لتے لیے جارہے ہیں۔

    اپوزیشن رہنماﺅں کی جانب سے بھی انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے، بھارت میں مسلم رہنما اسد الدین اویسی کہتے ہیں کہ سر آپ تو غضب کے ایکسپرٹ ہیں؟ کون سا ٹانک پیتے ہیں؟ ک

    شمیری رہنما عمر عبداللہ نے بھی طنز کی توپ چلادی،لکھتے ہیں کہ پاکستانی ریڈار بادلوں میں داخل نہیں ہو سکتا یہ بڑی اہم معلومات ملی ہیں۔

    واٹس ایپ پر مرزا کلاؤڈی کا ایک شعر بھی خوب شیئر ہورہا ہے کہ ’’جملہ ہی پھینکتا رہا پانچ سال کی سرکار میں ‘‘ سوچا تھا کلاؤڈی ہے موسم، نہیں آؤں گا راڈار میں ‘‘ ایک اور تصویر میں فائٹر طیارے نے مودی کی تصویر کے ساتھ لکھا ۔ ’سنو سڑک سے چلتے ہیں، ان کے ریڈار کو لگے کا کہ بس آ رہی ہے۔

  • بالا کوٹ میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام ، گھرسےبارودی مواد برآمد

    بالا کوٹ میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام ، گھرسےبارودی مواد برآمد

    بالاکوٹ : محرم الحرام میں دہشت گردی کےکئی منصوبے ناکام بنادیئے گئے۔ بالاکوٹ سےمتعدد دہشت گرد پکڑے گئے۔وانااسپتال کو اُڑانے کا منصوبہ بھی خاک میں ملادیاگیا،۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے محرم الحرام میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنادیا۔مانسہرہ پولیس اور حساس اداروں نےخفیہ اطلاع پربالاکوٹ میں ٹارگٹڈ کارروائی کی۔

    چھاپےمیں متعدد دہشتگرد سیکیورٹی اداروں کے ہاتھ لگے۔ پولیس کاکہناہےکہ گرفتارافراد دہشتگردی کامنصوبہ بنا رہےتھے۔

    ملزمان کےقبضےسےاسلحہ اوربھاری مقدارمیں بارودی مواد بھی بر آمد ہوا، جنوبی وزیرستان کےاسپتال میں تخریب کاری کی کارروائی ناکام بنادی گئی، سیکیورٹی فورسز نےہیڈکوارٹراسپتال واناسےبا رود سےبھرابیگ برآمد کرلیا۔

    جبکہ حیدرآباد کےعلاقے پھلیلی میں حساس اداروں اوررینجرزنے سرچ آپریشن کیا۔ تلاشی کےدوران ایک گھرسےبارودی مواد برآمدہوا۔